Nadia Comaneci - Article No. 1313

Nadia Comaneci

نادیہ کمانیچی - تحریر نمبر 1313

نادیہ کمانیچی جمناسٹک کی دنیا کا ایک عظیم نام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر نادیہ کو کسی اور چیز کے حوالے سے یاد نہ بھی رکھا جائے تو 10 کے عدد کے حوالے سے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے۔۔۔

جمعرات 1 اکتوبر 2015

نادیہ کمانیچی جمناسٹک کی دنیا کا ایک عظیم نام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر نادیہ کو کسی اور چیز کے حوالے سے یاد نہ بھی رکھا جائے تو 10 کے عدد کے حوالے سے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے کیونکہ نادیہ کمانیچی پہلی جمنا سٹ تھی جس نے جمناسٹک کے کسی ایونٹ میں جج کی طرف سے پورے دس نمبر حاصل کئے۔ یہ کارنامہ اس نے1976 کے مونٹر یال اولمپسکس میں انجام دیا اور اسی ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ مزید چھ دفعہ دہرایا۔

نادیہ کمانیچی رومانیہ کے شہراونیٹی میں 1961 میں پیدا ہوئی۔ چھ سال کی عمر میں وہ جمناسٹک کے مشہور کوچ بیلا کیرولائی کی نظر میں آگئی۔ کیرولائی اس وقت رومانیہ کی جونئیر جمناسٹک ٹیم کے لئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے رومانیہ کے مختلف سکولوں کا دورہ کر رہا تھا کہ نادیہ نے اس کی توجہ کھینچ لی۔

(جاری ہے)

اس وقت دانیہ اپنی ایک دوست کے ساتھ جمناسٹک کا کھیل کھیل رہی تھی۔

یہ کھیل صرف کھیل ہی تھا اور جمناسٹک سے نادیہ کو حقیقتاََ کوئی تعلق نہ تھا لیکن اپنی غیر معمولی جسمانی لچک اور برق رفتاری سے اس نے کیرولائی کے بے حد متاثر کیا۔ اس نے دونوں بچیوں کو رومانیہ کی جونئیر جمناسٹک ٹیم میں شمولیت کی ٹریننگ کے لئے منتخب کر لیا۔
منتخب ہونے کے بعد روزانہ نادیہ کے پانچ گھنٹے کلاس روم میں پڑھائی میں مصروف رہ کر گزرتے اور چار گھنٹے جمناسٹک میں حصہ لیا اور 1971 ء اور 1972 ء میں قومی چیمپئن شپ جیتی۔
1971 میں اس نے یوگو سلاویہ میں منعقد ہونے والے ایک عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
1975 میں اس نے سنیئر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ جب وہ 1976 میں مونٹریال اولمپکس میں حصہ لینے کیلئے پہنچی تو بری طرح بیمار تھی۔ ذرا سی حرکت سے اس کی ٹانگوں میں بے پناہ درد کی ٹیسیں اٹھنے لگتی تھیں۔ چارفٹ گیارہ انچ کے قد کے ساتھ اس کا وزن صرف 86 پونڈ تھا۔
اسے جیتنے کی کوئی امید نہ تھی۔
پھر اس نے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا اور پہلے ہی مقابلے میں دس کا پرفیکٹ سکور حاصل کیا۔چھ دفعہ مزید یہ کارنامہ دہرایا، تین انفرادی گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل جتیا اور ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔ تمغوں کے اس ڈھیرے کے ساتھ نادیہ نے دنیا بھر میں شہرت بھی حاصل کر لی۔
4سال بعد ماسکواولمپکس میں نادیہ نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو سونے کے اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے۔

1984 میں لاس اینجلس اولمپکس سے چند روز قبل نادیہ نے جمناسٹک سے ریٹائرمنٹ لے لی اور رومانیہ کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے لگی۔
1989 میں رومانیہ کی کمیونسٹ حکومت کی چیرہ دستیوں سے بچنے کیلئے امریکہ میں پناہ گزین ہو گئی۔ یہاں اس نے سیاسی پناہ حاصل کر لی اور ماڈل کے طور پر کام کرنے لگی۔ 1996 میں اس نے امریکی جمناسٹ بارٹ کونر سے شادی کر لی جس نے لاس اینجلس اولمپکس میں دو گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔
آج کل نادیہ اپنے شوہر کی جمناسٹک اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ جمناسٹک کے منظر عام سے ہٹ جانے کے باوجود اس کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں آیا اور اس کی زندگی روزِ اول کی طرح کامیاب ہے۔

Browse More Famous Sports Women of the World

Special Famous Sports Women of the World article for women, read "Nadia Comaneci" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.