Garmion Main Makeup Ka Istamal Magar Kaisay - Article No. 1475

Garmion Main Makeup Ka Istamal Magar Kaisay

گرمیوں میں میک اپ کا استعمال مگر کیسے؟ - تحریر نمبر 1475

چاہے گرمی ہویاسردی خواتین میک اپ کااستعمال ترک نہیں کرتیں گرمی کاموسم شروع ہوتے ہی مختلف جلدی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس کی زیادہ تروجہ

پیر 23 مئی 2016

چاہے گرمی ہویاسردی خواتین میک اپ کااستعمال ترک نہیں کرتیں گرمی کاموسم شروع ہوتے ہی مختلف جلدی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس کی زیادہ تروجہ زیادہ مقدار میں استعمال کیاجانے والا میک اپ سے گرمیوں کے دنوں میں بھی لڑکیاں خوبصورت پرکشش اور سٹائلش نظرآنا چاہتی ہیں مگر گرمیوں کے موسم میں جلد کھردری خشک اور روکھی ہوجاتی ہے اور اس زیادہ مقدار میں میک اپ زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔
گرمیوں کے موسم میں خواتین کو سٹائلش رکھنے کے لئے آج ہم چند میک اپ ٹیس بنائیں گے جن کے استعمال لاتے ہوئے خواتین گرمی میں بھی پر کشش نظر آئے گی۔ دودھ ایک قدرتی کلینرزہے جس کے کوئی سائیڈ ایفکیسٹ نہیں ہوتے۔
پرائمرکااستعمال کیسے کیاجائے:
میک اپ کرنے کا سب سے پہلا مرحلہ ہوتا ہے پرائمر کااستعمال جوکہ آپ کی سکن کو فریش لک دیتا ہے چھوٹی مقدار میں پرائمرلیں اور چہرے پر لگائیں پرائمر کو ایک معیاری برش کی مدد سے بھی چہرے پر لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں جلد سوکھی کھردری اورخشک ہوجاتی ہے اس لئے ہلکے میک اپ کااستعمال کرنا چاہئے۔
ہمیشہ ہلکے میک اپ کااستعمال کریں:
جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فاؤنڈیشن ہمیشہ ہیوی میک اپ کے لے استعمال کیاجاتا ہے مگرگرمی کے دنوں میں ہلکے میک اپ کااستعمال کرناچاہیے اس مقصد کے لئے ایک معیاری موئسچرائز کااستعمال کرنا چاہیے جوکہ آپ کی جلد کو صاف اور واضح کردے۔

آنکھوں کا میک اپ:
گرمیوں میں ہیوی میک اپ پسینے کی وجہ سے اتر جاتا ہے جوکہ آنکھوں کے گردبے ڈھنگا لگتا ہے اس لئے فاؤنڈیشن کااستعمال ترک کرتے ہوئے آنکھوں پر صرف ایک رنگ کاآئی شیڈلگائیں جو کہ گرمی کے دنوں میں موزوں رہے گا اور بھدا بھی معلوم نہ ہوگا۔ میک اپ میں لائٹنر کااستعمال ضروری ہے۔
ایک معیاری لائٹز صحت مند اور گلوئنگ سکن کو آلٹرنیٹ کرتا ہے اور لائٹز زیادہ ترگالوں اور آنکھوں کے نیچے استعمال ہوتا ہے۔

واٹرپروف میک اپ کااستعمال:
گرمیوں میں میک اپ کے بہترین رزلٹ کیلئے ہمیشہ واٹر پروف میک اپکااستعمال کرناچاہیے خاص مسکارا اور آئی لائنر سمج پروف ہوں۔
ہونٹوں کامیک اپ:
گرمیں میں ہونٹوں پر زیادہ گہرے رنگوں کااستعمال ہرگزنہ کریں گہرے رنگ بے ڈھنگے معلوم ہوتے ہیں ہونٹوں پر ہمیشہ کے لئے رنگوں کااستعمال کریں کیونکہ ہلکے رنگ کی لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کو جاذب نظر بنائی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Garmion Main Makeup Ka Istamal Magar Kaisay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.