Khawateen Jhat Pat Fresh Kaisay Ho - Article No. 1918
خواتین جھٹ پٹ فریش کیسے ہوں ؟ - تحریر نمبر 1918
سارا دن گھر کاکام کرتے ‘کھانا پکاتے ‘بچوں کو سکول لے جاتے اور پھر انکا ہوم ورک کرواتے گھریلو خواتین تھک کر چور ہو جاتی ہے ایسے میں 5منٹ کا آرام بھی انہیں بہت سکون دیتا ہے
بدھ 14 نومبر 2018
ر احیلہ مغل
سارا دن گھر کاکام کرتے ‘کھانا پکاتے ‘بچوں کو سکول لے جاتے اور پھر انکا ہوم ورک کرواتے گھریلو خواتین تھک کر چور ہو جاتی ہے ایسے میں 5منٹ کا آرام بھی انہیں بہت سکون دیتا ہے ۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپکو بتائیں گے کہ سارے دن کی تھکادینے والی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے ؟
دراصل صبح صبح جب بچوں کا ناشتہ بنا نے سے لیکر سکول بھیجتے بھیجتے خواتین کی ساری انرجی ضائع ہو جاتی ہے تو ایسے بچوں کو سکول اور خاوند کو آفس بھیجنے کے بعد آپ گھر کے کام وغیرہ کرکے فری ہو جائیں تو سب سے پہلے نہائیں ‘کپڑے بدلیں اپنے آپکو تیار کردیں ۔
(جاری ہے)
اس طرح اپنے آپکو سکون دینا آپکو ریفریش کردے گا اور آپ دن کے باقی کام تروتازہ رہ کر کریں گی ۔
ان لمحات کا سکون آپکے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا۔ایسے میں آپ موسیقی سنتے ہوئے ‘کپ کی گرمائش کو محسوس کرتے ہوئے صا ف ستھرے گھر میں بیٹھے ہوئے چائے کی خوشبو اور اس سے نکلتے دھوئیں سے آپ ایک نئی توانائی حاصل کریں گی۔
اسکے علاوہ فری ٹائم میں کتاب کا مطالعہ بھی آپکی تھکن اتارتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 5سے 6منٹ تک کا مطالعہ ہمارا ہاٹ ریٹ کم کرتا ہے ۔اور اعصاب پر سوار پریشانی اور تھکاوٹ اتر جاتی ہے ۔روزانہ کتاب پڑھنے کیلئے وقت نکا لئے آپکے بچے علم حاصل کرنے کیلئے پڑھ رہے ہیں اور آپ کو اپنی ذہنی اور جذباتی صحت کیلئے پڑھنا ہوگا۔
گھر کے صحن ،لان ،بالکونی یا کھڑکی کے قریب بیٹھیں آسمان کا نظارہ کریں ۔جب ہم آسمان کا نظارہ کرتے ہیں تو یہ احساس دل میں جاگ اٹھتا ہے کہ دُنیا وسیع ہے ،اس کے نظارے دلفریب ہیں اور یہاں دیکھنے اور محسوس کرنے کیلئے بہت کچھ ہے اس کے علاوہ کسی پودے یا درخت کے قریب بیٹھ جائیں اب چند لمحے صِرف اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں اور گہری سانس لیں ۔اب سوچیں ! آپ بھی اس فطری خوبصورتی کا حصہ ہیں ۔آپ کو اپنی اس خوبصورتی میں منفرد بات کیا نظر آتی ہے اسے لکھ لیں ۔یہ بہت آسان کام ہے ۔میں اپنی شخصیت اور فطری نظاروں میں موجود یکسانیت تلاش کرنا ہے اس طرح آپ کو اپنی شخصیت کو خوبصورتی تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
ورزش کریں ،تھوڑی سی ورزش بھی آپ کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔فٹنس ایکسپرٹ کے مطابق اگر روزانہ چند منٹ پر مشتمل ورزش کا منصوبہ اپنا لیا جائے تو دل کی صحت متاثر ہونے سے بچ سکتی ہے ۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki