Hazrat Haleema Sadia Razi Allah Taala Anha - Article No. 1120

Hazrat Haleema Sadia Razi Allah Taala Anha

حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا - تحریر نمبر 1120

حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تاریخ اسلام کی وہ خوش نصیب خاتون ہیں جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو

بدھ 17 دسمبر 2014

حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تاریخ اسلام کی وہ خوش نصیب خاتون ہیں جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دودھ پلانے اور پرورش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ سعادت آپ ہی کو حاصل ہوئی کہ سرکارِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کی گود میں کھیلیں اور آپ کے زیر سایہ زندگی کے ابتدائی مراحل طے کریں۔
آپ کا تعلق عرب کے مشہور قلعہ بھی سعد سے تھا۔
آپ دایہ تھیں۔ عرب کے رواج کے مطابق مکہ میں بچوں کو اچھی صحت اور تربیت کے لیے گاوٴں بھیج دیا جاتاتھا اور اس کے عوض باقاعدہ معاوضہ بھی دیا جاتا تھا۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دُرِ یتیم تھے۔ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے مختصر وقت کے لئے آپ کی پرورش کا ذمہ لیا تو ان کو گمان گزرا کہ میں ایک تییم بچے کو لے جا رہی ہوں ، جانے اس کے گھر سے مجھے انعام واکرام بھی حاصل ہو یا نہ ہو۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ساتھ لے گئیں۔ اس سے پہلے آپ کا گھرانہ افلاس اور اتنگدستی کا شکار تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دم قدم سے آپ کے ہاں ربانی برکات کا نزول ہوا اور آپ کی تمام عسرت دور ہوگئی۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تمام عمر اپنی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی اور آپ کی نسبت سے آپ کے تمام گھرانے کی بے حد عزت و توقیر فرماتے رہے۔ آپ ملنے کے لئے آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے بیٹھنے کے لئے اپن چادر زمین پر بچھا دیتے اور بے حد اپنائیت سے پیش آتے۔ تاریخ اسلام میں ایسی خواتین کم ملیں گی جن کے حصے میں وہ سعادت و خوش بختی آئی جو حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کو نصیب ہوئی۔

Browse More Khanwada E Rasool

Special Khanwada E Rasool article for women, read "Hazrat Haleema Sadia Razi Allah Taala Anha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.