Halka Makeup Shakhsiat Nikharay - Article No. 1466

Halka Makeup Shakhsiat Nikharay

ہلکا میک اپ شخصیت نکھارے - تحریر نمبر 1466

میک اپ بذات خود ایک آرٹ ہے مگر اس کا استعمال اس طرح ہوکہ عورت کے نقش ونگارنمایاں ہوں، مکمل چہرہ تبدیل نہ ہو۔ ذیل میں ہلکے میک اپ کے بارے میں بتایا جارہاہے۔

پیر 9 مئی 2016

میک اپ بذات خود ایک آرٹ ہے مگر اس کا استعمال اس طرح ہوکہ عورت کے نقش ونگارنمایاں ہوں، مکمل چہرہ تبدیل نہ ہو۔ ذیل میں ہلکے میک اپ کے بارے میں بتایا جارہاہے۔
جو خواتین کی جلد کی رنگت کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیاگیا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر خواتین کی جلد گندمی ہوتی ہے ایسے میں رنگت ابھارنے کیلئے کلرکا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلکا میک اپ شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

ہلکے میک اپ کیلئے آپ کوکلینزنگ ملک، پینٹ سٹک نرم گول اسفنج، آئی شیڈ ہائی لائننگ، کاجل پنسل، آئی لائنر، مسکارا بلش، میٹ لپ اسٹک، لپ لائنرگلوس، میک اپ برش، سیٹ کی ضرورت ہے۔
بیس استعمال کرنے سے قبل جلد کو اچھی طرح صاف کریں اور صاف ستھری جلد پرفیکٹ میک اپ کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

چہرے اور گردن کوکلینزنگ ملک سے صاف کریں، مساج اس طرح کریں کہ کلینزنگ ملک جلد میں جذب ہوجائے۔

ٹی اسٹک کو چہرے اور گردن پر جہاں جہاں نشان ہیں وہاں ا چھی طرح مکس کر لیں اس کیلئے انگلی یاپھر اسفنج استعمال کریں، ایک بڑے برش کے ذریعے پاؤڈر لگائیں تاکہ بیس سیٹ ہوجائے۔ زیادہ پاؤڈر استعمال نہ کریں ورنہ آپ کا چہرہ کیک کی طرح لگے گا۔
گول مگر فلیٹ آئی شیڈو برش کی مدد سے پنک آئی شیڈ وپپوٹوں پر لگائیں، اب ایک نوک دار پلی کیٹر لیں اور پپوٹوں کی جھریوں میں آئی شیڈولگائیں اوربتدریج آئی برو کی طرف بڑھتی چلی جائیں اور آنکھ کے کنارے پروی شیپ بنالیں۔
میک اپ کابنیادی مقصد منفرد، خوبصورت نظر آنا اور اپنی شخصیت کو نمایاں کرتا ہوتا ہے لیکن اگر میک اپ اناڑی سے کیاجائے تو شخصیت سنورنے کے بجائے بگڑکر رہ جاتی ہے۔
میک اپ کا ایک اُصول یادرکھیے۔ مثال کے طور پر اگر ایک لپ اسٹک کسی خاتون پر جچ رہی ہے تو ضروری نہیں کہ وہ آپ کی شخصیت کیلئے بھی موزوں ہو۔ ہوسکتا اگر وہ لپ اسٹک یاوہ رنگ آپ استعمال کریں تو آپکی شخصیت دوسروں کیلئے مذاق بن کررہ جائے۔
اس لئے ضروری ہے کہ میک اپ خوب سوچ سمجھ کر اور اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا ناقدانہ جائزہ لے کر کیاجائے تاکہ کسی بھی محفل میں آپ کی شخصیت دوسروں میں منفرد اورنمایاں نظر آسکے۔ اگر آپ اپنی شخصیت کے مطابق میک اپ کرتی ہیں یہ بات جاننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی شخصیت کا بھر پور جائزہ لیں۔
میک اپ ایکسپرٹس کی رائے کے مطابق اچھے میک اپ کے لئے اچھا کنسیلر جادو کی مانند جلد پر اپنا اثر دکھاتا ہے اور آن کی آن میں آپ کے چہرے کے سارے عجیب یوں ڈھانپ لیتا ہے کہ جیسے وہ کبھی موجود ہی نہیں تھے۔
اچھے کنسیلر سے مراد ایسا کنسیلر ہے جوآپ کی رنگت اور جلد کی ساخت کے لحاظ سے موزوں ہو۔ ایسا کنسیلر لگانے کے بعد اگر کوئی محدب عدسہ لے کر بھی آپ کے چہرے کا جائزہ لے تو آپ کی جلد پر کوئی خامی نہیں ڈھونڈسکتا۔ اب آپ کے سامنے وسیع انتخاب موجود ہے، جس میں نیوبز کی شکل میں کریم، اسپنج کے ذریعے لگانے والے لکوئیڈز، اسٹکس اور کیک کی شکل میں ملنے والے کنسیلرز شامل ہیں۔ اس کے برعکس غلط کنسیلر کاانتخاب آپ کے چہرے کے داغ دھبوں کو مزید نمایاں کردے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Halka Makeup Shakhsiat Nikharay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.