Ankhon Ka Makeup Zara Ahtayat Se Kijiay - Article No. 1383

Ankhon Ka Makeup Zara Ahtayat Se Kijiay

آنکھوں کامیک اپ احتیاط سے کیجیے - تحریر نمبر 1383

موسم سرماکی سردہوائیں جلد اور بالوں کوتومتاثرکرتی ہی ہیں، آنکھوں پربھی اثراندازہوتی ہیں۔ ایسے موسم میں آنکھوں کے میک اپ میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی۔ جس طرح میک اپ کرنے سے پہلے آپ کویہ معلوم ہوناضروری ہے کہ آپ کے

منگل 5 جنوری 2016

نسرین شاہین:
موسم سرماکی سردہوائیں جلد اور بالوں کوتومتاثرکرتی ہی ہیں،آنکھوں پربھی اثراندازہوتی ہیں۔ ایسے موسم میں آنکھوں کے میک اپ میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی۔ جس طرح میک اپ کرنے سے پہلے آپ کویہ معلوم ہوناضروری ہے کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کیسی ہے، اسی طرح آنکھوں کا میک اپ کرنے سے پہلے بھی آنکھوں کارنگ اور ان کی بناوٹ معلوم کرلینا ضروری ہے۔
آنکھوں کے میک اپ کے لیے بھی وہی اصول اپنائیے، جوچہرے کے میک اپ کے لیے ضروری ہیں۔
اکثرخواتین آنکھوں کاایسا میک اپ کرتی ہیں کہ وہ چہرے سے جدااورخراب لگتی ہیں۔ اس سلسلے میں خواتین سے اکثر غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں۔ ہمیشہ ہلکے رنگ کے آئی شیڈز(Eye Shades) استعمال کریں۔ گہرے رنگ کے آئی شیڈز سے گریزکریں۔

(جاری ہے)

یہ آنکھوں کی خامیوں کونمایاں کرتے ہیں۔


آنکھوں کامیک اپ نفاست اور احتیاط سے کرنے،آئی شیڈو(Eye Shadow) اور دیگرشیڈز کے درست استعمال سے آنکھوں کوزیادہ دل کش اور حسین بنایاجاسکتا، لیکن بات پھر وہی مہارت اور بہتر طریقے سے میک اپ کے سامان کواستعمال کرنے کی آجاتی ہے۔آئی شیڈز کابہتر طریقے سے استعمال کر کے چھوٹی آنکھوں کوبڑا اور خوب صورت تود کھایا جاسکتا ہے، لیکن جوپُرکشش تاثر آپ چاہتی ہیں، اس کے لیے آپ کومختلف شیڈز استعمال کرنے ہوں گے۔

آئی شیڈز مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں اور چوں کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ آئی شیڈز استعمال کرنے ہوتے ہیں، اسی لیے کواتین میں یہ تاثر عام ہے کہ آنکھوں کامیک اپ ایک منہگاسودا ہے، حال آنکہ حقیقتاََ ایسا نہیں ہے۔ تھوڑی سی محنت اور توجہ سے یہ کام سستا، اچھا اور آسان بھی ہوسکتاہے۔ یہ خواتین جانتی ہی ہیں کہ آئی شیڈز مختلف اقسام اور مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔
آپ کواس بات کاخیال رکھنا چاہیے کہ آپ کی جلداورآنکھوں کی رنگت کیسی ہے، گہرے یاشوخ رنگوں کے آئی شیڈز لگانے سے عمرزیادہ لگتی ہے۔ آپ ہلکے رنگ اور ہلکی چمک والے آئی شیڈز استعمال کریں، اس سے آنکھیں دل کش لگتی ہیں۔
آئی شیڈز مختلف قسموں کے ہوتے ہیں ،جیسے پاؤڈر آئی شیڈو، کریم آئی شیڈو اور پنسل آئی شیڈو۔ جن خواتین کی جلد خشک ہوتی ہے، انھیں کریم آئی شیڈو استعمال کرنا چاہیے اور اگرجلد چکنی ہے توپاؤڈرآئی شیڈو استعمال کریں۔
یہی اصول آنکھوں کے علاوہ چہرے کے پورے میک اپ میں بھی کارگر ہوتا ہے، یعنی خشک جلد پرکریم کی شکل میں میک اپ کی مصنوعات استعمال کریں اور چکنی جلد کے لیے پاؤڈر کی شکل میں میک اپ کی مصنوعات استعمال کی جائیں۔
خواتین اپنی آنکھوں سے ملتا جلتا آئی شیڈاستعمال کرنے بجائے اگرمختلف رنگ کے آئی شیڈز استعمال کریں توان کی آنکھیں زیادہ خوب صورت اور ربڑی دکھائی دیں گی۔
اگرآپ اپنی آنکھوں کوغور سے دیکھیں توان میں مختلف رنگوں کے دھبے نظر آئیں گے، لہٰذا ضروری نہیں ہے کہ آپ کی آنکھیں تب ہی خوب صورت نظر آئیں، جب آپ آنکھوں کے رنگ سے ملتا جلتا ہی آئی شیڈلگائیں۔
مختلف رنگ کی آنکھوں کے لیے مختلف رنگوں کے آئی شیڈزلگائیں، جیسے نیلی آنکھوں کے لیے بھورے سبزرنگ کاشیڈلگائیں، اسی طرح نیلی آنکھوں کی خوب صورتی دگنی ہوجائے گی، لیکن بھوری آنکھوں پر اگر آپ نیل آئی شیڈ لگائیں گی توخراب لگیں گی۔
اگرآپ کی آنکھیں سرخی مائل بادامی ہیں توگہرے سبز رنگ کاآئی شیڈ استعمال کریں، اس سے آپ کی آنکھیں خوب صورت دکھائی دیں گی، انھیں زیادہ خوب صورت دکھانے کے لیے آپ بنفشی رنگ کاآئی شیڈبھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ایک ہی رنگ کے تما شیڈز استعمال کیے جائیں، بلکہ ضروری یہ ہے کہ رنگ کااستعمال درست ہو۔ رنگوں کے درت استعمال سے آپ اپنی آنکھوں کی خوب صورتی میں مزیداضافہ کرسکتی ہیں۔

آنکھوں کامیک اپ کرتے وقت اپنی جلد کی رنگت کوضرور دھیان میں رکھیے۔ اگرآپ کی جلد سیاہی مائل ہے توآپ ہلکے رنگ کے آئی شیڈز استعمال کریں۔ اس سے آپ کی آنکھیں بہت خوب صورت نظر آئیں گی۔اس کے ساتھ کپڑوں کارنگ بھی میک اپ سے متضاد نہیں ہونا چاہیے۔ پنسل آئی شیڈو ہر رنگ کے کپڑوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ مختلف رنگوں کے شیڈز ملانے میں مہارت رکھتی ہیں توآپ کوآنکھوں کامیک اپ کرنے میں کبھی مشکل نہیں ہوگی۔
ایک شیڈکے بعد دوسرا شیڈاس طرح لگائیں کہ دونوں شیڈز آپس میں مل جائیں، اس بات کاخیال رکھنا ضروری ہے۔ ایسا ہرگزنہیں ہونا چاہیے کہ جب آپ پہلا شیڈلگائیں تو پہلے اور دوسرے شیڈ کی لائن الگ الگ نظر آئے۔ آنکھوں کامیک اپ احتیاط اور نفاست سے کیاجائے توان کی خوب صورتی اور کشش بڑھ جاتی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ankhon Ka Makeup Zara Ahtayat Se Kijiay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.