Khushk Mausam Main Rookhi Jild Moisturising Mangay - Article No. 1530

Khushk Mausam Main Rookhi Jild Moisturising Mangay

خشک موسم میں روکھی جلد موئسچرائز مانگے - تحریر نمبر 1530

سردی کا موسم بہت سی خواتین کیلئے بہت سارے مسائل لے کر آتا ہے۔ کیونکہ اس موسم میں ان کی جلد کو کئی چیلنجیز کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اگر تھوڑی سی توجہ دیں تو آپ اس موسم سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں اور آپ کی جلد بھی محفوظ رہ سکتی ہے۔ یادرہے کہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو غیر معمولی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

پیر 31 اکتوبر 2016

ثمرین ضیا :
سردی کا موسم بہت سی خواتین کیلئے بہت سارے مسائل لے کر آتا ہے۔ کیونکہ اس موسم میں ان کی جلد کو کئی چیلنجیز کاسامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اگر تھوڑی سی توجہ دیں تو آپ اس موسم سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں اور آپ کی جلد بھی محفوظ رہ سکتی ہے۔ یادرہے کہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو غیر معمولی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔
اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ تیل پیداکرنے والے غدودجو کہ جلد کے بالکل نیچے واقع ہوتے ہیں، غیر فعال ہو جاتے ہیں اور معمول سے کم نمی پیداکرتے ہیں۔ بعض اوقات سورج کے اثرات اور تنگ ہوا کی وجہ سے جلد خشک ہونے لگتی ہیں اور بالآخر جلد پر باریک لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ جلد دیگر مسائل سے بھی دوچار ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

مثلاََ چھلکے کی طرح اترنا خارش ‘ سرخ ہوجانا ‘ ڈھیلا پڑجانا اور ایگزیماوغیرہ ۔


ان مسائلہ سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کا توڑ کیاجائے اور صابن کااستعمال بند کردیاجائے کیونکہ صابن کااستعمال جلد میں موجود چکنائی کوکم کرتا ہے۔ اس کی بجائے اپنے چہرے کو ملک کریم یا دودھ کی بالائی کو لیموں کے جوس میں بلینڈ کرکے لگائیں ۔ اس میں چٹکی بھر ہلدی بھی ڈال دیں۔ کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال یاہیئر ڈرائیر اور اسپرے ‘ گرم پانی سے دیر تک غسل اور پرفیوم کا استعمال یہ سب آپ کے بالوں کو خشک کرتے ہیں۔
ہررات سونے سے قبل ایک ٹیبل سپون ملک کریم لے کر اس میں چند قطرے گلیسرین ‘ زیتون کا تیل اور عرق گلاب شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اسے پورے چہرے پر لگائیں ۔ گردن اور ہاتھ پر بھی ملیں۔ساری رات لگارہنے دیں۔ صبح ٹشوپیپر کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے چہر ہ دھولیں۔ جلد گرم پانی سے گرم ہوجائے تو اب ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور نرم تولیہ کی مدد سے تھپتھپا کر چہرہ صاف کرلیں۔

غسل کرنے سے قبل زیتون یاناریل کے تیل میں چند قطرے عرق گلاب ملا کرپورے جسم کامساج کریں۔ اس سے آپ کی جلد نرم اور چمکدار ہوجائے گی ۔ اگر خشکی کی وجہ سے جلد چھلکے کی طرح ہوگئی ہے تو اپنی غذاوٹامن ” اے “ کااستعمال زیادہ کریں کیونکہ یہ وٹامن جلد کے بالکل نیچے چکنائی میں سٹور ہوجاتا ہے اور جلد کو خشک ہونے کا عمل زیادہ شدید ہوجاتا ہے کیونکہ اس کی زیادتی جسم پر منفی اثرات پیداکرسکتی ہے۔
اچھا ہوگا کہ استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ لیاجائے ۔
سردیوں میں جلد کاایک اور عارضہ عام طور پر ایگزیما کی صورت میں ہوتا ہے ابتداء میں جلد کی سطح سرخ ہوجاتی ہے مگر بعد میں خشک اور کھردری ہوجاتی ہے۔ اس سلسلے میں دومئوثر نسخے بتائے جارہے ہیں۔ ایک عدد اخروٹ کو گرینڈ کرکے اس کا تیل نکال لیاجائے ۔ یعنی اس قدر گرینڈ کیاجائے کہ پیسٹ بن جائے۔
اس سے نکلے تیل کو متاثرہ جگہ پر دن میں چند بار لگائیں۔ اگر اس سے فائدہ نہ ہوتو ذیل کانسخہ آزمائیں۔
خشک ناریل یعنی کھوپرا لے کر اسے چمٹے سے پکڑیں اور آگ میں جلائیں ۔ جب یہ جل کر بالکل سیاہ ہوجائے اور یہ گرم بھی ہوتو اسے ٹین کی پلیٹ میں رکھیں اور کسی برتن سے فوراََ ڈھانپ دیں۔چند سکینڈ کے بعد ڈھکن ہٹائیں گی تو آپ کوڈھکن پر تیل کی ایک تہہ ملے گی اس تیل کو دن میں دو مرتبہ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
ایک ہفتہ میں آرام آجائے گا۔
جلد پر خارش بھی سرد موسم میں اکثر ہوتی ہے ۔ ایک ٹیبل سپون صندل کی لکڑی کا تیل لیں اور اسی مقار میں ناریل کا تیل لے کر اچھی طرح مکس کرلیں دن میں دومرتبہ خارش زدہ حصے پر اسے لگائیں ۔ آرام آجائے گا۔ بیسل (Basil) کے پتوں کا جوس بھی موثر ہے ۔
اگر آپ کے ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے اور چھلکے کی طرح اترنے لگتے ہیں تو نسخہ ملاحظہ فرمائیں ۔

گلاب کا ایک پھول لیں اور اس کے پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں۔ اس میں تھوڑی سی دودھ کی بالائی ملائیں اور ہونٹوں پر قدرے دباؤ کے ساتھ تب لگائیں جب آپ سونے لگی ہوں۔ اس سے ہونٹ نرم اور خوبصورت نظر آئیں گے۔ منہ کے آپ پاس عموماََ خشک جلد کی شکایات آتی ہیں۔ اس معاملے میں وٹامن ” بی“ کی گولیاں کارآمد رہیں گی۔ہاتھوں کو خارش اور پھٹنے سے بچانے کیلئے گھریلو کام کاج کرتے وقت دستانے (ربڑکے ) پہنے جائیں۔ بستر پر دراز ہونے سے قبل لیموں کا جوس ‘ گلیسرین اور عرق گلاب کو یکساں مقدار میں لے کر پورے ہاتھوں پر اچھی طرح لگائیں۔ گھریلو کام کاج کرنے کے بعد ہاتھوں پر گلیسرین اور شوگر رگڑیں اور دومنٹ کے بعد دھو لیں۔ اس سے بھی آپ کے ہاتھ نرم اور ہموار رہیں گے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Khushk Mausam Main Rookhi Jild Moisturising Mangay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.