Arish Jahan Makeup - Article No. 1608

Arish Jahan Makeup

آرائش جہاں۔میک اپ - تحریر نمبر 1608

میک اپ کا مطلب چہرے کو پینٹ کرنا نہیں بلکہ جلد کی قدرتی ساخت کو بہتر بنانا اور اور شکل و صورت میں دلکشی پیدا کرنا ہے

جمعرات 14 ستمبر 2017

آرائش جہاں۔میک اپ
میک اپ کا مطلب چہرے کو پینٹ کرنا نہیں بلکہ جلد کی قدرتی ساخت کو بہتر بنانا اور اور شکل و صورت میں دلکشی پیدا کرنا ہے۔بعض چہروں پر میک اپ اس قدر تھوپا گیا ہوتا ہے جیسے کسی مورتی کو رنگ کیا گیا ہوں۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایسی خواتین کو یہ گمان ہوتا ہے کہ چہرے پر میک اپ کا سامان جس قدر زیادہ لگا ہوگاوہ اسی قدر زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی۔
اس کے علاوہ کاسمیٹکس(Cosmetics) کے انتخابات میں بھی سوجھ بوجھ سے کام نہیں لیا جاتا۔میک صرف اس وقت اچھا لگتا ہے جب اسے نفاست سے استعمال کیا گیا ہو اور کاسمیٹکس جلد کے مطابق خریدی جائیں۔ہر جلد کے لیے الگ میک اپ ہے۔
میک اپ کی رو سے جلد کی مندرجہ ذیل مختلف قسمیں ہیں:
۱۔

(جاری ہے)

کھلے مسام والی جلد،جسے اسفنجی جلد کہہ سکتے ہیں پر میک اپ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتا،
۲۔

خشک جلد جو بے رونق ہوتی ہے اس پر میک اپ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے خشک جلد میک اپ کو جذب نہیں کرتی اس لیے وہ نظر آتا ہے۔
۳۔ نارسل جلد پر میک اپ کرنا آسان ہوتا ہے اور وہ کافی دیر تک تازہ رہتا ہے۔
۴۔ جاذب جلد جونکہ میک اپ کو سمیٹ کر جذب کرلیتی ہے اس لیے اسے بار بار میک اپ کی ضرورت ہوتی ہیں۔گویا میک اپ کے لیے عام جلد بہترین ہے لیکن اگر مناسب فاؤنڈیشن استعمال کی جائے تو ہر قسم کی جلد والے چہرے کو دلکش بنایا جاسکتا ہے۔
مارکیٹ میں بے شمار اقسام کے فاؤنڈیشن دستیاب ہیں۔میک اپ میں سب سے آسان مقبول اور پرانی فاؤنڈیشن وینشنگ کریم ہے جو نسباً سستی ہے اور اس کا استعمال بھی آسان ہوتا ہے ۔وینشنگ کریم کا استعمال معتدل موسم میں مفید رہتا ہے۔لیکن نئی ایجاد کردہ رنگین فاؤنڈیشنز کے مارکیٹ میں آنے سے وینشنگ کریموں کی مقبولیت کم ہوگئی ہے۔پھر بھی وینشنگ کریم چکنی جلد کے لیے ایک مفید میک اپ بیس(Base) ہے۔

