Eid Makeup - Article No. 1490

Eid Makeup

عید میک اپ - تحریر نمبر 1490

آپ آئی شیڈ نہیں لگانا چاہتیں تو صرف لائنر اور مسکارا بھی خوشمنا دکھائی دیتا ہے۔ لڑکیاں آج کل ونگ شیپ (Wing Shape) میں لائنر بہت پسند کررہی ہیں

جمعہ 1 جولائی 2016

ببلو رمضان:
رمضان میں مرغن کھانوں کی وجہ سے جلد تروتازہ نہیں رہتی جلد کی تازگی اور شگفتگی برقرار رکھناچاہتی ہیں تو مرغن کھانوں سے پرہیز کریں اور ان کے ساتھ ساتھ دودھ، دہی اور ملک شیک (Milk Shake) وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں۔ جلد کی تازگی کے لئے خوراک کے علاوہ صفائی کاخیال رکھنا بھی ضروری ہے اس لئے آپ روزانہ رات کو چہرے اورگردن پر کلینزنگ مِلک (Cleansing Milk) سے ہلکا مساج کرنے کے بعد انہیں سپنچ (Sponge) یاروئی سے صاف کرلیا کریں۔
آپ سکرب مساج بھی ہیں، اکثر کہاجاتا ہے کہ سکرب مساج خود نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بداحتیاطی سے چہرے پر چھائیاں نمودار ہونے کاخدشہ رہتا ہے لیکن اگرآپ چاہیں تو آدھا چائے کاچمچ سکرب میں تھوڑی سی مساج کریم یاموئسچرائزنگ کریم ملاکرمساج کرلیاکریں اور عید سے ایک دودن پہلے کسی اچھے سیلون سے میعاری فیشل یا سکن پالش وغیرہ کروالیں تاکہ آپ کی جلد تروتازہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

ویسے بھی اگر سکن فریش نہ ہو تو آپ جتنی بھی اچھی تیاری کرلیں، جچے گی نہیں۔
میک اپ کیسا ہونا چاہیے:
آج کل خواتین نومیک اپ لُک (No Makeup Look) پسندکرتی ہیں کیونکہ گرمیوں میں بیس کی موٹی تہہ اچھی نہیں لگتی اسی لئے زیادہ ترخواتین بی بی کریم (B.B Cream) استعمال کرنے لگی ہیں۔ آپ بھی اپنی جلد کے مطابق کوئی میعاری بی بی کریم لے سکتی ہیں۔ اس کریم میں فاؤنڈیشن کی خوبیاں ہوتی ہیں اور یہ جلد کوزیادہ دیرتک تروتازہ رکھتی ہے اور اگر آپ بیس نہیں لگانا چاہتیں ں تو صرف کومپیکٹ پاؤڈر (Comoact Powder) کااستعمال ہی کافی ہے۔
اسی طرح ڈارک کونٹورنگ سے بھی گریز کریں جن خواتین کوجلد دوہری رنگت کی ہے، وہ گہری رنگت کوکنسیلر (Concealor) سے چھپا کربی بی کریم لگاسکتی ہیں۔ اسی طرح آنکھوں پر آپ آیہ شیڈ نہیں لگانا چاہتیں تو صرف لائنر اور مسکارا بھی خوشمنادکھائی دیتا ہے۔ ویسے دن کی تقریبات میں ارتھ ٹونز (Earth Tones) یعنی ہلکے رنگوں میں آئی شیڈ لگانے میں ہرج بھی نہیں آپ پیچ (Peach) پنک (Pink) اور بیج (Beige) وغیرہ․․․․․ آزماسکتی ہیں۔
یادرکھیں اب آنکھوں میں کاجل لگانے کافیشن نہیں رہا البتہ لڑکیاں ونگ شیپ (Wing Shape) میں لائنرکافی پسندکرتی ہیں۔ شام کی تقریبات میں آئی میک اپ ہلکاہوتو نسبتاََ گہرے رنگ کی لپ سٹک لگانے میں ہرج نہیں البتہ دن کو تقریبات میں پیچ، پنک اور ٹی پنک جیسے لپ کلرزاچھے لگتے ہیں۔ آپ ایک ہی شیڈ میں لپ سٹک لگانے کی بجائے 2یا 3شیڈ ملاکر بھی کوئی منفرد شیڈ بناسکتی ہیں۔ بہتر ہے عید کے روزکسی لنچ یاڈنر کے لئے ہلکاپھلکا میک اپ ہی کریں ہاں شادیوں پر نسبتاََ ڈارک میک اپ بھی اچھا لگتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eid Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.