Aarz O Rukhsar Ka Make Up - Article No. 1863
عارض ورخسار کا میک اپ - تحریر نمبر 1863
یہ رخساروں کے حسن میں اضافہ کرتے ہوئے ان میں قدرتی سرخی اور تمتما ہٹ کا تاثر پیدا کرتا ہے
ہفتہ 1 ستمبر 2018
یہ رخساروں کے حسن میں اضافہ کرتے ہوئے ان میں قدرتی سرخی اور تمتما ہٹ کا تاثر پیدا کرتا ہے
چہرے کا سب سے نمایاں اور حسین حصّہ رخساروں کا ہوتا ہے اور اس پر کا سمیٹک کے چند رنگ خوب ہی جچتے ہیں چاہے دن کا کوئی بھی وقت ہے ۔روژ یا غازہ ایک ایسی قدرتی چمک عطاکرتا ہے کہ جو آپ کی اپنی جلد کے اندر سے نمودار ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔یہ آپ کی قدرتی رنگت کایوں حصّہ بن جاتا ہے کہ جیسے آپ کے رخسار خوشی سے تمتما رہے ہوں ۔
(جاری ہے)
پاؤڈر
بے انتہا عام طور پر استعمال ہوتا ہے کیونکہ یہ اچھی طرح چمٹ جاتا ہے اوردیر پا قائم رہتا ہے خاص طور پر خشک جلد پر اور عمدہ میٹ فنش دیتا ہے ۔
جیل
عام طور پر الکحل بیس کے ساتھ تیار کی جاتی ہے اس لئے تیزی سے خشک ہونے کا رجحان رکھتی ہے کیونکہ جیل کا روغن رخساروں کے بالوں کے غدودوں کے گرد اکٹھا ہوجاتا ہے ۔یہ چکنی جلد کے لئے نہایت ہی مناسب ہوتی ہے کیونکہ یہ چہرے پر کسی قسم کی چکنائی باقی نہیں چھوڑتی اور اس کے باوجود گلاب کے سے سرخ رخساروں کا نفیس اثر قائم رکھتی ہے ۔
کریم
چونکہ نرم ہوتی ہے اس لئے جلد کے اندر آسانی کے ساتھ بلینڈ ہوجاتی ہے اور اس کی دن بھر قائم رہنے کی طاقت حیرت انگیز ہوتی ہے یہ جلد کو نوعمری عطا کرتی ہے اور رخساروں کی ہڈیوں کی ساخت کو درست کرتی ہے ۔یہ میچور اسکن کے لئے انتہائی موزوں ہوتی ہے ۔کریم کسی اسفنج یا انگلیوں کی پوروں کی مددسے لگائی جاسکتی ہے اور شوخ رنگ وچمک عطا کرتی ہے ۔
رخساروں کے شیپ کو درست کرنا
لٹکے ہوئے رخسار :اپنے رخساروں کو ہوا بھر کر پوری طرح سے پھلا لیں ۔پھر ہر ہاتھ کی تین انگلیاں ہر رخسار پر منہ کے کارنر کے پاس رکھیں پھولے ہوئے رخساروں کو کچھ دیر تک باربار تھپتھپا ئیں ۔
دھنسے ہوئے رخسار :اپنے ہونٹوں کو سکیڑ لیں ۔اپنے منہ کوداہنی طرف کھینچتے ہوئے اسے دانتوں پر سے اس حد تک کھینچنے کی کوشش کریں جتنا کھینچ سکتی ہوں اور پھر اسے نارمل پوزیشن پر لے آئیں ۔اسی عمل کودوسری جانب کریں اور چند مرتبہ یہ دونوں عمل دہرائیں ۔
پھولے ہوئے رخسار :ایک گہرا سانس لیں اور اپنے رخساروں کو اندر کی جانب کھینچ لیں ۔پھر سانس کو رخساروں کی مدد سے باہر پھونک دیں ۔اب اپنا منہ بند کرلیں اور ہونٹوں پر وسیع مسکرا ہٹ اس طرح سے عطاری کریں کہ آپ کے رخسار او پر چڑھ جائیں ۔یہ عمل 5منٹ تک کریں ۔ایک وقت تک کلر کا سمیٹکس کے استعمال کو غلط معنی پہنائے گئے اور نا سمجھی کے انداز میں انہیں استعمال کیا گیا۔ (اس وقت تک انہیں استعمال کرنے والی خواتین اپنے طور پر خود کو ”بنانے سنوارنے “کی کوشش کرتی تھیں تا کہ بھلی لگیں ۔لیکن تب بھی غازہ (روژ) صرف نمودونمائش کی خاطر نہیں لگایاجاتا تھا بلکہ چہرے کے خط وخال کو نمایاں کرنے کی خاطر اسے اپلائی کیاجاتاتھا ۔لہٰذا آپ بھی آگے بڑھیں اور اپنے رخساروں پر قدرتی سرخی کا تاثر دینے کے لئے روژ کا استعمال شروع کردیں ۔دیکھنے والوں کو یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجائے گا کہ آپ کے رخسار قدرتی شرم وحیاء سے تمتمار ہے ہیں یا یہ روژ کاکمال ہے ۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki