Concealer Aur Powder - Article No. 1470

Concealer Aur Powder

کنسیلراور پاؤڈر - تحریر نمبر 1470

میک اپ کے اہم ہتھیار

جمعہ 13 مئی 2016

اکثر لڑکیاں میک اپ تو کسی نہ کسی طرح کر لیتی ہیں۔ لیکن کنسیلر لگانے کے فن سے آگاہ نہیں ہوتیں۔ آئیے آج آپ کو کنسیلر لگانے کا طریقہ بناتے ہیں:
داغوں کو چھپانے کیلئے باریک برش کی مدد سے کنسیلر صرف اورصرف نشان والی جگہ پرلگائیں منہ کہ اسے اردگرد پھیلادیں۔تاہم اگر رنگ فاؤنڈیشن کے ہم رنگ ہو، تاہم اگر رنگ بالکل میچ نہ ہوسکے تو کنسیلر ایک شیڈ ہلکا لگا سکتی ہیں۔
کیونکہ اگر آپ نے فاؤنڈیشن سے گہرا کنسیلر شیڈ استعمال کیا تو یہ چہرے کے نشانات کومزید نمایاں کردے گا۔ آنکھ کے نیچے کی جلد ڈھیلی ہوکر لٹک جائے تو کیفیت کو ” انڈرآئی بیگز“ کہاجاتا ہے۔ ایسا دیر تک جاگنے اور کم روشنی میں پڑھنے کے سبب ہوسکتا ہے۔ ان آئی بیگز کوکنسیل کرنا خاصا مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

تاہم استعمال شدہ ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن میں حیرت انگیز حد تک افاقہ ہوتا ہے۔

لیکن چند ایک ایسی ترکیبیں بھی ہیں جن کی مدد سے آئی بیگز کو کافی حدتک چھپایا جاسکتا ہے۔ کریمی لکوئیڈ کنسیلر کو آنکھ کے نیچے لگائیں کیونکہ یہ کریم اس حصے کی نازک جلد میں بہت اچھی طرح جذب ہوجاتی ہے۔
کریم کو نقطوں کی صورت میں آنکھوں کے نیچے اور ناک کے گوشوں پر لگائیں اور انگلی کی مدد سے ہلکے سے تھپتھپا کراسے جذب کرلیں۔ اسے آپ بھنوؤں کے نیچے والی ہڈی پر بطور ہائی لائٹر بھی لگا سکتی ہیں اور ناک کے اردگردیا دہانے کے اردگرد واقع شکنوں کوع چھپانے کیلئے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
اس سے نہ صرف آپ کی رنگت دمک اٹھے گی بلکہ آپ ایک دم تروتازہ دکھائی دیں گی۔
کنسیلر آپ کیلئے واقعی ایک جادو اثر پروڈکٹ ثابت ہوسکتی ہے، اگر آپ اسے لگانے کا سنہری اُصول یاد رکھیں کہ غلط پروڈکٹ یااس کے غلط استعمال سے کبھی مطلوبہ تاثر حاصل نہیں ہوپاتا۔اس کی مثال کچھ یوں سمجھ لیں کہ سردرد میں کھانسی کیدو اپینے سے آرام نہیں ملتا بلکہ اس کے لئے سردرد کی دوا ہی لینی پڑتی ہے۔
اسی طرح ہارڈکنسیلر کو اگر آنکھوں کے گوشوں پر نمایاں جھریاں چھپانے کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ جھریاں مزید نمایاں نظر آنے لگیں گی۔ جبکہ کوئی کریمی اور پتلی پروڈکٹ جھائیوں اور دھبوں کی چھپانے کے بجائے پھسل کرنیچے بہہ جائے گی۔ اس لئے آپ کے درست انتخاب میں ہی دراصل آپ کی خوبصورتی چھپی ہے۔
پاؤڈر زیادہ تر خواتین کا میک اپ پاؤڈر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
اس لئے مارکیٹ میں کئی اقسام کے پاؤڈر دستیاب ہیں۔ یادرکھیں کہ پاؤڈر کا رنگ منتخب کرتے ہوئے بھی اپنی رنگت سے اس کی مطابقت کا خیال رکھیں۔ لوز پاؤڈر آپ کے چہرے پر لگائے گئے فاؤنڈیشن کو سیٹ کرنے کاکام دیتا ہے۔ لیکن یہ پاؤڈر آپ کے چہرے پر الگ سے لگا ہوا دکھائی نہیں دینا چاہئے۔ بلکہ اس کا صحیح رزلٹ تب ملتا ہے جب یہ مکمل طورپر آپ کے میک اپ کا حصہ دکھائی دے۔
اسے لگانے کے بعد کلر کاسمیٹکس برش روانی کے ساتھ آپ کے چہرے پر چلتا ہے اور کوئی لائن یادھبہ وغیرہ نہیں بنتا۔
آئی شیڈ لگانے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لوزیادہ لگالیں۔ یہ آئی شیڈ سے جھڑ کر گرنے والے ذرات کو مقناطیس کی طرح پکڑلے گا۔ پھرایک نرم برش کی مدد سے آپ اس پاؤڈر کو صاف کرسکتی ہیں۔ اس طرح آپ کے چہرے پر کوئی نشان نہیں بننے پائے گا۔
پاؤڈر لگانے کی تکنیک کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ کا پاؤڈر برش جتنا اچھا ہوگا اتنی اچھی فنشنگ آئے گی۔ اپنے برش کو اس جادوئی پروڈکٹ میں ڈبونے کے بعد اضافے پاؤڈر کو جھٹک دیں، پھر، چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں ۔ یہ آپ کے چہرے کا اس طرح حصہ بن جائے گا جیسے آپ نے کچھ لگایا ہی نہ ہو۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Concealer Aur Powder" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.