Ender Kornelia - Article No. 1315

Ender Kornelia

اینڈر کارنیلیا - تحریر نمبر 1315

پیرا کی کی تاریخ میں خصوصاَ۔ جرمن پیرا کی کی تاریخ میں اینڈر کارنیلیا کا نام خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس خاتون نے اپنی انفرادی کار کردگی کی بدولت پیراکی کی دنیا میں وہ نام کمایا جو بہت کم خواتین کے حصے میں آیا ہے۔

جمعرات 1 اکتوبر 2015

پیرا کی کی تاریخ میں خصوصاَ۔ جرمن پیرا کی کی تاریخ میں اینڈر کارنیلیا کا نام خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس خاتون نے اپنی انفرادی کار کردگی کی بدولت پیراکی کی دنیا میں وہ نام کمایا جو بہت کم خواتین کے حصے میں آیا ہے۔
اینڈر کارنیلیا 1958 میں اس وقت کے مشرقی جرمنی کے شہر پلائن میں پیدا ہوئی۔ پانی کے کھیلوں سے اسے خصوصی شغف تھا اور اس ضمن میں اس کی اہلیت بچپن سے ہی ظاہر ہونا شروع ہو گئی ۔
صرف تیرہ سال کی عمر میں اس نے 1972 کے میونخ اولمپکس میں حصہ لیا اور چار سلور میڈل حاصل کئے۔ اگرچہ وہ گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکی لیکن آپ خود سوچئے کہ دنیا کی مانی ہوئی تیراکوں کے مقابلے میں ایک تیرہ سالہ بچی کا چار سلور میڈل حاصل کر لینا کتنا بڑا کارمانہ ہے۔
1976 میں جب اینڈر کارنیلیا نے مونٹریال میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیا تو اس کے ہم وطنوں اور کوچز کو اس کی سابقہ عمدہ کارکردگی کی بدولت اس سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں۔

(جاری ہے)

اینڈر سب کو توقعات پر پوری اتری ۔ اس نے چار گولڈ میڈل حاصل کئے اور وہ بھی اس شان سے کہ ہر گولڈ میڈل ایک عدد ورلڈر ریکارڈ قائم کر کے حاصل کیا یعنی اس نے جو بھی مقابلہ جیتا ریکارڈ قائم میں جیتا۔ چار گولڈ میڈل جیت کر اس نے ایک اولمپکس میں چار گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزا ز بھی حاصل کیا۔
اینڈر کی شاندار کارکردگی کی بلدولت اس کی ساتھیوں کی کارکردگی پر بھی خاطرخواہ اثر پڑا اور مشرقی جرمنی کی خواتین پیراک ٹیم نے اولمپکس کے 13 میں اسے 11مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔
اینڈر نے اپنے کیرئیر کے دوران دیگر مواقع پر بھی کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے تاہم 1976 کے اولمپکس کی شاندار کامیابی کے بعد وہ سوئمنگ کے مقابلوں سے ریٹائر ہو گئی۔

Browse More Famous Sports Women of the World

Special Famous Sports Women of the World article for women, read "Ender Kornelia" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.