Eye Shade - Article No. 1612

Eye Shade

آئی شیڈ - تحریر نمبر 1612

عام طور پر پہلے آئی شیڈ لگایا جاتا ہے بعد میں آئی لائن لگاتے ہیں۔مگر ایک ماہر حسن کا کہنا ہے کہ پہلے آئی لائنز لگائی

بدھ 20 ستمبر 2017

آئی شیڈ۔
عام طور پر پہلے آئی شیڈ لگایا جاتا ہے بعد میں آئی لائن لگاتے ہیں۔مگر ایک ماہر حسن کا کہنا ہے کہ پہلے آئی لائنز لگائیں۔بعد میں آئی شیڈ استعمال کریں،جبکہ آئی شیڈ دو صورتوں میں دستیاب ہیں:
۱۔ پاؤڈر آئی شیڈ
۲۔ کریم آئی شیڈ
موسم گرما میں پاؤڈر آئی شیڈ زیادہ مناسب رہتا ہے۔
سردیوں کے موسم میں اور شام کے استعمال کے لیے کریم آئی شیڈ بہتر ہے۔آئی شیڈ عام طور پر تین رنگوں میں دستیاب ہیں مثلاًسفید،براؤن،اور فیروزی،شام کے وقت سنہری رنگ کا آئی شیڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔سفید آئی شیڈ آنکھ اور ابرو کے درمیانابھری ہوئی ہڈی پر لگاتے ہیں۔براؤن آئی شیڈ آنکھ کے اندرونی کونے سے لے کر پپوٹے اور ہڈی کے درمیانی حصے پر لگایا جاتا ہیں اور سبز یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ پپوٹے پر لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)


مصنوعی پلکیں:پلکیں چھوٹی ہیں تو روغن زیتون یا کیسٹر آئل سے لمبی کی جاسکتی ہیں۔اگر پھر بھی لمبی نہیں ہوتی تو یہ مسلہ مصنوعی پلکوں سے حل کیا جاسکتا ہے مصنوعی پلکیں خریدتے وقت اپنی آنکھوں کی ہیئت اور بالوں کی رنگت کا خاص خیال رکھیں۔عام استعمال کے لیے سٹریٹ لیشز(Street Lashes) استعمال کریں۔یہ قدرتی پلکوں کے ساتھ مل کر آنکھوں کو دلکش بناتی ہیں۔
مصنوعی پلکیں لگانے کا طریقہ:مصنوعی پلکیں لگانے سے پہلے انھیں آنکھ پر رکھ کر دیکھیں کہ مصنوعی پلکیں آنکھ کے اندرونی کونے سے 1/8 یا1/4 انچ کا فاصلہ چھوڑ کر لگانے ہیں۔مصنوعی پلکیں آنکھوں پر اپنی قدرتی پلکوں کے ساتھ ساتھ رکھیں اور فالتو حصہ کاٹ کر الگ کردیں۔مصنوعی پلکوں کی پٹی پر لیس (Adhesive) لگائیں اور قدرتی پلک کے ساتھ ساتھ چپکا دیں۔
بیشتر اس کے کہ لیس سوکھ جائے،اپنی آنکھیں کھول کر دیکھیں۔اگر کہیں چبھن محسوس ہو تو ایک گول تنکے کے ساتھ مصنوعی پلکوں کو پپوٹے کی طرف سرکائیں۔پھر آنکھ کو آہستہ سے دبائیں۔اب آئینہ دیکھیں اگر کہی نکلی پن نظر آتا ہو تو مصنوعی پلکوں کو تراش کراحتیاط سے درست کرلیں۔مگر ایسا نہ ہو کہ اس قطع و برید میں آپ کی قدرتی پلکیں کٹ جائیں۔اگر اس کا اندیشہ ہو تو مصنوعی پلک کا وہ حصہ اکھیڑ کر الگ کردیں کیونکہ اس کو دوسری بار بھی چپکایا جاسکتا ہے۔
اس دوران میں اگر ضرورت پڑے تو تھوڑی سی لیس اور لگائیں۔اب آنکھوں پر مسکارا لگائیں۔،مصنوعی اور قدرتی پلکوں کو ایک مسکارا سے رنگیں۔پھر آپ ایک آنکھ بند کرکے دیکھیں کہ مصنوعی پلکوں اور قدرتی پلکوں کے درمیان اگر کوئی فاصلہ رہ گیا ہے تو اسے آئی لائنز کے ساتھ پورا کریں۔اگر آپ کی آنکھ کے پپوٹے کا کوئی حصہ ڈھیلا ہے تو اس مسلہ کو یاں حل کیا جاسکتا ہے کہ پپوٹے کے اس ڈھیلے حصے پر مصنوعی پلک کو کاٹ دیں اور کسی برش کے ہینڈل یا تنکے سے پپوٹے کے ڈھیلے حصے کو نیچے کی طرف دبائیں اور مصنوعی پلک اس پر چپکا دیں۔
اس کے بعد آئی لائنز استعمال کریں۔مصنوعی پلکوں کو آنکھ کے نچلے حصے میں بھی لگاتے ہیں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ مصنوعی پلک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ لیں۔ہر حصے میں صرف تین چار بال ہوں۔اب انھیں تھوڑی سی لیس(Adhesive) لگائیں اور فاصلہ چھوڑ کر چپکالیں۔اس طرح آنکھیں مزید خوبصورت نظر آئیں گی۔جب مصنوعی پلک آنکھ کے نیچے یعنی نچلے حصے میں لگانی ہو تو آئی لائن کے ساتھ ایک لکیر کھینچ لیں۔

آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے۔اگر آپ کا جسم تندرست ہے لیکن آنکھیں کمزور یا چھوٹی ہیں تو وہ جسم خوبصورت نہیں کہلا سکتا۔خوبصورت آنکھ کی لمبائی ایک کان سے دوسرے کان تک جتنا فاصلہ ہوتا ہے اس کا ساتواں حصہ ہونی چاہیے،آنکھوں کا سفید حصہ بالکل سفید ہونا چاہیے اس حصے میں میلا پن پت کی زیادتی اورمعدے کی خرابی کی علامت ہے،اس کے لیے پانی میں تیرنا بہترین ورزش ہے۔
صبح کے وقت آنکھوں پر عرق گلاب کے چھینٹے مارنا بہت مفید ہے۔اس سے آنکھیں حسین ہوجاتی ہیں۔ترپھلا کے پانی سے آنکھوں کو دھونے سے بینائی بڑھتی ہے۔خالص شہد کی سلائی آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں میں چمک آتی ہیں۔اور نظر تیز ہوتی ہیں اچھے سرمے اور کاجل کا استعمال بھی آنکھوں کی تندرستی کے لیے بہت مفید ہے۔مدھم روشنی میں پڑھنا آنکھوں کے لیے مضر ہے۔پڑھتے وقت کتاب کو آنکھوں کے بہت نزدیک نہیں رکھنا چاہیے۔کم سے کم چودہ انچ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔آنکھوں کو دھولیں اور گرد سے بچانا چاہیے۔کشیدہ کاڑھنے،موتی پرونے ، سوئی میں دھاگہ ڈالنے یا اس قسم کا کوئی دوسرا مہین اور باریک کام بہت دیر تک نہیں کرنا چاہیے۔چاند کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھنے سے آنکھوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eye Shade" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.