Khoobsoorat Haath - Article No. 1500

Khoobsoorat Haath

خوبصورت ہاتھ - تحریر نمبر 1500

دلکش شخصیت کی پہچان

ہفتہ 30 جولائی 2016

ہاتھ انسانی جسم کا بہت ہی اہم اور نمایاں عضو ہے جس طرح چہر خوبصورت اور تروتازہ رکھنے کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں اسی طرح ہاتھ بھی توجہ کے مستحق ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ہمارے یہاں کی اکثر خواتین چہرے کی خوبصورتی پرتوجہ دیتی ہیں مگر ہاتھوں کو نظرانداز کردیتی ہیں جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار نہیں رہتی اور ہاتھ خشک اور کھردرے ہوجاتے ہیں۔
اس لئے ضروری ہے کہ موسم خواہ گرم ہویاپھر سرد ہاتھوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔ ہاتھوں کے اردگرد تھوڑے سے نیم گرم تیل کی مالش کریں اور پھر اسے اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ چکنائی کا نام ونشان باقی نہ رہے پھر تین چمچے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور ایک چمچہ امونیاکا مکسچر بناکر روئی سے انگلیوں اور ہاتھوں پر لگائیں دو یاتین منٹ کے بعد ہاتھوں کو دھوکر خشک کرلیں۔

(جاری ہے)

اگرآپ کے ہاتھ خراب ہیں اور آپ ان کو نمایاں کرتے وقت احساس کمتری کاشکار ہو رہی ہیں تو تھوڑی سی توجہ سے آپ کے ہاتھ خوبصورت بن سکتے ہیں کیونکہ ہاتھوں کی خراش تراش کی جائے تو ان کی خوبصورتی کوبرقرار رکھاجا سکتا ہے۔ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اپنے ناخنوں کو بھی صاف ستھرا رکھیں اور تراشتے وقت سب سے پہلے شفاف بیس کوٹ ناخنوں پر لگائیں جب یہ خشک ہوجائے تو پورے ناخن کو یاشفاف یا پھر قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش لیں اور ناخنوں کے صرف سامنے والے سرے پر لگائیں۔ جب یہ خشک ہوجائیں تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں۔ سونے سے قبل اپنے ہاتھوں پر کریم لگائیں۔ آپ کے ہاتھ خوبصورت اور دلکش دکھائی دیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Khoobsoorat Haath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.