Petroleum Jelly Jaadui Khoobion Ki Haamil - Article No. 1347

Petroleum Jelly Jaadui Khoobion Ki Haamil

پیٹرولیم جیلی۔۔۔جادوئی خوبیوں کی حامل - تحریر نمبر 1347

پیٹرولیم جیلی حیرت انگیریز طور پر آپ کی جلد کوملائمت ونرمی عطاکرکے پھولوں سی تازگی فراہم کرتی ہے

بدھ 11 نومبر 2015

پیٹرولیم جیلی حیرت انگیریز طور پر آپ کی جلد کوملائمت ونرمی عطاکرکے پھولوں سی تازگی فراہم کرتی ہے
پیٹرولیم جیلی نہ صرف جلد کی حسن وخوبصورتی میں اضافے کاباعث بنتی ہے بلکہ گھریلو بہت سے امور میں اس کااستعمال فائدہ مند ثابت ہوتاہے
پیٹرولیم جیلی ہائیڈروکاربن کانیم منجمد خالص مرکب ہے جوپیٹرولیم سے نکالا جاتا ہے جی ہاں یہ بالکل وہی پیٹرولیم ہے جوڈیزل مصنوعات،ایندھن اور ڈیوڈرنٹ(Deodrant) وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ واقعی نہایت کارآمد ہے اور مختلف قسم کے کاموں میں استعمال ہوسکتی ہے۔پیٹرولیم جیلی ایک مقبول ومعروف برانڈ کی کمپنی تیارکرتی ہے،جو مناسب قیمت میں آرام سے مارکیٹ میں دسیتاب ہوتی ہے۔پیٹرولیم جیلی حیرت انگیزطور پر آپ کی جلد،بالوں اور ہونٹوں کی خوبصورتی وملائمت عطاکرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی اور بھی بہت سے گھریلو امور میں اس کااستعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ کس طرح اور کس طریقے سے اس سے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔آئیے جانتے ہیں۔
زخموں کوٹھیک کرتی ہے․․
پیٹرولیم جیلی ہلکے پھلکے معمولی زخموں جیسے رگڑلگ جانا،کٹ جانا اور خراش پڑجانا وغیرہ کوآرام پہنچانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔چونکہ زخموں کوتیزی سے ٹھیک کرنے کیلئے موئسچرائزنگ یعنی چکناہٹ اور نمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پیٹرولیم جیلی میں موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتی ہے۔

ہونٹوں کونرم ملائم اور گلابی بناتی ہے․․․
یہ آپ کے ہونٹوں کونرمی عطا کرنے کاسب سے بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔پھٹے ہوئے ہونٹوں پر دن میں جتنی باربھی ممکن ہوا س کااپلائی کرنے سے ہونٹوں پر شگفتگی اور ملائمت پیدا ہوجاتی ہے۔اگر آپ کے ہونٹوں کارنگ گہرا ہوگیا ہے تو آپ پیٹرولیم جیلی کی خوبیوں سے فائدہ اٹھاکر آزمائیں یہ آپ کے ہونٹوں کوقدرتی طورپر گلابی کردیگی اور انہیں ہمواریت ونرماہٹ فراہم کرنے میں مدد کردیگی۔

