Lemon Qudrati Beauty Product - Article No. 1459
لیموں قدرتی بیوٹی پراڈکٹ - تحریر نمبر 1459
لیموں میں پائی جانے والا وٹامن سی بدن میں قوت مدافعت بڑھا تا ہے اور زخموں کے اندمال میں مدد دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے دانت انحطاط سے بچے رہتے ہیں دانتوں کا درد اور مسوڑھوں سے خون رسنا بند ہوجاتا ہے۔ لیموں کا چھلکا بھی طبی افادیت سے مالا مال ہوتا ہے۔
جمعرات 28 اپریل 2016
چکنی جلد اور لیموں کا استعمال:
چند قطرے لیموں میں خشک دودھ ایک چائے کے چمچہ کے برابر ڈال کر ملالیں۔ اس کے ساتھ اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب شامل کر کے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
لیموں کے چھلکے پیس کر کسی معیاری کریم میں ملا آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگا لیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
گھر میں فیس پالش بنانے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اورشہد ہم وزن (آدھی آدھی پیالی) لے لیں اور اس میں دو چمچہ عر ق گلاب اور دو چمچہ صندل پاوٴڈر ملالیں۔
(جاری ہے)
رنگت کا تحفظ:
خواتین جو گوری رنگت کے سانو لاہو جانے پرپریشان ہیں ان کو چاہیے کہ روزانہ صبح آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں۔ باقی آدھا لیموں بالائی میں نچوڑ کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر مل لیں۔ جب بالا ئی کی پرت اترنے لگے تو چہرے کو دھولیں۔
مساموں کو بند اور دانوں کے نشانات ختم کرنے کے لیے:
ایک چائے کے چمچے کے برابر کھیرے کے رس میں دو قطرے لیموں کا رس اور اتنا ہی بیسن شامل کر کے اس کا پیسٹ بنالیں۔بعد میں اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔ آپ جلد کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
مکمل جلد کی حفاظت:
لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اچھی طرح ابلے ہوئے دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا جوس نچوڑلیں۔ اس میں چائے کا ایک چمچہ گلیسرین شامل کریں۔ اس مکسچر کو آدھا گھنٹہ رکھ کر چہرے ، ہاتھوں پاوٴں اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔ روزانہ رات کو یہ استعمال کریں کچھ دن میں آپ کی جلد کو خوب صورت اور جوان بنا دیتا ہے۔ اس مکسچر کا استعمال کیل مہاسوں کے لیئے بھی مفید ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیا ں ہاتھوں اور چہرے کا خشک پن دور کرتا ہے۔ یہ بستہ ہوا اور دھوپ کی شدت سے بھی جلد کو محفوظ کرتاہے۔
آنکھوں کے گرد حلقے:
لیموں کے چھلکے پیس کر نیویا کریم میں ملا کر آنکھوں کے گرد پڑجانے والے حلقوں پر لگائیں۔ اس طرح یہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
بالوں کے لیے:
چائے بنانے کے بعد کیتلی میں بچ جانے والی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابال لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑلیں۔ پھر اس پانی سے سر دھولیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔
لیموں کے رس کے چند قطرے ، آملہ کے عرق کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں لگائیں یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ لمبے رکھتا ہے اور وقت سے سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ خشکی ،سکیری کا بھی موثر علاج ہے۔
Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage
خوبصورت ہیئر کلرز
Khoobsorat Hair Colors
ہئیر ڈائیز․․․․․․والیو م کا انتخاب احتیاط سے
Hair Dye Volume Ka Intikhab Ehtiyat Say
ہوم میڈ فیشیل سے جلد کی رعنائی بحال کریں
Homemade Facial Se Jild Ki Ranayi Bahal Karain
ہلدی سے نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار جلد
Haldi Se Naram O Mulaim BeDagh Or Chamakdar Jild
جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے
Jild Ko Khobsorat Banane K Liye
خوبصورت جلد کے لیے
Khobsorat Jild K Liye
چہرے کی شادابی کیسے برقرار رکھیں؟
Chehre Ki Shadabi Kaise Barqarar Rakhain
جلد کے دانوں سے نجات
Jild K Danoon Se Nijaat
فیشل ویکسنگ
Facial Waxing
کنسیلر لگانے کا صحیح طریقہ
Kansels Lagane Ka Sahi Tariqa
کھیرے سے جلد کی حفاظت
Kheere Se Jild Ki Hifazat
خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!!
Khushk Jild Per MakeUP