Skin And Face - Article No. 1600

Skin And Face

جلد اور چہرہ - تحریر نمبر 1600

جسم انسانی کے تمام اعضاء چاہے کتنے ہی موزوں اور متناسب کیوں نہ ہوں،اگر چہرہ خوبصورت نہ ہو تو اسے کوئی بھی خوبصورت نہیں کہتا

بدھ 30 اگست 2017

جلد اور چہرہ۔
جسم انسانی کے تمام اعضاء چاہے کتنے ہی موزوں اور متناسب کیوں نہ ہوں،اگر چہرہ خوبصورت نہ ہو تو اسے کوئی بھی خوبصورت نہیں کہتا۔ چہرے کے بدصورت ہونے سے انسان بدصورت کہلاتا ہے۔ اس اعتبار سے چہرہ جسمِ انسانی میں بہت اہمیت کا حامل ہیں۔ ہر انسان چہرے کی خوبصورتی اور چمکتی دمکتی جلد کا خواہاں ہے۔کالے گورے بننے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتے،جبکہ گورا پن جلد کی دلکش رنگت،تروتازگی،توانائی۔
اور نکھار کانام ہے۔جلد نکھری نکھری نہ ہوتو رنگ بھی نہیں نکھرتا۔جلد میں اگر کوئی خرابی ہوتو اس میں اپنی طرف کھینچتے والی مقناطیسی کشش پیدا نہیں ہوتی۔ غیر ممالک میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ موٹاپا ہے۔اس کے بعد جلد کے مسائل ہیں۔لیکن ہمارے ملک میں گرم آب و ہوا کی وجہ سے جلدکی خرابیوں کی اولیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جلدی خرابی میں سب سے بڑا مسئلہ وہ جھریاں ہیں۔

جن کا چہرے پر نمودار ہونا حسن و شباب کے لیے رخصت کا پیغام ہے۔ جھریاں اس بات کی علامت ہیں کہ شباب بڑھاپے میں تبدیلیاں ہورہا ہے۔ جسم انسانی میں مختلف ایسے غدود ہیں جو چکنائی خارج کرتے ہیں اور یہی چکنائی جسمانی اعضاء کی تروتازگی کو برقرار رکھتی ہے۔ جب اعضائے رئیسہ کی کمزوریا خشک ہوجاتے ہیں تو جلد کی رنگت بدلنے لگتی ہے۔ اس ہر جھریاں پڑجاتی ہیں جو مالعموم بڑھاپے میں نمودار ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھی قبل از وقت بھی نمودار ہوجاتی ہیں ایسی حالت میں یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی وجہ سے اعضائے رئیسہ کمزور ہورہے ہیں اور وہ چکنائی پیدا کرنے والے غدودوں کی حالت اعتدال برقرار نہیں رکھ سکتے۔
اس جسمانی الارم سے لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے اور مناسب تدابیر عمل میں لانی چاہیں۔اس سلسلے میں سب سے پہلے ضرورت اس بات کی ہے کہ قبل ازوقت نمودار ہونے والی جھریوں کو بآسانی دور کرنے کے لیے غذا میں کافی احتیاط برتی جائے۔ثقیل اور زیادہ مرغن غذاؤں سے پرہیزکیا جائے۔پھل روزانہ کھائے جائیں ۔ کچے ٹماٹروں کا استعمال جھریاں روکنے کے لیے بہت مفید ہے۔
کاڈلیور آئل یعنی مچھلی کا تیل بھی چکنائی پیدا کرنے والے غدودوں کے فعل کو دائرہ اعتدال میں رکھنے کے لیے بہت مناسب ہے۔گاجر،مولی،شلجم،سلاد،چقندر،اور بندگوبھی حسن بخش حیاتین سے بھرپور ہیں۔خصوصاً گاجر تو چہرے کی رنگت نکھارنے اور تروتازگی پیدا کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی۔ کچی گاجر کھائیں یا اس کا جوس پئیں۔ عالمی شہرت یافتہ بیوٹیشن اور پرفیوم ژاں لاپورت نے گاجر کو بہترین حسن افزا قرار دیا ہے۔
ترشاوا پھل جو مخصوص اصطلاح میں سٹرس فروٹ کہلاتے ہیں ان میں مالٹا سنگترہ کینو،نارنگی۔لیموں،گریپ فروٹ،شامل ہیں نہ صرف کھانے میں لذیذ ہیں بلکہ ان میں بے شمار حسن بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں،مثلاًلیموں کا رس قدرتی اسٹرنجنٹ اور بلیچمگ ایجنٹ ہے۔لیموں کا رس جلد کو نکھار اور بالوں کو ملائم اور چمکدار بناتا ہے۔ سنگترہ معتدل ٹونر (Toner) ہے۔
گریپ فروٹ (چکوترا) اور پائن ایپل (انناس)کا رس جلد کو صاف رکھتا ہے اور اسے متحرک کرتا ہے۔ کاسمیٹکس بنانے والوں اور جڑی بوٹیوں کے خواص جاننے والوں نے پودوں پھولوں،چھلکوں،اور جڑوں کو مقطر کرکے بے شمار حسن بخش چیزیں تیار کی ہیں۔مثلاًایک بیوٹیشن نے نارنگی کے پھولوں کے پانی کو گہری جلد کی رنگت ہلکی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ژاں یورت کا کہنا کہ پھلوں اور پھولوں کی خوشبو سحر انگیز طور پر انسانی حسیات پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Skin And Face" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.