Contouring Banaye Haseen - Article No. 1541

Contouring Banaye Haseen

کنٹو رنگ بنائے حسین - تحریر نمبر 1541

ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے ۔ اسے اگر ہر خاتون کی فطری کمزوری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، مگر بعض خواتین ایسی ہیں جن کے چہرے کی بناوٹ اورخدوخال ایسے ہیں کہ وہ کم عمر بھی ہوں تو بڑی نظر آتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے میک اپ ماہرین کنٹورنگ کامشورہ دیتے ہیں۔

جمعہ 2 دسمبر 2016

ام زینب :
ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے ۔ اسے اگر ہر خاتون کی فطری کمزوری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، مگر بعض خواتین ایسی ہیں جن کے چہرے کی بناوٹ اورخدوخال ایسے ہیں کہ وہ کم عمر بھی ہوں تو بڑی نظر آتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے میک اپ ماہرین کنٹورنگ کامشورہ دیتے ہیں۔
کنٹورنگ کیلئے کنٹورنگ سٹک اور پاؤڈر استعمال کیاجاتا ہے ۔
چہرے کو پتلا اور لمبا ظاہر کرنے کیلئے رخساروں سے لے کر Jaw Line کی طرف دولائنیں لگائیں پھر اسے اس طرح جذب کریں کہ فیس بیس کے ساتھ مسک بھی نہ ہوں اور زیادہ نمایاں بھی نہ لگے ۔ اگر ناک موٹی ہوتو پھر بھی کنٹو رنگ لازمی کریں تاکہ ناک پتلی اور لمبی نظرآئے ، کنٹو رنگ کے ذریعے ڈبل چن کوبھی چھپایاجاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)


یادرکھیں کہ کنٹورنگ سٹک یاپاؤڈر عام بیس سے زیادہ ڈراک ہوتا ہے اس لئے لائٹ براؤن یا میڈیم براؤنڈ شیڈ میں ملتا ہے ، اکثر خواتین ماڈلز کے میک اپ بہت پسند کرتی ہیں۔

انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ ماڈلز کامیک اپ ماہر آرٹسٹ کرتے ہیں اور یہ آرٹسٹ میک اپ کرتے ہوئے کنٹورنگ پر خاص توجہ دیتے ہیں۔
عام خواتین بھی فیس کنٹورنگ کرتی ہیں مگراس کیلئے آپ کو اپنے چہرے خدوخال کے بارے میں علم ہونا چاہئے جن کی کنٹورنگ کرنی لازمی ہے کیونکہ کنٹورنگ میک اپ سے آپ اپنے چہرے کے خدوخال کو شیڈزاور ہائی لائٹ کی مدد سے نمایاں کرسکتے ہیں۔
حتیٰ کہ کنٹورنگ سے آپ اپنے گال اور ہونٹوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ناک اور پیشانی کوبھی نئی شکل دے سکتے ہیں۔
کنٹورنگ سے چہرہ بہت ہی پرکشش معلوم ہوتا ہے کیونکہ کنٹورنگ میں آپ اپنے چہرے کے کچھ حصول کو چھپاتے ہیں اور کچھ کونمایاں کرتے ہیں ۔
کنٹورنگ کرنے کاطریقہ :
کنٹورنگ کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں ، پھر برونزکااستعمال کریں، برونز ہمیشہ میٹ خریدیں ، برونز لگانے کیلئے اپنے ہونٹ اس طرح بنائیں کہ گال اندر کو پچک جائیں پھر اس پچکی ہوئی جگہ پربرونز لگالیں شروع میں بہت کم اور ہلکا شیڈلگائیں پھراس میں اضافہ کرتے جائیں اس سے آپ کامیک اپ پرکشش لگے گا۔

اس کے بعد گال کے اُبھرے ہوئے حصے پر بلش لگائیں اور پھر بلش برش کی مدد سے بلش آن اور برونز کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ چہرے کو پرکشش بنانے کیلئے گال کی ہڈی کونمایاں کریں اس کے لئے ہائی لائٹر کو براہ راست گال کی ہڈی پرلگائیں کنٹورنگ سے آپ کے گال نمایاں ہونگے اور آپ کامیک اپ بہت عمدہ لگے گا۔ ناک کے دونوں طرف برونز لگائیں اور برش کی مدد سے اچھی طرغ بلینڈ کریں۔
پیشانی پر ہائی لائٹر لگائیں ۔ جب آپ کی فیس کنٹورنگ مکمل ہوجائے تو ایک پاؤڈر برش سے چہرے کی آہستہ صفائی کریں اس کے بعد آنکھوں کا میک اپ کریں اور لپ اسٹک کریں۔ اس میک اپ کے بعد آپ اپنا موازنہ کسی بھی ماڈل کے میک اپ سے کرکے دیکھیں توآپ کوکوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوگا۔
یادرکھیں کہ انسان کسی بھی فن کاماہر راتوں رات نہیں بن جاتا بلکہ اسے صبر آزما دور سے گزرنا ہی پڑتا ہے کنٹورنگ کافن سیکھنے کیلئے پہلے کسی ماہر میک اپ آرٹسٹ سے تربیت لیں۔ اس کے بعد آپ بار ہااس کی پریکٹس کریں۔ تو ایک نہ ایک دن آپ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرہی لیں گے ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Contouring Banaye Haseen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.