Kajal Rangeen Ankhain Hasseen - Article No. 1909

Kajal Rangeen Ankhain Hasseen

کاجل رنگین آنکھیں حسین - تحریر نمبر 1909

فیشن کی دنیا میں اکثر ایسے حیران کن ٹرینڈز متعارف ہوتے رہتے ہیں جو نہ صرف دلچسپ ہوتے ہیں بلکہ ان کے آنے سے زندگی میں رنگینیاں محسوس ہونے لگتی ہیں ۔

جمعہ 2 نومبر 2018

راحیلہ مغل
فیشن کی دنیا میں اکثر ایسے حیران کن ٹرینڈز متعارف ہوتے رہتے ہیں جو نہ صرف دلچسپ ہوتے ہیں بلکہ ان کے آنے سے زندگی میں رنگینیاں محسوس ہونے لگتی ہیں ۔
ہم بات کررہے ہیں رنگین آئی لائنر اور کاجل کی دنیا بھر کی خواتین نے اس فیشن کو خوبصورتی بڑھانے کیلئے اپنا لیا ہے اور اب پاکستان میں بھی اس کا چرچا ہورہا ہے ۔


یہ دلکش انداز آپ کسی بھی دلفریب لباس کے ساتھ اور کسی بھی تقریب میں شریک ہونے کیلئے بے دھڑک رنگین کاجل استعمال کرسکتے ہیں ۔اس خوبصورت میک اپ ٹرینڈز کو جینز کے لئے بھی مناسب شخصیت اور غرارے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
بس بات ہے تو یہ کہ اس کو اپنانے میں آپ کی پُر اعتماد شخصیت کی جھلک ظاہر ہورہی ہو۔دراصل فیشن ٹرینڈز کی مقبولیت اور خوبصورتی کا اندازہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب خواتین اسے اپنے مخصوص انداز میں اپنا نا شروع کر یں اس لئے آپ بھی اس میک اپ ٹرینڈز کو اپنا لئے لیکن اپنا خاص انداز تر ک نہ کیجئے۔

(جاری ہے)


ایک طویل عرصے سے سیاہ اور گرے آئی لائنر اور کاجل استعمال کیا جارہاہے۔یہ اتنا عام ہے کہ کبھی کبھی بیزار کن محسوس ہونے لگتا ہے ایسے میں رنگین آئی لائنر اور کاجل استعمال اپ کے لئے اچھا میک اپ متبادل ہو گا ۔مانا کہ سیاہ اور گرے لائنر کا سہانا انداز دلکش ،خوبصورت اور سدا بہار ہے لیکن تبدیلی بھی اچھی ہوتی ہے ۔
آئیے اب آپکو اس ٹرینڈز کے مقبول رنگوں کی تفصیل بتا تے ہیں ۔

․․․․․․گلابی آئی لائنر:۔گلابی آئی لائنر تو شوخ ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ اس رنگ کو سفید بیس شیڈ کے ساتھ استعمال کریں ۔
․․․․․نیلا آئی لائنر:۔اس آئی شیڈ کو آنکھوں پر لگائیے اگر آئی لائنر گہرا ہے تو ساتھ میں کوئی آئی شیڈ لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔
․․․․․․ڈبل آئی لائنر:۔سفید رنگ سے آنکھوں پر آئی لائنر لگانے کے بعد سرخ یا کوئی دوسرا گہرا رنگ استعمال کریں یہ انداز بھی دلکش محسوس ہوگا۔
آنکھوں کے درمیان آئی لائنر یہ سال الٹراوائلٹ رنگ کا ہے اس لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ آئی لائنر ٹرینڈز میں اس رنگ کی اہمیت حاصل نہ ہو۔
جامنی رنگ کے شیڈزیوں بھی خواتین کے پسندیدہ ہوتے ہیں ۔آپ اپنی پسند کے مطابق دھیمے یا گہرے شیڈز اپنا سکتی ہیں بس نفاست سے ایک خوبصورت کاجل لگائیں چہرہ کھل اٹھے گا۔
․․․․․․․سبز آئی لائنر لگانے کے بعد اس کا ہلکا سا شیڈ آنکھوں کے نچلے کنارے پر بھی واضح کردیں اس انداز سے آپکی آنکھیں کھلی کھلی اور روشن نظر آنے لگیں گی ۔آئندہ میک اپ کے لئے آئنہ کے سامنے کھڑی ہوں تو یہ نیا انداز اپنا نے میں ہچکچا ئیے گا نہیں ۔پس ثابت ہوا کہ رنگین کا جل سب خواتین کے لئے مناسب ہے ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kajal Rangeen Ankhain Hasseen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.