Hatho Ka Makeup - Article No. 1618

Hatho Ka Makeup

ہاتھوں کا میک اپ - تحریر نمبر 1618

اگر آپ کے ہاتھوں کی جلد سیاہ پڑگئی ہے تو رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر لیموں ملیں

منگل 3 اکتوبر 2017

ہاتھوں کا میک اپ:
آپ کے خوبصورت ہاتھ آپ کی دلکشی اور جاذبیت میں چار چاند لگاتے ہیں لیکن آپنے ہاتھ کس طرح خوبصورت بنائے جائیں،اس سوال کا جواب مندرجہ ذیل سطور میں پیش کیا جاتا ہے:
۱۔گھریلوکام کاج یعنی سبزی کاٹنے،برتن اور کپڑے دھوتے وقت ربڑ کے باریک دستانے پہننے نہ بھولیں۔
۲۔
جتنی بار اپنے ہاتھ دھوئیں اتنی ہی بار اپنے ہاتھوں پر کریم یا لوشن لگائیں۔
۳۔اپنے پاس نیل فائل(ناخنوں کی ریتی)ضرور رکھیں،ہر روز اپنے ناخن صاف کریں۔
۴۔ہر روز چند لمحوں کے لیے اپنے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور انگلیوں کی نوک سے ہتھیلی کی طرف ہاتھوں پر مساج کریں۔
۵۔

(جاری ہے)

اگر کام کاج کی وجہ سے آپ کے ہاتھ سخت ہوگئے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے اپنے ہاتھ صابن اور نیم گرم پانی سے دھوئیں۔

ہاتھوں پر کولڈ کریم ملیں اور بعد میں سوتی دستانے پہن کر سو جائیں۔صبح اٹھ کر آپ اس اس عمل کے بہترین نتائج کا علم ہوجائے گا۔
۶۔اگر آپ کے ہاتھوں کی جلد سیاہ پڑگئی ہے تو رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر لیموں ملیں۔ہاتھوں کو گورا کرنے کے لیے لیموں کا رس اکسیر ہے۔ہاتھوں کی جلد کے بعد ناخنوں پر خاص توجہ دینی چاہیے،ناخنوں کا پرانا پالش اتار دیں اور ایمری بورڈ(Emery Board) سے ناخن بنائیں،نیل فائل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فائل کو ناخن کی اطراف سے مرکز کی طرف حرکت دیں۔
اگر فائل کو آرے کی طرح آگے پیچھے چلایا جائے تو ناخن ہموار ہوجاتے ہیں،ناخنوں کے گرد سفید جھلی (Cuticle) سی بن جاتی ہے،ناخنوں کی صفائی اور میک اپ کے لیے اس جھلی کو دور کرنا ضروری ہے۔اسے کیوٹیکل لوشن یا کریم سے دور کیا جاتا ہے۔کیوٹیکل لوشن کو روئی کے پھاہے کے ساتھ ناخنوں کے ارد گرد چمڑی پر لگائیں تاکہ جلد نرم ہوجائے،کسی لکڑی کے تنکے کے ارد گردروئی لپیٹیں،اسے کیوٹیکل ریموور(Cuticle Remover) یا لوشن میں بھگوئیں اور جھلی صاف کردیں،اب اپنے ہاتھ صابن والے نیم گرم پانی میں بھگودیں۔
اس کے بعد ہاتھ تولیے یا ٹشو پیپر سے خشک کریں۔ناخنوں کے اردگرد کی جلد اچھی طرح صاف کریں،اپنے ہاتھوں پر ہینڈ لوشن لگائیں۔مساج کریں ناخنوں کی فالتو چکناہٹ کو نیل پالش ریموور جسے اچھی طرح صاف کردیں۔ذرا سی چکناہٹ بھی نہ رہ جائے،مساج ہلکے ہاتھوں سے کرنا چاہیے،بہتر ہے کے نیل پالش لگانے سے پہلے آپ ناخنوں پر بیس کوٹ(Base Coat) لگائیں،اس سے ناخنوں کی حفاظت ہوتی ہیں اور وہ مضبوظ ہوتے ہیں،اب پالش لگانا شروع کریں۔
پالش لگاتے وقت برش کو تین چار جنبشیں دیں،یعنی ایک بار درمیان میں نیل پالش لگائیں اور بعدمیں دونوں طرف لگائیں۔نیل پالش کو سوکھنے دیں،اب دوسرا کوٹ کریں۔نیل پالش لگانے کا بہترین وقت رات کا ہے۔سونے سے پہلے نیل پالش لگائیں تو وہ صبح تک اچھی طرح سیٹ ہوجاتی ہے،
نیل پالش کی جدید ترین شیڈ: مارکیٹ میں مختلف اقسام کے نیل پالش دستیاب ہیں،جن کے مختلف شیڈ ہوتے ہیں،پیڑا نیل پینٹ ہی کو لیجیے۔
اس کا 79 جامنی،82 عنابی،77 ہلکا سبز،75 ہلکا گلابی،اور 87 کاسنی بہترین شیڈ ہیں، ان کے علاوہ الٹرا ڈائمنڈ،86 گلابی،74 جامنی،78 گہرا جامنی اچھا شیڈ ہیں۔ایلن پیٹر بکس 36 پرل میرون،39 پرل وائلٹ اچھے شیڈ ہیں۔ریمل کے فراسٹڈ اوپل اور بلیک ٹیولپ بھی بہترین شیڈ ہیں:
مصنوعی ناخن:اگر آپ کو عجلت میں کہیں جانا ہے اور آپ کے ناخن بنے ہوئے نہیں ہیں جب کہ آپ کے پاس اتنا وقت بھی نہیں کہ مینی کیورنگ(Manicuring) کرسکیں،یا آپ کے ناخن بدنما ہیں تو اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ آپ مصنوعی ناخن لگائیں۔

