Sanwlay Rang Ko Gora Karnay K Liay - Article No. 1288

Sanwlay Rang Ko Gora Karnay K Liay

سانولے رنگ کو گورا کرنے کیلئے - تحریر نمبر 1288

بعض خواتین اپنے سالونے رنگ کی وجہ سے کملیکس میں مبتلا ہوجاتی ہیں حالانکہ سانولے رنگ کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور سانولا رنگ بھی کشش کاباعث ہوتا ہے۔

ہفتہ 22 اگست 2015

بعض خواتین اپنے سالونے رنگ کی وجہ سے کملیکس میں مبتلا ہوجاتی ہیں حالانکہ سانولے رنگ کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور سانولا رنگ بھی کشش کاباعث ہوتا ہے ۔ لیکن خواتین یہ چاہتی کہ ان کی رنگت بھی گوری ہواور باقی خواتین کی طرح وہ بھی خوبصورت وحسین لگیں اور وہ گھر پر اپنے رنگ کو گورا کر سکتی ہیں لیکن اس کیلئے انہیں تھوڑی محنت درکار ہوگی ۔

مکئی اور جو کا آٹا ہم وزن لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر لئی سی بنالیں اور اس لئی کو گردن اور چہرے پر ملیں ، آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے اسے صاف کرلیں ۔ یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ کریں جب دھوپ میں نکلنے سے رنگت سیاہ ہوجائے تو دھبے پڑ جائیں تو انگور کو توڑ کر چہرے پر ملیں تھوڑی دیر بعد جلد خشک ہوجانے پر پانی سے دھولیں ۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں ادرک کی چھیل کاٹ کر چہرے پر ملنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور سیاہ داغوں اور کیل مہاسوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے ۔
جلد کی نگہداشت کے طریقے
نارمل جلد قدرت کا بیش قیمت تحفہ ہوتی ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں خوبصورت اور ملائم نظرآتی ہے اور اس کی دیکھ بھال کیلئے بہت زیادہ جتن بھی نہیں کرنے پڑتے بلکہ دن میں تین سے چار مرتبہ کسی اچھے فیش واش سے چہرہ لینا ہی کافی ہے ۔
زیادہ بہتر جلد کیلئے پیوں کے پھول لے کر انہیں باریک پیس لیں اور اس میں ایک چمچہ پپیتے کا گودا اور ایک چمچہ ہلدی بھی شامل کر لیں اور اس کے بعد پیسٹ کو چہرے پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر تازہ پانی سے دھولیں ۔ ہفتے میں تین باریہ عمل کرنے سے کچھ ہی روز میں رنگت نکھر آئے گی ۔ خشک جلد کی حفاظت کیلئے گاجر کو کدوکش کریں اور اس میں دو چمچے بالائی شامل کرلیں ۔
بالائی میسر نہ ہوتو روغن زیتوں ڈال کر مکس کرلیں یاشہدڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لیپ کرکے دس سے پندرہ منٹ کیلئے لگا رہنے دیں ۔ بعدازاں ہاتھ سے ہلکا ہلکارگڑ کر اُتار دیں۔ مساج میں نرمی پیدا کرنے کیلئے ہاتھ گیلے کر لیں ۔ آخر میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں رنگت نکھری اور شاداب نظر آئے گی ۔
گھریلو کار آمد نسخے
چکنی جلد کو اس مہینے میں تروتازگی وہمورایت بخشنے کے لئے ایک ماسک کا استعمال بہتر رہتا ہے ۔
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچ لیموں کارس ملا کر جلد پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو کر صاف کرلیں ۔ خشک جلد کے لئے آپ کو کلینر استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ جوکا موٹا دیلہ چکنی جلد کیلئے کلینزز کے طور پر جبکہ پپیتے کا گودا جلد پر سے مردہ خلیات خاتمے کیلئے استعمال کریں ۔ دھوپ چھاؤں والے خشک ونم آلودہ موسم میں بھی اکثر خواتین پھٹی ایڑیوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ گرم پانی سے پاؤں دھونے کے بعد کیسٹرآئل اور سیسمی تیل کا مکسچر اپنے پیروں پر لگاکر سوجائیں ۔
نم آلودموسم میں تلوؤں میں ہونے والے فنگس انفکیشن سے نجات کیلئے تازہ ہلدی ، نیم کے پتے اور تل کو ایک ساتھ ہاون دستے پر پیس کر انفکیشن زدہ حصوں پر لگائیں ، روزانہ نہار منہ گرم پانی میں شہد ملا کر پیجئے تاکہ نظام انہضام درست رہے ۔ بارش میں بھیگنے والی ٹھنڈ سے فوری چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے مولی کا تازہ نکلا ہوا جوس استعمال کریں ، گرمی دانوں سے پر جلد کو سکون پہنچانے کیلئے ایک کھانے کے چمچہ صندل کے پاؤڈر میں اتنا عرق گلاب ملائیں کہ گاڑھا ساپیسٹ بن جائے اب اس پیسٹ کو جلد کے ان حصوں پر لگائیں جہاں دانے زیادہ ہوں اور تھوڑی دیر بعد نہا لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے جلد شاداب وتروتازہ نظر آنے کے ساتھ گرمی دانوں سے بھی پاک ہوجائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sanwlay Rang Ko Gora Karnay K Liay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.