Sabzion Se Jild Ki Shadabi Barhayen - Article No. 1336

Sabzion Se Jild Ki Shadabi Barhayen

سبزیوں سے جلد کی شادابی بڑھائیں - تحریر نمبر 1336

خواتین یوں تواپنی جلد کوچمکدار اور تروتازہ رکھنے کیلئے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ ہی نہیں کرتیں لیکن۔۔۔

منگل 27 اکتوبر 2015

خواتین یوں تواپنی جلد کوچمکدار اور تروتازہ رکھنے کیلئے ہزار جتن کرتی ہیں اور کریموں کے استعمال پر تو کوئی سمجھوتہ ہی نہیں کرتیں لیکن یہ بات کم خواتین ہی جانتی ہیں کہ سبزیوں کوپکاکرکھانا اور کچا کھانا دونوں صورتوں میں ہی انسانی صحت اور جلد کیلئے مفید ہے۔گاجر، مولی،شلجم،ٹماٹرودیگر سبزیاں نہ صرف خون پیدا کرتی ہیں بلکہ جلد کو صحتمند اورشاداب رکھنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہیں۔

سبزیاں انسانی صحت کیلئے مفید ہیں،انہیں سلاد کے طور پر استعمال کریں تو ان کے فوائد دیگر غذا سے زیادہ ہوتے ہیں ،اسی طرح ان کاجوس بھی چہرے کی جلد کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔موسم خواہ گرمی کاہو یا سردی کاسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو صحتمند اور بارونق رکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کوشامل کریں۔

گوشت،مچھلی،انڈے ،تلی ہوئی اشیااور دالوں کی بجائے سبزیوں کااستعمال نہ صرف آپ کو صحتمند رکھتا ہے بلکہ اس سے آپ کی جلد بھی صحتمند اور کھلی کھلی رہتی ہے۔
سبزیوں کوبطور ماسک یاسبزیوں کوپھلوں کے ساتھ ملاکر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔جلد کی خوبصورتی کیلئے سب سے مفید ٹماٹر ہے۔ٹماٹر کونہ صرف مختلف ڈشز میں استعمال کرنا چاہئے بلکہ بطور سلاد روزانہ دو ٹماٹر کھانا آپ کی جلد جگر اور دل کیلئے نہایت مفید ہے۔
ٹماٹر کاماسک بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔اس مقصد کیلئے چار پانچ عدد ٹماٹر گرائینڈرمیں ڈال کراچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں کسی ململ کے کپڑے سے ٹماٹر کے گودے کوچھان لیں یوں آپ کے پاس ٹماٹر کاجوس بچ جائے گا۔اس جوس میں پانچ چمچے چینی اور پانچ چمچے گلیسرین ڈال کر اس کوہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکائیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اُتار کرٹھنڈا کرلیں اس آمیزے کو کسی بوتل میں ڈالیں اور ماسک کی طرح استعمال کریں۔یہ ماسک آپ روزانہ استعمال کرسکتی ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sabzion Se Jild Ki Shadabi Barhayen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.