مصنوعی ناخن لگانے کا طریقہ: اپنے ناخن اچھی طرح صاف کریں،مصنوعی ناخنوں کو بھی حسب ضرورت فائل (File) کرلیں۔مصنوعی ناخنوں کے ساتھ ایک لوشن ملتا ہے۔ناخنوں کو اسی سلوشن نیل فکس(Nail Fix) کے ساتھ لگاتے ہیں،سلوشن کی ٹیوب کے منہ میں سوئی کے ساتھ سوراخ کریں،ٹیوب کو نیچے سے دبائیں،اپنے قدرتی ناخنوں کے اوپر اور مصنوعی ناخنوں کے نیچے سلوشن کا نیلا سا کوٹ کریں،ایک منٹ کا وقفہ دیں تاکہ لوشن ذرا خشک ہوجائے،
اب مصنوعی ناخن قدرتی ناخنوں کے اوپر چپکائیں۔
خیال رہے کہ مصنوعی ناخن کا نچلاسرا اردگرد کے گوشت سے باہر نہ نکلے،مصنوعی ناخن کو اچھی طرح چپکا نے کے لیے اسے دو تین بار اوپر نیچے حرکت دیں اور دبائیں اور پھر اپنی پسند کا نیل پالش لگائیں۔
مصنوعی ناخن اتارنے کا طریقہ:ہاتھوں کو الٹا کریں۔مصنوعی ناخنوں کے اوپر کے حصے کے ذریعے قدرتی اور مصنوعی ناخنوں کے درمیان پٹرولیم سپرٹ کا ایک قطرہ ڈالیں،اب مصنوعی ناخن کا کنارہ پکڑیں،آہستہ سے اتار لیں۔
اگر ناخنوں پر سلوشن رہ جائے تو روئی کے پھاہے پر پٹرولیم سپرٹ لگا کرناخن صاف کریں،یاد رکھیں کہ قدرتی ناخنوں کی صحت کے لیے مصنوعی ناخن ایک وقت میں کبھی 24 گھنٹوں سے زیادہ استعما نہ کریں۔ناخن اُجلے،بیضوری اور گلابی رنگ کے خوبصورت سمجھے جاتے ہیں۔اگر ہاتھ پھٹ جائیں تو ان پر لیموں کا رس اور گلیسرین لگا کر مساج کریں۔ناخنوں پر سفید داغ عموماً صحت خراب ہونے کی علامت ہوتے ہیں۔
ناخنوں کو زیادہ بڑھانا یا زیادہ کاٹ دینا ٹھیک نہیں۔زیادہ بڑھانے سے ان کے اندر میل بھر جاتی ہے،جو کھانے کی ہر چیزمیں مل کر اسے زہریلا اور جراثیم آلود بنا دیتی ہے۔عام طور پر خون کی خرابی سے ناخن اکھڑ نے لگتے ہیں یا پھٹ جاتے ہیں،ان کا علاج یہ ہے:پانچ تولہ شیترج کا جوشاندہ تیار کریں۔س میں پانچ تولہ سرکہ اور دو تولہ شہد ملا کر پکائیں اور اتار کر شیشی میں رکھ لیں۔اسے ناخنوں پر لگاتے رہنے سے بڑا فائدہ ہوتا ہیں۔اگر ناخنوں کی رنگت خراب ہو یا ان پر بدنما دھبے ہوں تو ایک چمچہ لیموں کا عرق ایک پیالہ گرم پانی یا بھینس کے گرم دودھ میں ملا کر انھیں دھوئیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Hatho Ka Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.