Tar O Taza Jild Chahiay To 8 Baton Par Tawajoh Dain - Article No. 1332

Tar O Taza Jild Chahiay To 8 Baton Par Tawajoh Dain

تروتازہ جلد چاہئے․․․․ تو آٹھ باتوں پرتوجہ دیں - تحریر نمبر 1332

جلد کے حوالے سے خواتین میں پائی جانے والی چند غلط فہمیوں کا ذکر ہم یہاں کررہے ہیں جوآپ کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔

جمعرات 22 اکتوبر 2015

عائشہ خان:
جلد کے حوالے سے خواتین میں پائی جانے والی چند غلط فہمیوں کاذکرہم یہاں کررہے ہیں جوآپ کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔جلد کے دھبوں کی بڑی وجہ کریم ہے؟ بالکل نہیں!کوئی بھی کریم لگانے سے چہرے پر کبھی سفید یاکالے دھبے نمودار نہیں ہوتے بلکہ ماہر جلد میری کلوجرکہنا ہے کہ جلد کے نیچے یہ دھبے کسی کریم کے استعمال سے نہیں پڑتے بلکہ جلد کی اوپری سطح پرمردہ خلیوں کے اضافے سے جلد کی کیرٹائن (جلداوربالوں کی نشوونما کاپروٹین)کوجذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جس سے یہ دھبے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔
ان سے بچنے کیلئے سکرب سے چہرے پر مساج کیجئے جب مردہ خلیے اُتر جائیں گے تو جلد کی بہتر پرورش ہوگی اور وہ شفاف بھی ہوجائے گی۔
مزل آئل بلیک ہیڈزنہیں بڑھاتا کیونکہ مزل آئل کیلئے ضروری ہے اور یہ جلد میں جذب نہیں ہوتا اس لئے یہ بلیک یاوائٹ ہیڈز کی پیداوار کاسبب بھی نہیں بنتا۔

(جاری ہے)


سیدھاسونے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں۔یہ درست ہے کیونکہ ماہرجلد کیرن برکے کاکہنا کہ ہم جس کروٹ سوتے ہیں اس جانب جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔

ہمارے سونے کااندازیہ طے کرتا ہے کہ ہمارے چہرے پر جھریاں کب نمودار ہوں گی۔اس لئے کمرکے بل سیدھا سونا ہمیں جھریوں سے بچائے رکھتا ہے۔
ہماری جلد پر مساموں کے سائز کاانحصار موروثی ہوتا ہے۔البتہ سلیسک ایسڈجیسے اجزائے ترکیبی انہیں کچھ وقت کیلئے سیکٹر ضرور دیتے ہیں۔اور یل پیرس کی جولی میک مینس کے مطابق جب ہم جلد کی اوپری سطح پرمردہ خلیوں کومساج یاسکرب سے اتاردیتے ہیں تب مسام پہلے کی نسبت چھوٹے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

رات اور دن میں چہرہ ضرور دھونا چاہئے۔دنیا بھر کے تمام ماہرین جلد اس بات پر متفق ہیں کہ چہرے کوباربار دھونے سے جلد ضرورت سے زیادہ خشک ہوجاتی ہے اور چہرے پرموجود ضروری آئلز بھی بہہ جاتے ہیں۔درحقیقت دھونے کی بجائے جلدکی بہتر صفائی زیادہ ضرورت ہے۔رات کوبھی سونے سے پہلے کسی بہترین کلینز رسے چہرے کی کلینزنگ کریں،کیونکہ رات کوجلد خودبخود اپنی نشوونما کرتی ہے۔

موبائل فون کیل مہاسوں کاباعث ہے؟جی ہاں۔ماہرین کے مطابق ایک موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ جراثیم موجودہوسکتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ موبائل فون کوجراثیم کش سے صاف کیا جائے۔
سن گلاسزنہ لگانا جھریوں کاباعث بنتا ہے؟جی ہاں!جب ہم چہرے کوخاص انداز میں سیکٹر کررکھتے ہیں تو وہاں کچھ عرصے میں جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔اسی طرح جب ہم دھوپ میں سن گلاسز نہیں لگاتے اور آنکھوں کو سیکٹر کررکھتے ہیں تو جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔
بھاپ چہرے کو صاف نہیں بلکہ جلد کونم کردیتی ہے جس سے جلد میں تیل کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ البتہ اگر تھوڑے وقت کیلئے بھاپ لی جائے تو اس سے صفائی ضرور ہوجاتی ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Tar O Taza Jild Chahiay To 8 Baton Par Tawajoh Dain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.