پلکیں لمبی اور گھنی کردیتی ہے․․․
یہ پیٹرولیم جیلی کاناقابل یقین کرشمہ ہے۔آپ اس کرشمے کاکمال دیکھنے کیلئے رات کواپنے بستر پر جانے سے پہلے بہت تھوڑی مقدار میں پیٹرولیم جیلی اپنی پلکوں پر لگائیں۔آپ دوہفتوں میں ہی اپنی پلکوں کوگھنااور اس کولمبائی میں اضافی ہوتا ہوا محسوس کریں گی۔
باڈی لوشن اور کریمز کامتبادل․․
آپ پیٹرولیم جیلی کوپورے جسم پر خاص طورپر ہاتھوں اور پیروں پراپلائی کرسکتی ہیں۔
یہ خشک جلد کے مسئلے سے مکمل طور پر نجات دلاتی ہے۔سردیوں میں اکثرہاتھوں پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے تو آپ پیٹرولیم جیلی استعمال کرکے اس الجھن سے چھٹکارا پاسکتی ہیں۔
بائے بائے ڈائپرریش․․
آپ اپنے بچے کے بار بار ہونے والے ڈائپر ریشز سے بہت پریشان ہیں تو آپ پیٹرولیم جیلی ڈائپر پہنانے سے قبل بچے کی جلد پراپلائی کردیں۔
اس عمل سے آپ کے بچے کے ڈائپرریشزکامسئلہ جودرپیش ہے اس میں آرام آئیگا اور ڈائپرریشز ہونے کاخدشہ بھی کم ہوجائیگا۔
خوشبوتادیرقائم رکھتی ہے․․․
جب آپ کے پسندیدہ پرفیوم یاباڈی اسپرے کی خوشبواڑ جاتی ہے تو آپ کوبہت دکھ ہوتا ہے۔ لیکن پیٹرولیم جیلی کی مدد سے آپ پرفیوم کی خوشبو کولمبے ٹائم کیلئے برقرار رکھ سکتی ہیں۔
پرفیوم لگانے سے پہلے اپنی کلائی اور گردن پر پیٹرولیم جیلی اپلائی کرلیں اور اس پرپرفیوم کااسپرے کرلیں۔آپ پورادن اس پرفیوم کی خوشبوسے مہکتی رہیں گی۔ہے نہ حیرت انگیزخوبی؟
جوتوں کوچمکادیتی ہے․․․
یہ نہایت منفرد ٹریک ہے تمام بیویوں کو اس ٹریک پر عمل کرنے کیلئے آستینیں اوپر چڑھالینی چاہئیں۔یہ آپ کے شوہر کے چمڑے کے جوتوں پر پالیش کرنے کانہایت آسان طریقہ ہے۔
آپ انگلی پہ تھوڑی سے پٹرولیم جیلی لے کر اس کوجوتوں پر مل دیں اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑ کرصاف کرلیں۔ اب آپ جوتے کی چمک دیکھیں۔
لپ اسٹک کے نشان مٹاتی ہے․․․
یہ نرم ساخت کے حامل میٹریل سے لپ اسٹک کے داغ کوصاف اور غائب کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔لیکن کیسے؟اگر کپڑوں پر لپ اسٹک کودھبہ لگ گیا ہے تو دھونے سے پہلے دغ والے حصے پر پیٹرولیم جیلی لگادیں۔
دھونے کے بعد لپ اسٹک کانشان غائب ہوجائیگا۔
بہترین میک اپ ریموور․․․
آپ پیٹرولیم کوامیک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہے۔یہ نہایت ملائمت اور نرمی سے آپ کے چہرے پرخاص طور پر آئی میک اپ کوصاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔اکثر میک اپ ریموور جلد اور آنکھوں میں خارش اور الجھن پیدا کرنے کاسبب بنتے ہیں جب کہ پیٹرولیم جیلی آپ کی جلد سے بغیر کسی الجھن کے میک اپ کوریموو کردیگی۔

ناخنوں میں چمک پیدا کرتی ہے․․․
آپ کو سن کرحیرت ہوگی کہ پیٹرولیم جیلی ناخنوں پر اپلائی کرنے سے اس کی چمک میں اضافی ہوجاتا ہے۔آپ نیل پالیش لگے ناخنوں پر چمک لانے کیلئے تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی ناخنوں پر مل لیں اور پھر اپنے ناخنوں کی دمک دیکھیں۔
بچوں کے لئے مفید․․․
سردیوں میں اکثربچوں کے ہاتھ پیر اور چہرے کی جلد خشک ہوکر پھٹنے لگتی ہے۔آپ رات کو سونے سے پہلے بچے کے پورے چہرے پر ہلکی سی پیٹرولیم جیلی اپلائی کردیں اور ہاتھوں پیروں پر بھی کردیں۔ آپ کے بچے کاچہرہ اور ہاتھ نرم وملائم ہوجائینگے اور موسم کی شدت کے باعث پھٹنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Petroleum Jelly Jaadui Khoobion Ki Haamil" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.