Jild Ki Khubsurti K Liye - Article No. 1595

Jild Ki Khubsurti K Liye

جلد کی خوبصورتی کے لیے - تحریر نمبر 1595

خشک جلد ایک تازہ گاجر کو کچل کر اُس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملالیں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔

جمعرات 24 اگست 2017

خشک جلد
ایک تازہ گاجر کو کچل کر اُس میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملالیں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔
تیزابی جلد:
تیزابی جلد وہ ہوتی ہے جس پر اگر کوئی رنگ لگائیں تو اس میں تبدیلی واقع ہوجائے۔ مثلاََ بعض خواتین ہلکے گلابی رنگ کی لپ سٹک استعمال کرتی ہیں لیکن تھوڑی دیر کے بعد اُس کا رنگ گہرا گلابی نیلا پڑ جاتا ہے۔
دونوں صورتوں میں اسے تیزابی جلد کا ردعمل کہا جائے گا۔ اس شکایت کی صورت میں مندرجہ ذیل غذائیں استعمال کریں۔
ٹماٹر کا رس:
ہر روز ٹماٹر کا رس پئیں یا کچے ٹماٹر کھائیں۔
دہی اور ٹماٹر:
ٹماٹر کارس اور دہی ہموزن لے کر خوب پھینٹیں ۔ حسب ذائقہ نمک یا ذرا سی پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کریں۔

(جاری ہے)


وٹامن سی کاک ٹیل:
ٹماٹر اور نارنگی کا رس برابر مقدار میں ملالیں۔ اس میں ایک عدد لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر پئیں۔
سبزیوں کا سوپ:
آپ کے پاس جتنی قسم کی بھی سبزی موجود ہو اُسے چھیل کر کاٹ لیں۔ آدھا اونس مکھن برتن میں ڈال کر پگھلائیں۔ اس میں تمام سبزیاں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں تقریباََ تین پاؤ پانی ڈال دیں۔ اب نمک، پسی ہوئی سیاہ مرچ اور تھوڑی سی شکر ملائیں۔ جب یہ آمیزہ اُبل جائے تو اتارلیں اور نتھار کر استعمال کریں۔
چکنی جلد:
چکنی جلد والی خواتین بے چھنے آٹے کی روٹی اور سلاد کو اپنی روزانہ غذا کا جزو بنائیں۔
زردجلد:
فولاد کی کمی زدہ جلد کا باعث ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنی غذا میں سبزیاں مثلاََ پالک،شلجم،کلیجی،انڈے کی زردی وغیرہ شامل کریں۔
پھٹے ہوئے ہونٹ ہمیشہ اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ آپ کی غذا میں وٹامن بی کی کمی ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے گیہوں کا دلیہ، کلیجی اور انڈے کھائیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Khubsurti K Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.