رنگین فاؤنڈیشنز۔یہ مختلف صورتوں میں ملتی ہیں۔خاص طور پر وہ چہرے جو زردی مائل اور بہت گہرے ہوتے ہیں ان کے لیے رنگدار فاؤنڈیشنز کا استعمال بہت مفید ہے ،مگر انتخاب اور استعمال میں احتیاط لازم ہے۔جلد اگر خشک ہو تو کریم یا لیکوئڈ فاؤنڈیشن کو بہت کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔اگر جلد جاذب ہو تو کریم فاؤنڈیشن زیادہ مقدار میں لگانی چاہیے ۔
مگر یہ یاد رہے کہ فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے جلد صاف اور خشک ہو اور اس کے مسامات بند ہوں۔ایسا صرف اس وقت ہوسکتا ہے جب جلد کی کلینزنگ کرنے کے بعد ٹون اپ لوشن سکن ٹانک،اسٹرنجنٹ یا سکن فریشنر لگایا جائے،کلینزنگ کے لیے بے شمار مصنوعات دستیاب ہیں مثلاً پونڈز کولڈ کریم،میکس فیکٹر کلینزنگ کریم،ڈورتھی ریڈ لیمن سٹینڈ،میکس فیکٹر سائن فلور،یا رڈلے وٹامن سکن کریم ،لینڈز کولڈ کریم،نیوبا نائٹ کریم وغیرہ،
فاؤنڈیشن کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر فاؤنڈیشن کے نقطے لگالیں،اس کے بعد فاؤنڈیشن کو چہرے پر پھیلالیں،جب ہاتھ ٹھوڑی تک پہنچیں تو انہیں گردن کی طرف لے جائیں تاکہ کچھ فاؤنڈیشن گردن پر بھی لگ جائے اور گردن کی رنگت چہرے سے مختلف نظر نہ آئے۔

روج:اگر آپ کے پاس کریم روج ہے تو اسے فاؤنڈیشن کے بعد استعمال کریں۔بصورت دیگر پاؤڈرروج یا بلش آن بلش پاؤڈر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ ان کے رخساروں کی رنگت قدرتی طور پر گلابی ہے اس لیے انہیں روج کے استعمال کی ضرورت نہیں لیکن رخساروں کی گلابی رنگت ان خواتین کے میک اپ کا توازن خراب کردیتی ہے۔
مثلاً رخسار اگر گلابی ہیں تو جبڑا چوڑا لگتا ہے لیکن اگر رخساروں کے اوپر کے حصے پر تھوڑی سی روج لگا دی جائے تو چہرہ متوازن نظر آئے گا۔روج کو فاؤنڈیشن کے ساتھ اچھی طرح آمیز کریں تاکہ دونوں کاسمیٹکس جلد کا حصہ بن جائے۔
فیس پاؤڈر: چہرے کا میک اپ پاؤڈر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔فیس پاؤڈر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے استعمال سے فاؤنڈیشن اچھی طرح سیٹ ہوجاتی ہیں اور چہرہ دیر تک تروتازہ رہتا ہے ۔
فیس پاؤڈر خریدتے وقت یہ خیال رہے کہ پاؤڈر کا شیڈ آپ کی فاؤنڈیشن سے ہلکا ہو۔ورنہ چہرے کی رنگت سیاہی مائل ہوجائے گی۔فیس پاؤ ڈر لگاتے وقت صاف ستھرا پف استعمال کریں۔پف کو دبا دبا کر پاؤڈر لگائیں۔پاؤڈر لگانے کے بعد فالتو پاؤڈر جھاڑدیں۔پاؤڈر لگاتے وقت ہاتھوں کی حرکت نیچے کی طرف ہونی چاہیے،ناک اور آنکھوں کے نیچے اور منہ کے ارد گرد پاؤڈر احتیاط سے لگائیں۔

فیس پاؤڈر دو صورتوں میں دستیاب ہے:
۱۔ عام کھلا پاؤڈر۔
۲۔ کریم پاؤڈر۔
کریم پاؤڈر آپ کے پرس یا ہینڈ بیگ میں رکھنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ گھر سے باہر جب آپ خود کو ترو تازہ کرنا چاہیں اور فاؤنڈیشن دستیاب نہ ہو تو کریم پاؤڈر سے مکمل میک اپ کرسکتی ہیں بازار میں مندرجہ ذیل کریم پاؤڈر دستیاب ہیں:میکس فیکٹر پین سٹک کریم میک اپ،بڈلیسٹ کریم پاؤڈر،میکو کریم پاؤڈر،یا رڑلے فیدر فیشن، ڈائنا مارش کریم پاؤڈر،فیشن پاؤڈر نمبر سیون ہلینا روبن سٹائن 25 ،آؤٹ ڈور گرل،پریسلے کریم پاؤڈر،الزبتھ آرڈن 25 ،

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Arish Jahan Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.