High Heels Sandals Ka Darust Intakhab Karain - Article No. 1408

High Heels Sandals Ka Darust Intakhab Karain

ہائی ہیل سینڈلز‌‌‌‌کا درست انتخاب کریں - تحریر نمبر 1408

بھاری جسامت کی خواتین پتلی اور بہت زیادہ اُونچی ہیل کی سینڈلز پہننے سے اجتناب کریں

بدھ 17 فروری 2016

کچھ لڑکیوں وخواتین کواونچی ایڑی کی سینڈلز پہننے کا بہت شوق ہوتاہے اور بعض لڑکیوں کاقد تھوڑا کم ہوتا ہے وہ بھی اونچی ہیل کی سینڈلز پہننا پسند کرتی ہیں تاکہ ان کے قد میں کچھ انچ کا اضافہ ہوسکے اور وہ پرکشش نظر آئیں لیکن سینڈلز اور چپل کی ہیل کاانتخاب عقلمندی اور درست طریقے سے کیاجائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے ورنہ اونچی ہیل آپ کے لیے پریشانی کاباعث بھی بن سکتی ہے۔

بھاری جسامت کی خواتین پتلی اور بہت زیادہ اونچی ہیل کی سینڈلز پہننے سے گریز کریں کیونکہ یہ سلم خواتین کے لیے موزوں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھاری جسامت کی خواتین مونی اور دوانچ سے زیادہ اونچی ہیل کا استعمال نہ کریں ورنہ آپ پیروں اور کمرکے درد کا شکار ہوسکتی ہیں اور گرنے کابھی خطرہ درپیش ہوسکتا ہے اگر آپ ورکنگ وومن ہیں اور آپ کو زیادہ پیدل چلنا پڑتا ہے تو آپ فلیٹ یعنی بغیر ہیل والی سینڈل کوکیونکہ زیادہ ترجیح دیں درست ہیل کا انتخاب کرنے کے لیے آپ سینڈلز پہن کر انگوٹھوں کے بل کھڑی ہوجائیں اگر سینڈلز اور آپ کے پیر کے درمیان ایک انچ کا فاصلہ ہے تو یہ آپ کے لیے بالکل پرفیکٹ ہیں اور اگر فاصلہ نہیں ہے تو یہ آپ کے لیے بہت زیادہ اونچی رہے گی لہٰذا آپ دوسری سینڈل کا انتخاب کریں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "High Heels Sandals Ka Darust Intakhab Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.