Jaray Ka Makeup 3 Bunyadi Rjhanaat - Article No. 1389

Jaray Ka Makeup 3 Bunyadi Rjhanaat

جاڑے کامیک اپ تین بنیادی رجحانات - تحریر نمبر 1389

جاڑے کامیک اپ: سراپے کی خوبصورتی کومیک اپ کے ذریعے حسین ودلفریب انداز بخشنے کیلئے موسم سرمانہایت وموزوں موسم ہے۔ موسم سرمامیں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق آئی شیڈاور لپ کلر کا انتخاب کے اپنی لک کوپرکشش ودلفریب انداز بخش سکتی ہیں۔

ہفتہ 16 جنوری 2016

جاڑے کامیک اپ: سراپے کی خوبصورتی کومیک اپ کے ذریعے حسین ودلفریب انداز بخشنے کیلئے موسم سرمانہایت وموزوں موسم ہے۔ موسم سرمامیں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق آئی شیڈاور لپ کلر کا انتخاب کے اپنی لک کوپرکشش ودلفریب انداز بخش سکتی ہیں۔
ڈارک آئی میک اپ: گرمیوں میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم میک اپ استعمال کریں اور بیوٹیشنز بھی کول اور لائٹ شیڈزاستعمال کرنے کامشورہ دیتی ہیں جبکہ موسم سرمامیں اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ڈارک میک اپ کرنے کوترجیح دیتے ہیں۔
اس موسم میں وہ خواتین جو مختلف رنگوں کے شیڈز آزمانا چاہتی ہیں وہ بالکل آزماسکتی ہیں۔ اس سیزن میں بلیو اور بلیک آئی شیڈو کلربہت ان ہے اور آپ کو بہت سی غیرملکی وملکی اداکارائیں اس شیڈز سے اپنی آنکھوں کوخوبصورتی ورونق بخشتی ہوئی نظر آئیں گی اسموکی آئی میک اپ ایک عرصے سے فیشن ٹرینڈکاحصہ بنتاآرہاہے لیکن سردیوں کی خشک وسرمئی شاموں میں اسموکی آئی میک اپ کی چھب ہی نرالی ہواکرتی ہے۔

(جاری ہے)

آپ آئی شیڈو لگانے کے تمام اصولوں کوتوڑتے ہوئے آئی شیڈکا ہلکاسا شیڈ اپنی آنکھوں کے نچلے حصے پر لگاکرایک ڈرائی لک اپنا سکتی ہیں۔
کاجل: کاجل کافیشن ایک باربھر لوٹ آیا ہے۔ آپ سردیوں کے موسم میں کاجل اپنی آنکھوں میں لگاکر نہایت پرکشش وخوبصورت انداز اپنا سکتی ہے۔ موسم سرما کے خوشگوار اور ٹھنڈے ماحول میں کاجل سے بھری آنکھیں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔
نوجوان لڑکیاں اور خواتین کاجل پینسل یاکاجل سے اپنی آنکھوں میں نہایت نفاست سے گہری لائن لگائیں اگر آپ کوآنکھوں سے باہر لگاہوا کاجل پسند ہے تو آپ موٹی لائن لگاکرکاٹن بڈسے اس کوباہر کی طرف پھیلا کرلگاسکتی ہیں۔
آپ کے خیال میں کاجل دن کے وقت زیادہ موزوں اور مناسب نہیں رہتاہے۔ آپ ایک بار دوبارہ سوچیے دراصل کاجل ایک ورسٹائل آئی میک اپ ہے جسے آپ صبح سے شام کسی بھی وقت اپنی آنکھوں پر اپلائی کرکے منفرد انداز اپناسکتی ہیں۔
کاجل یاآئی پینسل ہمیشہ واٹر پروف خریدیں کیونکہ اعلیٰ کوالٹی کا واٹر پروف کاجل تاویرآنکھوں میں اپنی صحیح حالت میں برقرار رہتاہے۔ سوٹھٹھرتی سردی کی سرمئی شاموں میں کاجل سے بھرے نیناں کا مقبول فیشن ٹرینڈاپنانے کیلئے آپ تیارہیں۔
نیچرل لک: آپ بہت زیادہہ ہیوی اور رنگوں سے بھرپورآئی میک اپ کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتیں توکوئی مسئلہ نہیں۔
آجکل ہیوی آئی شیڈزکاجل پینسل اورمسکارے کے ساتھ ”نومیک اپ“ کا تاثر بھی فیشن میں ان ہے۔ اب اس کامطلب یہ ہرگزنہیں ہے آپ صرف منہ دھوکرگھرسے باہرنکل جائیں یاکسی تقریب میں شرکت کیلئے تیارہوجائیں بلکہ آپ میک اپ کرتے ہوئے ہلکے ونیچرل رنگوں کے شیڈز زیادہ فوکس کریں جوآپ کی آنکھوں کونیچرل یعنی قدرتی اور خوبصورت تاثر بخشے اور آپ کی آنکھیں اس جادوئی ان دیکھے میک اپ سے ایک دلفریب انداز پیداکریں۔
آپ آنکھوں کو نہایت سادہ اور خوبصورت انداز بخشنے کیلئے صرف اپنی پلکوں کوکرلرسے گرل کرکے ایک دوکوٹ مسکارے کے اپلائی کرسکتی ہیں اس سے نہایت فریش اور نیچرل لک آتی ہے۔
موسم سرمامیں ٹرینڈی آئی میک اپ اپ آپ کی آنکھوں کی رعنائی میں اضافے کے ساتھ آنکھوں کی قدرتی خوبصورتی پربھی توجہ دیں۔ آنکھوں کاصحت مندوتروتازہ نظر آنا‘ بھرپوروپرسکون نیند اور ٹینشن سے پاک صحت بخش لائف اسٹائل کی علامت ہوتاہے۔ آپ بھی اپنی آنکھوں کوقدرتی خوبصورتی وچمک بخشنے کی کچھ حد تک کوشش توکیجئے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Jaray Ka Makeup 3 Bunyadi Rjhanaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.