Kajal Laganay Ke Naye Andaaz - Article No. 1884

Kajal Laganay Ke Naye Andaaz

کا جل لگانے کے نئے انداز - تحریر نمبر 1884

خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب بھی شرکت کرتی ہیں تو سب سے پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔

پیر 1 اکتوبر 2018

انیلہ طالب
خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب بھی شرکت کرتی ہیں تو سب سے پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔آپ کا پہننے اوڑھنے کا انداز خواہ کوئی بھی ہو،آپ کسی بھی تقریب میں جب بھی تیار ہو کر جائیں کو شش کریں کہ سوبردکھائی دیں ۔آج کل چونکہ لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے ۔اس لئے لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کا میک اپ ایک دم نمایاں نظر آتا ہے ۔

کا جل لگانے کے مختلف آئیڈیاز زیر بحث ہیں ۔آپ بھی آزما کر تو دیکھیے آپ کی شخصیت کیلئے کو ن سا انداز موزوں ہے ۔
مصری سٹائل کا کاجل: منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری سٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں ۔آنکھوں کے پپوٹوں پر پلکوں سے لیکر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی میسٹلک شیلڈ لگا لیں۔

(جاری ہے)

اب آنکھ کے نچلے حصے پر اس قدر گہری لائن بنائیں لائن کا اغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کا اختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں ۔

بیرونی گوشے کی جانب کا جل قدرے بڑھا کر اس طرح لگا ئیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جا ئے اور آنکھوں کے گرد ایک حاشیہ سابن جائے۔بس یہی ہے کلاسیکی مصری سٹائل کا جل۔اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی تقریب میں ایسا کا جل لگا کر جائیں اور منفرد نظر آئیں ۔
لوئرلیش سٹائل کا جل :اس اندازے کے تحت آنکھ کے صرف نچلے حصے پر کا جل لگا یا جاتا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑ ا جا تا ہے یہ شوخ سٹائل اس وقت اپنا یا جاتا ہے جب آپ بھر پور میک اپ نہیں کرنا چاہتی ہے آپ اس سٹائل کے لائنر کو رات کی تقریب میں لگا کر جائیں تو لوگ داد دےئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

سنگل اور ڈبل ونگ کا جل :اس اسٹائل کو اپنا نے کیلئے ہمیں آنکھ کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لگیر (لائن )قدرے اوپر اُٹھاکر اس طرح بنا نی ہوگی جیسے کسی محفوظ پر واز پر ندے کا پر ہوتا ہے ۔ڈبل ونگ سٹائل کیلئے آنکھوں کے اُوپر والے حصّے پر خوبصورت ساونگ بنا یا جاتا ہے پھر نچلی سطح (یعنی پلکوں تلے )کاجل کو اس طرح بڑھا کر لگا ئیں کہ ایک اورو نگ بن جائے اس کا رُخ نیچے کی جانب ایک قوس بنا تا ہوا نظر آئے ۔ڈبل ونگ سٹائل یہ کا جل تقریبات کیلئے موزوں انتخاب ہے ۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Kajal Laganay Ke Naye Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.