Foundation Ki Ifadiyat Aur Istemaal - Article No. 1614

Foundation Ki Ifadiyat Aur Istemaal

فیس پاؤڈر نم آلود موسم میں رکھے چہرے کی دلکشی برقرار - تحریر نمبر 1614

چہرے کو یکسان ٹون میں لانے سے بھرپور موسم میں چہرے کی شگفتگی ودلکشی بڑھانے میں فیس پاؤڈر اہم کردار ادا کرتے ہیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017

فیس پاؤڈر نم آلود موسم میں رکھے چہرے کی دلکشی برقرار
آپ کے میک اپ کی تاثیر اور قدرتی پن کا انحصار زیادہ تر اس بات پر ہوتا ہے جس انداز سے اسے لگایا جاتا ہے۔بعض خواتین اس غلط احساس کو عزیز رکھتی ہیں کہ ڈھیروں کا سمیٹکس کے استعمال سے جلد کے داغ دھبے اور نقص باآسانی چھپائے جاسکتے ہیں اور ایک یکساں رنگت حاصل کی جاسکتی ہے۔
جبکہ حقیقت میں دبیز میک اپ چہرے پر تنا ہوا مصنوعی لُک عطاکرتا ہے اور نقص واضح ہوجاتے ہیں۔ اس کے بجائے ماہرانہ ہاتھوں سے بیوٹی ایڈز کی مددسے کیا ہوا ہلکا میک اپ بہتر رہتا ہے اور آپ کے چہرے کو ایک پیارا سالُک عطا کرتا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جب پاؤڈر مکمل میک اپ میٹریل کی شکل میں آتا تھا اور ہر ایک کو خود کو سنوارنے چمکانے کے لئے مکمل طور پر اسی پر انحصار کرنا پڑتا تھا ۔

(جاری ہے)

کل کے نہایت وزنی اور خالص سفید پاؤڈر کے برعکس آج ہمارے پاس نہایت باریک پاؤڈر ہے جو کہ ہوا کی مانند ہلکا ہے اور ہر انفرادی جلد کی رنگت سے میچ کرتے ہوئے مختلف شیڈز میں دستیاب ہے۔
فاؤنڈیشن کی افادیت اور استعمال: بعض خواتین فاؤنڈیشن یا ہلکا میک اپ استعمال کرتی ہیں اور انہوں نے پاؤڈر کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے یکسر نظر انداز کردیا ہے اور اسے پرانے فیشن سے تعبیر کرتی ہیں لیکن پاؤڈر کبھی بھی آؤٹ آف اسٹائل نہیں رہا۔
اس میں مخصوص خدوخال کو نمایاں کرنے کے لئے چمک اور تازگی عطا کرنے کی قوت ہوتی ہے۔ نیم شفاف پاؤڈر انتہائی قبول ہے اور اس کا استعمال بھی آسان ہے کہا یہ جاتا ہے کہ یہ بے رنگ ہوتا ہے اور اس کے ذریعے جلد کی قدرتی رنگت کو چمک ملتی ہے۔ حقیقت میں یہ رنگ سے عاری نہیں ہوتا بلکہ اس میں رنگ اتنا ہلکا ہوتا ہے کہ یہ تقریباََ نظر نہیں آتا۔ چاہے اسے فاؤنڈیشن کے اوپر لگایا جائے یا اپنے طورپر لگایا جائے ۔
یہ چہرے سے چمک کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ چکنی جلد کے لئے اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ اضافی چکنائی کو جذب کرلیتا ہے‘ مساموں میں اکٹھا نہیں ہوتا اور جلد کے اندر اچھی طرح سے بلینڈ ہوجاتا ہے۔ یہ 3 ٹونز میں آتا ہے․․․․ ہلکا،گہرا اور میڈیم۔ آپ ان میں سے کوئی بھی ٹون منتخب کرسکتی ہیں جو آپ پر سوٹ کرے۔ رنگارنگ پاؤڈر میں صدف نمااجزاء ہوتے ہیں جو کہ نفیس پیاری سی جھلملاہٹ عطاکرتے ہیں جو شام کے لئے عین پرفیکٹ ہوتی ہے۔
