2017 Main Beauty Trends Kia Hongay - Article No. 1552

2017 Main Beauty Trends Kia Hongay

2017 میں بیوٹی ٹرینڈزکیا ہوں گے؟ - تحریر نمبر 1552

ماہرین ایک دل نما اسٹیکرمتعارف کروارہے ہیں جودھوپ کے آپ پر پڑنے والے اثرات کا مسلسل جائزہ لے گا

ہفتہ 14 جنوری 2017

2016 اپنے اختتام پر ہے اور نئے سال کی آمد پر بیوٹی کی دنیا میں میک اپ کے مختلف شیڈز منتخب کرنے کا مرحلہ جاری ہے ۔ بلشر‘ آئی لائنر‘ لپ اسٹک وغیرہ کے حوالے سے نت نئے رنگ اور انداز متعارف ہونے والے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ 2017میں بعض انوکھے انداز ‘ آلات اور اسٹائل بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ۔ 2017میں سائنس فکشن اور روایتی میک اپ کابلینڈ سامنے آنے کا موقع ہے ۔
نیویارک کے مرمرمیڈیکل کے ڈائریکٹرڈاکٹر ایلسن مرمر کے مطابق اس وقت طب کی دنیا ایسی انفرادی ادویات کی تیاری میں مصروف ہے ۔ جو مختلف بیماریوں کاعلاج ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے منفرد جنیاتی معلومات سے فائدہ اُٹھایا جارہا ہے ۔ 2017 میں آپ کا ڈی این اے آپ کی جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا اسی طرح جرمن ڈاکٹراورریسرچرڈاکٹر اسڈم آرتھو پیڈک تھیوری کو جلد کے مختلف مسائل کے لیے استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)


اس حوالے سے ایک کریم بھی تیاری کی جارہی ہے ۔ جس میں انفرادی طور پر خون شامل ہوگا۔
2017میں کمپیوٹرائزڈمیک اپ کافیشن زور پر ہوگا مختلف رنگوں میں ہاتھ رنگنے کا دور الوداع کہنے والا ہے۔ ایسٹی لیوڈراور ایسے ہی دیگر سنگھاری اشیاء تیار کرنے والے ادارے تربیت یافتہ ٹیکنیشن سے آپ کے مختلف فوٹوز نکال کر 22ہزار شیڈز کاانتخاب آپ کے سامنے پیش کردیں گے ۔
جس میں لیکمے کی فاؤنڈیشن بھی شامل ہے ۔ یہ شیڈز ایسا تاثر دیں گے گویامیک اپ ہوا ہی نہیں یعنی کمپیوٹر پر آپ کا میک اپ کرکے اسے آپ کے چہرے پر منتقل کردیں گے ۔
موجودہ دورتھری ڈی پرنٹنگ کاہے ۔ آج کل توعمارتیں بھی تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تیار کی جارہی ہیں 2017 میں تھری ڈی پرنٹنگ گرافک ڈیزائزاور آرٹ اسکولوں سے نکل کرفیشن کی دنیا میں داخل ہوجائے گی ۔
تھری ڈی پرنٹرز کارٹریج کی مدد سے ایسا لپ پرنٹ نکالے گاجسے استعمال کرنے والی خاتون صرف ایک برش سے اپنے ہونٹوں پر سجاسکے گی۔ فی الحال اس حوالے سے لوریل جلد اور بالوں کیلئے تھری ڈی بایوپرنٹ پر مبنی مصنوعار کی تیاری کررہی ہے ۔ اس مقصد کیلئے زندہ انسانی خلیے استعمال کیے جائیں گے ۔ ایسی خواتین جو اپنی جلد کودھوپ کے اثرات کامسلسل جائزہ لے گا۔
اس کے رنگوں میں آنے والی تبدیلی دھوپ کے مضراثرات کاپتہ دے گی۔ یہ اسٹیکرایک اپلی کیشن سے منسلک ہوگا جودھوپ سے متاثرہ جلد کا چارٹ تیار کرے گا۔ کوریا کے ایک سائنسدان نے 2017 کیلئے بلیک ہیڈصاف کرنے کاسسٹم ایجاد کیا ہے ۔ جو جلد کے اندر پہنچ کربلیک ہیڈز نکال لے گا۔ یہ فیشل ایکواپیل کہلائے گا جس میں ایک مخصوص سیلوشن مسامات میں داخل ہوکر گندباہر نکال کر مردہ جلدی خلیات صاف کردے گا۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "2017 Main Beauty Trends Kia Hongay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.