Kajal Laganay K Naye Andaz - Article No. 1572

Kajal Laganay K Naye Andaz

کاجل لگانے کے نئے انداز - تحریر نمبر 1572

خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب شرکت کرتی ہیں تو سب پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔ آپ کا پہننے اوڑھنے کا اندازہ خواہ کوئی بھی ہو، آپ کسی بھی تقریب میں جب بھی تیار ہوکر جائیں کوششیں کریں کہ سوبردکھائی دیں ۔ آج کل چونکہ لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے ۔ اس لئے لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کامیک اپ ایک دم نمایاں نظرآتا ہے ۔

ہفتہ 8 اپریل 2017

انیلہ طالب :
خواتین کسی بھی شادی میں یا کسی عام تقریب میں جب شرکت کرتی ہیں تو سب پہلے ان کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ میں سب سے الگ نظر آؤں ۔ آپ کا پہننے اوڑھنے کا اندازہ خواہ کوئی بھی ہو، آپ کسی بھی تقریب میں جب بھی تیار ہوکر جائیں کوششیں کریں کہ سوبردکھائی دیں ۔ آج کل چونکہ لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے ۔ اس لئے لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کامیک اپ ایک دم نمایاں نظرآتا ہے ۔

سب سے پہلے ہاتھوں پر اچھی سر کریم لگالیں چہرے کی بیس بنالیں جو آپ کی اصلی رنگت کے ساتھ میچ کرتی ہو۔ آپ ہونٹوں پر پنک کلر کی لب اسٹک لگالیں اگر آپ لپ اسٹک لگانا نہیں پسند کرتی تو آج کل مختلف کلر کے لپ بام بھی باآسانی دستیاب ہیں آپ انہیں بھی استعمال میں لاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)


کاجل لگانے کے مختلف آئیڈیاززیربحث ہیں ۔ آپ بھی آزما کر تودیکھئے آپ کی شخصیت کیلئے کیا موزوں ہے ۔


مصری سٹائل کا کاجل :
منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری سٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں ۔ آنکھوں کے پیوٹوں پر پلکوں سے لیکر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی میٹلک شیلڈ لگالیں ۔ اب آنکھ کے نچلے حصے پر اس قدر گہری لائن بنائیں لائن کاآغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کااختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں ۔
بیرونی گوشے کی جانب کاجل قدرے بڑھا کر اس طرح لگائیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جائے اور آنکھوں کے گر وایک حاشیہ سائن جائے ۔
بس یہی ہے کلاسیکی مصری سٹائل کاجل ، اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی تقریب میں ایسا کاجل لگا کر جائیں اور منفرد نظر نہ آئیں ۔
لوئرلیش سٹائل کاجل :
اس اندازے کے تحت آنکھ کے صرف نچلے حصے پر کاجل لگایا جاتا ہے اور پیوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے یہ شوخ سٹائل اس وقت اپنایا جاتا ہے جب آپ بھرپور میک اپ نہیں کرنا چاہتی ہے آپ اس سٹائل کے لائنر کورات کی تقریب میں لگاکر جائیں تو لوگ داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ۔

سنگل اور ڈبل ونگ کاجل :
اس اسٹائل کو اپنانے کیلئے ہمیں آنکھ کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لکیر (لائن ) قدرے اوپر اٹھا کر اس طرح بنانی ہوگی جیسے کسی محوپرواز پرندے کا پرہوتا ہے ۔ ڈبل ونگ سٹائل کیلئے آنکھوں کے اُوپر والے حصے پر خوبصورت ساونگ بنایاجاتا ہے پھر نچلی سطح (یعنی پلکوں تلے ) کاجل کو اس طرح بڑھا کر لگائیں کہ ایک اور ونگ بن جائے اس کا رخ نیچے کی جانب ایک قوس بناتا ہوا نظر آئے ۔ ڈبل ونگ سٹائل یہ کاجل تقریبات کیلئے موزوں انتخاب ہے ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kajal Laganay K Naye Andaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.