ایسا رنگ استعمال کریں جو آپ کی جلد کی ٹون سے قریب تر ہویا پھر ایک شیڈ گہررنگ تاکہ درخشان وتاباں لُک حاصل ہوسکے۔ آنکھوں کے نیچے پاؤڈر کبھی نہ لگائیں کیونکہ اس سے شکنیں اور جھریاں زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں اور جب پاؤڈر ان میں بیٹھ جاتا ہے تو تیز روشنی میں یہ اور بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ لُوز کھلا ہوا پاؤڈر کھلے ہوئے مساموں کو کم سے کم کردیتا ہے اور اپنے گاڑھے پن سے چہرے کی چمک کو گھٹا دیتا ہے اور جس طرح سے لگایا جائے اسی طرح یہ اپنا تاثر ظاہر کرتا ہے۔
اپنے چہرے کو وسط سے نیچے خوب فیاضی سے پاؤڈر لگائیں اور دیگر حصوں پر زیادہ پف کریں بہ شمول گردن اور کان ۔ اسے سیٹ ہونے کے لئے5 منٹ کی مہلت دیں۔ پھر اضافی پاؤڈر کو ڈسٹ کرلیں لیکن ہلکے ہاتھوں سے گردش کرتی ہوئی حرکت کے ساتھ۔ اپنی نرم وملائم جلد کو نہ تورگڑیں اور نہ ہی اس کی کھینچا تانی کریں۔ میک اپ کو جاندار بنانے کے لئے ہاتھوں کو نلکے کے نیچے پانی میں ترکریں۔
انہیں ہلا کر خشک کرلیں اور پھر ٹھنڈی انگلیوں کو اپنے چہرے پر تھپتھپائیں۔ یا پھر ہلکے نیم نیپکن سے چہرے کو تھپتھپائیں۔ اگر آپ کی جلد صاف ستھری ہے تو پھر آپ کو اپنے تمام چہرے پر پاؤڈر لگانے کی ضرورت نہیں۔ لیکن یکساں ٹیکسچر کا لُک ظاہر کرنے کے لئے تھوڑا سا پاؤڈر پیشانی، ناک،منہ،ٹھوڑی، رخسار اور چہرے کے اطراف میں لگالیں اور اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔
یہ دھیان رہے کہ پاؤڈر کی تہہ جوڑوں اور منقسم کرنے والی لکیروں،شکنوں کو نمایاں نہ کریں۔ یکسانیت اور ہم آہنگی کے لئے ہلکا لیکن مضبوط ٹچ استعمال کریں کہ جب آپ کاٹن پیڈیا پف کو لوز پاؤڈر کے ساتھ چہرے پر نیچے کی جانب رول کریں۔ البتہ اسے جلد پر رگڑنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کے چہرے پر دھبے ہیں تو ان پر اضافی پاؤڈر تھپتھپائیں۔ اگر آپ کی جلد صاف ستھری ہے تو پھر آپ کو اپنے تمام چہرے پر پاؤڈر لگانے کی ضرورت نہیں۔
لیکن یکساں ٹیکسچر کا لُک ظاہر کرنے کے لئے تھوڑا سا پاؤڈر پیشانی ، ناک، منہ ،تھوڑی، رخسار اورچہرے کے اطراف میں لگالیں۔ اور اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔ یہ دھیان رہے کہ پاؤڈر کی تہہ جوڑوں اور منقسم کرنے والی لکیروں، شکنوں کونمایاں نہ کریں۔ یکسانیت اور ہم آہنگی کے لئے ہلکا لیکن مضبوط نچ استعمال کریں کہ جب آپ کاٹن پیڈیا پف کولوز پاؤڈر کے ساتھ چہرے پر نیچے کی جانب رول کریں۔
