Nail Art Ka Bharta Hua Rohjaan - Article No. 1225
نیل آرٹ کا بڑھتا ہوا رجحان - تحریر نمبر 1225
ناخنوں کی گولڈ اور مہنگے پتھروں سے آرائش اور مختلف پیٹرن سے سجاوٹ
منگل 16 جون 2015
خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی رہتی ہیں۔آج کل خواتین میں ناخنوں کو پْرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔خواتین میں ناخنوں کا آرٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ناخنوں کو آج کل کے فیشن کے مطابق مختلف پیٹرن سے سجایا جاتا ہے اور اس پر گولڈ اورمہنگے پتھروں سے آرائش کی جاتی ہے۔اس کی مقبولیت کے پیش نظر مختلف بیوٹی سیلونز پر ناخنوں پر ڈیزائن بنوانے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا رش دکھائی دیتا ہے جو ناخنوں کو بنانے اور سنوارنے میں لگتی ہوئی ہیں۔ناخنوں کے آرٹ کا تیزی سے فروغ پاتے ہوئے رجحان کے حوالے سے ہم نے نیل آرٹسٹ ”ردھا رضا“ سے بات کی۔ردھا رضا نے حال ہی میں نیل آرٹ کے حوالے سے سیلون کھولا ہے۔
(جاری ہے)
میگنیٹک نیلز
ایک ایسی نیل وارنش بازار میں دستیاب ہے جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیںآ پ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگا سکتی ہیں جو اس نیل وارنش کے ہمراہ ملتا ہے۔ایک وقت میں ایک ناخن اس کے ذریعے سجائیں سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں اس کے بعد مقناطیس کے چند سیکنڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں پھر اس آرٹ پیٹرن کو سیل کرنے کے لئے اس کے اوپر نیل وارنش کا ٹاپ کوٹ لگائیں اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بنوا سکتی ہیں۔
تھری ڈی نیلز
ایک ایسا سیٹ جو پالش پوٹ،موتیوں اور برش پر مبنی ہوتا ہے اس کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو تھری ڈی آرٹ کا تاثر دے سکتی ہیں،ایک وقت میں ایک ناخن کو پینٹ کریں نیل پالش کے دو کوٹ لگائیں اس کے بعداس کے اوپر ننھے منھے موتی بکھیر دیں اور انہیں برش کے ذریعے سیٹ کر لیں ناخنوں کو خشک ہونے کے لئے پندرہ منٹ کا وقت دیں۔
نیل آرٹ ریپس
نیل آرٹ ریپس،کسی بھی مشکل میں پڑے بغیر ناخنوں کو باآسانی سجانے کا ایک نیا ٹرینڈ ہے یہ مختلف ڈیزائنوں پر مبنی اسٹیکر ہوتے ہیں جنہیں آپ ناخنوں پر چپکا سکتی ہیں اور پھر اپنے ناخنوں کی شیپ کے مطابق انہیں فائل کر سکتی ہیں۔
ویلٹ نیلز
اس نیل وارش کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو مخملیں تاثر دے سکتی ہیں یہ ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں نیل وارنش ،ویلوٹ پا وٴڈر اور ایک برش شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے نیل وارنش لگانے کے بعد مخملیں پاوٴڈر لگا کر ناخنوں کو آراستہ کیاجاتا ہے۔
فرنچ مینی کیور کا نیا انداز
اب روایتی فرنچ مینی کیور کو نیل آرٹ کا نیا انداز دیا گیا ہے لہذا فرنچ مینی کیور کا مخصوص پنک اور وائٹ کامبی نیشن بھول جائیں اور زردی مائل سبزبیس استعمال کریں۔ناخنوں کے سروں کو آپ ڈارک ریڈ یا سلور شیڈ دے سکتی ہیں جو رات کی تقریبات کے لئے بہت موزوں ہوگا۔
ایک بات توطے ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ناخنوں کی تراش خراش اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش کا استعمال خواتین کے میک اپ اور تیاری کا لازمی حصہ ہیں۔جہاں ہر بدلتے فیشن کے ساتھ میک اپ کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں وہیں ناخنوں کی سجاوٹ اور انہیں پینٹ کرنے کے اسٹائل بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔نیل آرٹ کی مقبولیت بیوٹی انڈسٹری کے بزنس میں بھی اضافے کا باعث ثابت ہوئی ہے لہذا عام بیوٹی سیلونز میں تو نیل آرٹ کے ایکسپرٹس موجود ہوتے ہیں لیکن اب باقاعدہ نیل سیلونز بھی قائم ہورہے ہیں ناخن سجانے سنوارنے کے فن کو اس سے پہلے کبھی اتنی مقبولیت اور اہمیت نہیں حاصل ہوئی تھی جتنی کہ اب ہے۔اس آرٹ کی ابتداء چھوٹے چھوٹے سیلونز سے ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسے باقاعدہ بزنس کا درجہ حاصل ہوگیا ہے ۔یہ نیا ٹرینڈ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور خواتین کیلئے بھی پسندیدہ ثابت ہوا ہے۔لہذا جب بہت سی مشہور اداکاراوٴں ،خواتین گلوکاروں ،فیشن ماڈلز اور حتیٰ کہ اسپورٹس سیلبز نے نیل آرٹ کو اپنایا ہے تب سے نیل آرٹ کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
Browse More New Trends of Beauty
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics
صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz
گردن توجہ چاہتی ہے
Gardan Tawaja Chahti Hai
کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے
Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye