Dil Mein Jo Ik Gumaan Tha - Article No. 1799

Dil Mein Jo Ik Gumaan Tha

دل میں جو اک گمان تھا - تحریر نمبر 1799

صویر کائنات میں رنگ بکھیرنے والی صنف نازک کیلئے (زیور)بالی جھمکا‘ کنگن پائل اور چوڑیوں کے بغیر زندگی کا تصورناممکن سمجھا جاتا ہے۔

ہفتہ 5 مئی 2018

غلام زہرا


صویر کائنات میں رنگ بکھیرنے والی صنف نازک کیلئے (زیور)بالی جھمکا‘ کنگن پائل اور چوڑیوں کے بغیر زندگی کا تصورناممکن سمجھا جاتا ہے۔ جیولری خواتین کے بناؤ سنگھار کا اہم جزو ہے شادی بیاہ سمیت کوئی ایک تقریب نہیں جس کے لئے وہ ڈریسر کی مناسبت سے جیولری کا انتخا ب نہ کرتی ہوں۔ پاکستان اور برصغیر کے دیگر ممالک میں خواتین رسم ورواج کے مطابق بھاری بھرکم جیولری پہنتی ہیں مگر موجودہ دور میں صورتحال یکسرمختلف ہوچکی ہے اب ہلکے پھلکے انداز کے ساتھ مختلف رنگوں میں جیولری مارکیٹ میں دستیاب ہے جنہیں مختلف تقاریب کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

خواتین کے لئے زیورات کی اسی اہمیت کے پیش نظر جیولری کے نت نئے رحجانات مارکیٹ میں متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جسے دیکھنے کے بعدپہننے کی لگن خواتین کو بے چین کر دیتی ہے اور وہ اُسے خریدنے کی جستجو میں لگ جاتی ہیں۔ اور یہ بے چینی اور جستجو ایک ختم نہ ہونے والی خواہش کے طور پر تمام عمر کی خواتین میں پائی جاتی ہے۔ خواتین چاہے عمرکے سولہویں برس میں ہوں یاچھتیسویں سال میں ہوں ،سولہ سنگھار کے ساتھ ساتھ جیولری کا استعمال لازمی سمجھتی ہیں لیکن یہ شوق جنون کی حد تک لڑکیوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

آفس جانا ہو یا کسی تقریب میں جیولری بنا صنف نازک کا تصورہی ممکن نہیں۔ خواتین میں مقبول جیولری مقبول ٹرینڈرکی بات کی جائے تو اس برس نیکلس ایک بار پھر خواتین کی صراحی دار گردن کی زینت بن گیا تو کہیں کف بریسلٹ اُن کے ہاتھوں کی آرائش بنا۔ پاکستان میں معروف ڈیزائنرز نے اپنی محنت اور کوششوں کے بعد صرف چند برسوں کے دوران ملک بھر میں فیشن کے نئے انداز بکھیر دیئے ہیں اور اس وقت مارکیٹ میں ڈیزائنرز کے تیار کردہ چیزوں کوترجیح دی جارہی ہے۔
جب کہ صف اول کی ماڈلز کا کردار سب سے اہم ہے جنہوں نے خوبصورتی پیراہن ، جیولری، جوتوں اور ہیئر سٹائلز کے منفرد انداز کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہماری ٹاپ ماڈلز، فیشن انڈسٹری کے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچا رہی ہیں حال ہی میں خوبرو اداکارہ اور ماڈل جگن کاظم کا بھی فوٹوشوٹ منظرعام پر آیا جس میں انہوں نے دیدہ زیب جیولری سے اپنے آپ کوسجایا۔
ڈیزائنر ثنا نثارکے تیار کردہ مختلف سٹائل کے ائیررنگز،نیکلس اور کف بریسلٹ جگن کاظم کی شخصیت کو منفرد بنا رہے ہیں۔ائیررنگز ہمیشہ سے خواتین کے کانوں میں سجاوٹ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بھاری بھر کم ائیرر نگرکی جگہ چھوٹے چھوٹے بندے اور ٹاپس پہننے کے رواج میں خوب اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب بالکل سادہ لمبے لمبے بندے بھی پہنے جارہے ہیں۔ ایئرکفس ایئررنگ کو کان کی اوپری سطح سے لے کرنچلی سطحتک پہنا جاتا ہے اوریہ سٹائل بیرونی سطح پر خوبصورت انداز میں کان کو پورا ڈھانپ لیتا ہے۔
جگن کاظمی نے زیر نظر فوٹو شوٹ میں دونوں طرح کے ایئر رنگ پہنے ہیں جبکہ جالی دارنیکلس اورگلو بند میٹل اور پرل دونوں شیپ میں ہے کا انتخاب بھی بہت عمدد کیا گیا ہے۔ نکلیس میٹل ، ڈائمنڈ اور موتی تینوں قسم میں صنف نازک میں خاصے مقبول ہیں۔ ڈبل رنگ کا فیشن بھی خواتین میں کافی مقبول ہے۔ اس اسٹائل میں ایک کی بجائے دورنگ خواتین انگلیوں میں پہنتی ہیں۔
اگر یہ اسٹائل دو انگلیوں میں نہ پہنا جائے توکسی ایک انگلی میں بھی بطورخاص پہنا جاسکتاہے۔ ایک وقت تھا جب چوڑیاں پہننا خواتین کی پہلی تر جیح ہوتی تھی۔ شادی بیاہ کافنکشن ہو یاخوشی کی کوئی بھی تقریب خواتین اور لڑکیاں اپنے سوٹوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنا کرتی تھیں پھرجوں جوں وقت گزرتا گیا، اس کے تقاضے بھی تبدیل ہوتے گئے اور فیشن اور خواتین کی تر جیحات میں تبدیلی آتی گئی۔
چوڑیاں پہننے کا رواج آج بھی ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں ہے صرف خوشی کے تہواروں پر چوڑیاں پہنی جاتی ہیں۔ عام روٹین میں لڑکیاں چاہے سکول کالج کی ہوں یا یونیورسٹی کی بریلسٹ پہنے ہوئے دکھائی دیتی ہیں یوں اگر ہم یہ کہیں کہ بریسلٹ پہننے کا رواج عام ہوتا جارہاہے بے جانہ ہوگا۔ ورکنگ وومن ہوں یا کالج یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں، کپڑوں کے ساتھ میچنگ بریسلٹ پہننے کوترجیح دیتی ہیں۔
یہ بر یسلٹ نہ صرف وزن میں ہلکے ہوتے ہیں بلکہ کیچھ تو اس طرح ڈیزائن کئے جاتے ہیں کہ کلائی میں بندھی ہوئی خوبصورت گھڑی معلوم ہوتے ہیں۔ میٹل، سونے،چاندی، لیدر سے بنے ہوئے ہر طرح کے بریسلٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔موسم سرما ہو یا گرما ہر طرح کے موسم میں بریسلٹ پہننا لڑکیوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔اس وقت مارکیٹ میں ہر قیمت میں مختلف رنگوں کی بریسلٹس دستیاب ہیں جن کی خریداری لڑکیاں بہت ہی شوق سے کرتی ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Dil Mein Jo Ik Gumaan Tha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.