البتہ اسے جلد پر رگڑنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کے چہرے پر دھبے ہیں تو ان پر اضافی پاؤڈر تھپتھپائیں اس سے نہ صرف وہ داغ دھبے چھپ جائیں گے بلکہ یہ انہیں خشک ہونے میں بھی مدد دے گا۔ بستر پر جانے سے پہلے اگر داغ دھبوں پر پاؤڈر لگایا جائے تو اس ترکیب کا اثر زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔کمپیکٹ پاؤڈر یا پریسڈ پاؤڈر آپ اس کے بکھرنے کے خوف کے بغیر اپنے ساتھ لئے پھر سکتی ہیں۔
آپ کو جب کبھی بھی تازہ دم ہونے کی صورت محسوس ہوتو یہ آپ کے چہرے کی ٹچنگ کے لئے نہایت مناسب رہتا ہے۔کمپیکٹ میں کمپر یسڈ پاؤڈر فاؤنڈیشن کے ساتھ بلینڈ کیا ہوا ہوتا ہے اور یہ لوز پاؤڈر کے مقابلے میں عمدہ باریک اور ہلکا ہوتا ہے۔ یہ چہرے کو یکساں فش عطا کرتاہے۔ اسے لمبے اسٹروکس میں نیچے کی جانب لگانا چاہیے۔ چونکہ یہ مختلف شیڈز میں دستیاب ہیں اس سے قدرے ہلکا ہو۔
ایک گہرا شیڈ چہرے کو بھاری میک اپ کے لُک کا تاثر دے سکتا ہے۔کمپلیکٹ کے ساتھ دیا جانے والا چپٹاپف بعض اوقات صحیح طور پر کام سرانجام نہیں دیتا۔ کاٹن وول استعمال کرنا آسان ہے اور اسے باقاعدگی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ اسے کیک پر پھیرلیں تاکہ پاؤڈر کی ہلکی مقدار اس پر اٹھ کر آجائے اور پھر اسے احتیاط کے ساتھ چہرے پر پف کرلیں۔ حتیٰ کہ ایک معمولی سی تہ بھی مکمل کوریج دیتی ہے۔
اگر آپ کے کمپلیکٹ میں ایک چکنی تہ جم گئی ہے جس نے پاؤڈر کو سخت بنادیا ہے جس سے کہ اسے پیڈ پر یا کاٹن وول پر لینا مشکل ہوگیا ہے تو پھر اس کی سطح کو چاقو کی مدد سے کھرچ لیں تاکہ پاؤڈر لوز ہوجائے۔ میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی حفاظت کے بنیادی روٹین جو کلینزنگ ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ پر مشتمل ہوتے ہیں نہایت ضروری ہیں تاکہ آپ کے چہرے کو صحت مندانہ تابنا کی حاصل ہوسکے۔
جلد کی سطح پر سے گردوغبار،میل کچیل اور کثافتیں دور کرنے کے لئے صابن اور پانی خاصے موثر رہتے ہیں چونکہ آج کل کے دور کے بیشتر صابنوں میں موئسچرائیزر موجود ہوتا ہے اور وہ ہلکے ہوتے ہیں۔کریم یا میک اپ کلینزر کی مساموں کی اندر تک مستعدی سے صفائی کے لحاظ سے فارمولا سازی کی جاتی ہے اور انہیں چہرے کو تازگی عطا کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹونرز بچے کچے میل کچیل یا کلینزر کو دور کرتے ہیں اور اضافی قدرتی چکنائی کو صاف کرتے ہیں اور مسامات کو سیکٹر تے ہیں۔ اسکن ٹونک ایک عمدہ ٹونر ہے اور اسے انگلیوں کی پوروں کے بجائے کیلئے کاٹن وول سے لگانا چاہئے۔ اسے قدرتی طور پر خشک ہونے دیں۔ ٹونرز تیزی سے تحلیل ہوجاتے ہیں کیونکہ ان میں بخارات بن کر تیزی سے اڑجانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
