Murda Jild Se Nijat - Article No. 1231
مردہ جلد سے نجات - تحریر نمبر 1231
جلد کے مردہ خلیات کو اُتار کر اپنی جلد کو نرم اور دلکش بنانا ایک مہنگا اور وقت طلب کام ہے اس کے علاوہ بیوٹیشنز نے اس کام کو انتہائی خرچ کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔۔۔
پیر 29 جون 2015
(جاری ہے)
اجزاء:
بیکنگ سوڈا 1چائے کا چمچ۔
خالص شہد آدھا چائے کا چمچ۔
لیوینڈر آئل 1قطرہ ( لیوینڈر آئل ایک عطر ہے جو کہ صرف خوشبو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اگر لیونڈر آئل کہیں سے دستیاب نہ ہو تو اس کے بغیر بھی یہ سکرب بنایا جا سکتا ہے)۔
ترکیب:
بیکنگ سوڈا اور شہد کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک دونوں اشیاء یک جان ہو جائیں۔ اب اس میں ایک قطرہ لیوینڈر آئل کا بھی ڈال دیں۔ اور مکس کر لیں۔
اب اپنے چہرے کو گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں تاکہ مسام کھل جائیں۔
اب اس کو سکرب کی طرح چہرے پر لگائیں اور گولائی میں آہستہ آہستہ ہاتھ کو گماتے ہوئے چہرے کا مساج کریں۔ اس سے آپ کے چہرے کے مردہ خلیے اترنا شروع ہو جائیں گے اور آپ کو خوبصورت جلد نمودار ہونا شروع ہو جائے گی۔ یہ عمل آپ 3 سے 5 منٹ تک کریں۔
اب چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور چہرے کو ٹشو کے ساتھ تھپتھپا کر خشک کر لیں۔ آپ کو چہرے پر کچھ سرخی محسوس ہو گئی لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ چند گھنٹوں کے بعد نارمل ہو جائے گی۔اس کے بعد عرقِ گلاب کا چہرے پر سپرے کر لیجئے۔ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ اس عمل کو دہرائیے۔ اگر آپ کی جلد حساس نہیں ہے تو آپ اس کو زیادہ جلدی بھی کر سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی اسے ہفتے میں دو دفعہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کی جلد حساس ہو جائے گی اس لیے جس دن آپ یہ طریقہ کار استعمال کریں اس دن دھوپ سے بچیں۔ اس طرح آپ کی جلد کی حساسیت بھی ختم ہو جائے گی اور سرخی بھی ختم ہو جائے گی۔
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi