Eye Makeup - Article No. 1305

Eye Makeup

آئی میک اپ - تحریر نمبر 1305

حسین رضاکی رائے میں آئی میک اپ مشکل نہیں مگر ذراساٹرکی (Tricky) ضرور ہے۔

منگل 8 ستمبر 2015

زارا مصطفی
حسین رضاکی رائے میں آئی میک اپ مشکل نہیں مگر ذراساٹرکی ( Tricky) ضرور ہے
مہارت سے آئی میک اپ کرنے کے لئے بار بار پریکٹس (Practice) کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ آئی میک اپ مشکل نہیں مگر ذرا ساٹرکی (Tricky) ضرور ہے۔جیسے اکثر لڑکیاں لائنر لگانے میں دشواری محسوس کرتی ہیں جبکہ اس کے لئے آپ کاغذ پرلائنرکی شیپ (Shape)بناکر مشقیں کرتی رہا کریں بار بار یہی عمل دوہرانے سے آپ خود اپنی آنکھوں پر لائنرلگانا سیکھ جائیں گی۔

اسی طرح مسکارا لگاتے ہوئے اکثر لیکوئیڈآنکھوں کے نیچے گرجاتاہے جس سے میک اپ خراب ہوجاتا ہے چنانچہ نفاست سے مسکارا لگانے کے لئے پلکوں کے نیچے ٹشوپیپر رکھ لیں یاپھر پلکوں کے نیچے انگوٹا رکھ کر مسکارا لگائیں۔اکثرخواتین ہیوی آئی میک اپ کے ساتھ آئی لیشز لگانا پسند کرتی ہیں لیکن انہیں اپنی آنکھوں پر خود آئی لیشز (Eye Lashes) لگانے میں وقت کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

میرامشورہ ہے کہ آنکھوں کے سائز کے مطابق آئی لیشز کوکاٹ لیں ، پھرٹویزر(Tweezer کی مدد سے آئی لیش کو پکڑیں اور گم (Gum) لگاکر پہلے درمیان سے فکس کریں ، پھر باقی دونوں اطراف سے ٹویزرکی مدد سے ہلکا سادبادیں۔
آئی میک اپ کچھ یوں کریں
سب سے پہلے آنکھوں پر کنسیلر لگائیں کیونکہ کنسیلر کے بغیر میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا ، آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں کو کنسیلر سے چھپائیں۔

بیسک آئی شیڈ (Basic Eye Shade) لگائیں۔
ہائی لائٹرلگانے کے بعد بلیک یابراؤن آئی شیڈ سے آنکھوں کی کونٹورنگ (Contouring) کریں۔
آئی لائٹر اور مسکارا لگائیں۔
بلیک یابراؤن شیڈ سے آئی برو(Eyebrow) کوڈیگائن (Define) کریں۔
اگرآپ آنکھوں میں کاجل نہیں لگانا چاہتیں تووائٹ پنسل (White Pencil) لگائیں۔
کہیں آپ کے آئی میک اپ کاسامان بھی ایکسپائرڈتو نہیں ہوگیا
میک اپ پراڈکٹس خریدتے ہوئے ایکسپائری ڈیٹ (Expiry Date) ضرور دیکھا کریں کیونکہ اچھے میک اپ برانڈ پر واضح طور پر استعمال کی مدت ومیعاددرج ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ ناموافق ماحول کی وجہ سے بعض اوقات میک اپ پراڈکٹس میں مضرصحت کیمیکل پیدا ہوجاتے ہیں جو جلد کی الرجی کاباعث بنتے ہیں ،اسی لئے خواتین آنکھوں میں جلن، سرخی اور خارش کے علاوہ جلد پردانوں کی شکایت کرتی ہیں۔بعض اوقات آنکھوں سے پانی رستا رہتا ہے جوآئی انفیکشن Eye Infection کاسبب بن سکتا ہے۔ویسے تو بیوٹی پارلر پر ایک ہی میک اپ پراڈکٹ برسوں تک استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ بکثرت استعمال کی وجہ سے یہ اشیاء جلد ختم ہوجاتی ہیں مگر عام طور پر خواتین کے ذاتی استعمال کی میک اپ پراڈکٹس جلد ختم نہیں ہوتیں لہٰذا میک اپ پراڈکٹس کولمبے عرصے تک استعمال کرنے کے لئے سٹریلائزر (Sterilizer) میں محفوظ کریں اس سے ناموافق ماحول اور موسمی تبدیلیاں میک اپ پراڈکٹس پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔
آپ نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ میک اپ کی اشیاء میں ایک خاص خوشبو ہوتی ہے لیکن استعمال کی میعادپوری ہونے کی وجہ سے وہ خوشبوختم ہوجاتی ہے بلکہ ان اشیاء سے بدبُو آنے لگتی ہے۔بعض اوقات فنگس (Fungus) بھی لگ جاتی ہے ،اسی طرح مسکارا اور لائنر کے لیکوئیڈ (Liquid) میں پانی الگ ہوجاتا ہے۔چنانچہ اگر آئی پنسل اور کاجل کے استعمال سے آنکھوں میں جلن محسوس ہویاپانی بہنے لگے تو فوراََ اسے ضائع کردیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eye Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.