لہٰذا استعمال کے فوراََ بعد ٹونر کی بوتل کو مضبوطی کے ساتھ بند کردینا چاہیے۔
نیچرل بیوٹی:جلد کی کلینزنگ اور ٹوننگ کے بعد ایسا موئسچرائزر لگائیں جو کہ نان کمڈوجینک ہو (مسامات میں اکھٹا ہو کرانہیں بند نہ کرسکے)جلد کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرسکے، اس کے مائع کو لبریز رکھنے میں مدد دے سکے اور جلد پرست بننے کو روک سکے۔
جلد کی مختلف اقسام کے مابین فرق قدرتی تیل کی اس مقدار کا ہے جو وہ خارج کرتی ہیں۔ چکنی ،جلد،خشک اور نارمل جلد کے مقابلے میں زیادہ چکنائی خارج کرتی ہے۔ لیکن ہر قسم کی جلد کو موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور جلد بیرونی خشک کرنے والے عناصر کے درمیان ایک حفاظتی پردہ تعمیر کردیتا ہے جیسے کہ تیز ہوا یا دھوپ۔
موئسچرائزنگ کریم کو ہلکے سے اوپر کی جانب موشن میں لگائیں اور پھر اسے نیپکن سے بلاٹ کردیں چاہے اسکے بعد آپ فاؤنڈیشن لگائیں یا نہ لگائیں۔ فاؤنڈیشن دیگر تمام میک اپ کے لئے ایک پرفیکٹ بیس تشکیل کرتا ہے کیونکہ یہ چہرے کو ایک یکساں ٹون فراہم کرتا ہے۔ اور داغ دھبوں کو چھپا دیتا ہے فیشل ہیئر کے تاثر کو گھٹانے کے لئے اسے اسفنج کی مدد سے نیچے کی سمت حرکت کرتے ہوئے اور قدرے دباؤ کے ساتھ لگائیں تاکہ بہترین نتائج کا حصول یقینی ہوجائے۔
جہاں تک ممکن ہوسکے فاؤنڈیشن کو اپنے کمپلیشن کے ساتھ قریب سے قریب تر میچ کر نے کی کوشش کریں کریں تاکہ جب آپ اس کو تھپتھپائیں تو یہ آپ کی جلد میں ضم ہوجائے اور خاصی نادیدہ رہے۔ اسفنج خاص طور پر فوم ربر کے بنے ہوئے یہ کام نہایت عمدگی سے سرانجام دیتے ہیں کیونکہ یہ فاؤنڈیشن کی ڈسٹری بیوشن میں زبردست کنٹرول اور یکسانیت فراہم کرتے ہیں اور یہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ نرم اور لچک دار ہوجاتا ہے اور یوں بھی ان سے وقت کی بچت ہوتی ہے کیونکہ یہ انگلیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز کام کرتے ہیں۔
لیکوئیڈ فاؤنڈیشن واٹر یا آئل بیسڈ ہوتے ہیں اور مکمل طور پر کوریج دیتے ہیں جبکہ کریم فاؤنڈیشن میں گاڑھا پن ہوتا ہے اور اس جلد کے لئے عمدہ ہوتی ہے جسے اضافی کوریج درکار ہوتی ہے۔ چونکہ یہ خشک نہ ہونے والی ہوتی ہیں اس لیے شبنمی لُک چھوڑ دیتی ہیں۔ فاؤنڈیشن کو لازمی پاؤڈر سے سیٹ کرنا چاہئے وگرنہ جلد پسینے میں تر ہوجائے گی۔ لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کو نیم شفاف کمپلیکٹ پاؤڈر کے ساتھ لازمی سیٹ کریں اور کریم فاؤنڈیشن کو نیم شفاف لوز پاؤڈر کیساتھ تاکہ دیرپا اثر قائم رہے اور نکھرانکھرا صحت مند لُک حاصل ہوجائے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Foundation Ki Ifadiyat Aur Istemaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.