Make Up Kaisy Kiya Jaye - Article No. 1866

Make Up Kaisy Kiya Jaye

میک اپ کیسا کیاجائے - تحریر نمبر 1866

پاؤ ڈری فاؤنڈیشن بمقابلہ Liquid فاؤنڈیشن

جمعرات 6 ستمبر 2018

جویریہ ملک
بیو ٹیشنز کا کہنا ہے کہ آج کل دلہنیں بھی پاؤڈری Lookسے زیادہ Glowy Lookکی خواہاں نظر آتی ہیں جوکہ سیال یعنی Liquidفاؤنڈیشن کی مدد سے ہی ممکن ہے ۔زیادہ تر بلا گرز خواتین بھی اپنے تجربے کی بنیاد پر پاؤڈر ی فاؤنڈیشن سے زیادہ Liquidفاؤنڈیشن کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں ۔ذیل میں پاؤڈری فاؤنڈیشن اور Liquidفاؤنڈیشن کا تقابلی جائزہ پیش کیاجارہا ہے ملا حظہ کیجئے:
پاؤڈری فاؤنڈیشن کے مقابلے میں Liquidفاؤنڈیشن کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے ۔

اسے آپ انگلیوں کی مدد سے بھی لگاسکتی ہیں جبکہ پاؤڈری فاؤنڈیشن کے استعمال کے لئے برش کی مدد لینا بہر صورت لازمی ہے جو کہ گھر یلو خواتین اور لڑکیوں کے لئے خاصا مہارت طلب ہے ۔
اگر آپ کے چہرے پہ نمایاں لکیریں ،جھریاں اور کھلے مسامات ہیں تو پاؤڈری فاؤنڈیشن ہر گز آپ کے لئے نہیں کیونکہ فاؤنڈیشن جذب ہونے کے بجائے نمایاں لکیروں اور جھریوں میں جمع ہو کر نہایت بدنما تا ثر پیش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ Liquidفاؤنڈیشن جلد میں جذب ہو کر وقتی طور پر ہی صحیح پر نمایاں لکیروں ،جھریوں اور کھلے مسامات کو چھپا دیتا ہے ۔
پاؤڈری فاؤنڈیشن مخصوص قسم کی جلد (چکنی جلد)کی مالک خواتین کے لئے ہی موزوں ہے جبکہ Liquidفاؤنڈیشن تمام اقسام کی جلد کے لئے بہترین ہے اور رہا سوال چکنی جلد کی مالک خواتین کا تو وہ بھی Liquidفاؤنڈیشن لگاسکتی ہیں کیونکہ اب ایسی فارمولے کی Liquidفاؤنڈیشنز بھی دستیاب ہیں جو تمام اقسام کی جلدع بشمول چکنی جلد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ۔

دلہن بننا کوئی گھنٹے کی بات تو ہے نہیں پارلر سے آنے کے بعد تقریبات ختم ہونے تک دلہن کو کم از کم آٹھ گھنٹے میک اپ میں گزارنے پڑتے ہیں ۔اگر ایسے میں آپ کی فاؤنڈیشن چہرے پر صحیح انداز سے نہ ٹھہرے اور جگہ جگہ سے غائب ہونا شروع ہو جائے تو نہ صرف آپ کا چہر ہ بد نما لگے گا بلکہ آپ کی اہم ترین تقریب کا مزہ بھی کرکرا ہو جائے گا ۔اس لئے دانشمند انہ فیصلہ یہی ہے کہ ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کیاجائے جو زیادہ سے زیادہ دیر چہرے پر قائم رہے اور چہرے کا ترتازہ پیش کرے اس ضمن میں Liquidفاؤنڈیشن ایک بہترین انتخاب ثابت ہو گا ۔
یہ چہرے پہ شگفتگی بر قرار رکھتے ہوئے بہترین کوریج فراہم کرتا ہے ۔تو اپنی جلدکی رنگت اور قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے بہترین فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں البتہ اس تقابلی جائزے کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا آپ کے لئے موزوں رہے ہوگا۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Make Up Kaisy Kiya Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.