Skin And Vitamin - Article No. 1603
جلد اور وٹامنز - تحریر نمبر 1603
آپ کی جلد بھی دیگر افعال اعضا کی طرح ایک زندہ عضو ہے اور یہ بھی آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے
جمعہ 8 ستمبر 2017
جلد اور وٹامنز۔
آپ کی جلد بھی دیگر افعال اعضا کی طرح ایک زندہ عضو ہے اور یہ بھی آپ کو جینے کا احساس دلاتی ہے۔قدرت نے انسان کی نرم و نازک جلد کو بہت سی حساس لیکن سخت جان بنایا ہے۔اس کے ایک ایک ریشے میں حساس نبضے ہیں۔جو آپ کے چہرے اور جسم کو بتاتی ہے کہ فضہ گرم ہے یا سرد،چیز نرم ہے یا سخت۔یہ دن رات آپ کے جسم کی حفاظت کرتی ہیں اور آپ کے جسم کو جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
(جاری ہے)
وٹامن بی آپ کی جلد رنگت کو خوبصورت بناتے ہیں،بدصورتی سے دور رکھتے ہیں۔تمام وٹامن بی آپ کی جلد کو ضروری تیل فراہم کرتے ہیں۔یہ جلد کو ہمیشہ جوان رکھتے ہیں۔ان گنت خواتین اس بات کی گواہ ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کا رس اگر روزانہ دو تین چمچے بھی پی لیا جائے تو جلد کو ایک نئی تازگی اور فرحت محسوس ہوتی ہیں۔وٹامن سی جلد میں متعدی جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔وٹامن ڈی کے بغیر آپ کا جسمانی نظام کیلشیم قبول نہیں کرتا۔کیلشیم جسم کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اور انہیں صحت مند بناتا ہے۔جسم کو خون کی کمی سے نجات دلانے کے لیے آئرن کی خوراک لازمی ہیں۔ورنہ آپ خون کی کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔جسم میں کسی ایک بھی وٹامن کی کمی سے آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہیں۔دن بھر کی محنت اور مشقت یا علالت سے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوجاتی ہے۔اس لیے جلد کی تازگی اور مناسب نشوونما کے لیے اضافی وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے۔لیکن یاد رکھیے،یہ تمام چیزیں جلد کو نہ تو کریموں سے مل سکتی ہیں اور نہ فاؤنڈیشنوں اور نہ لوشنوں سے ۔یہ جلد کو مناسب غذا ہی سے مل سکتی ہیں۔یعنی ان چیزوں سے جو کہ ہم کھاتے ہیں یا بطور غذا فیس ماسک کی صورت میں چہرے پر لگاتے ہیں۔
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi