Khushk Jild Per MakeUP - Article No. 1352

Khushk Jild Per MakeUP

خشک جلد پر “میک اپ” کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔!!! - تحریر نمبر 1352

یاد رکھیں۔۔۔آپ سردیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ عام طور پر سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے۔اور پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پھیکی ،خشک اور روکھی ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں زیادہ پانی پینے سے آپکی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے گی

جمعہ 20 نومبر 2015

#خشک جلد والی خواتین کو گلوسی میک اپ لُک رکھنی چاہئے۔
#ہر ڈیڑھ مہینے کے بعد اینٹی ایجنگ فیشل ضرور کروائیں ،باقاعدہ فیشل سے بھی جلد پر خشکی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
#میک اپ بیس کے لئے خشک جلد پر “ٹی وی اسٹک”اور بی بی اسٹک بہت موزوں سمجھی جاتی ہے۔ جب کہ آئلی جلد والی خواتین کو ان کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے۔
#اکثر سردیوں میں خشکی کی وجہ سے ہونٹ بہت خراب ہو جاتے ہیں اس لئے سردیوں میں ہمیشہ ڈارک اور گلوسی اسٹک استعمال کریں۔
ویسے تو میٹ لپ اسٹک کا استعمال گرمیوں میں موزوں سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ سردیوں میں بھی اسے استعمال کرنا چاہتی ہیں تو میٹ لپ اسٹک کے ساتھ لپ بام مکس کرکے لگائیں اس سے ہونٹ خشک نہیں ہوتے اور لپ اسٹک فریش دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

جن خواتین کے ہونٹ خشکی کی وجہ سے پھٹتے ہیں وہ کوشش کریں کہ لپ بام ہر وقت لگائیں۔
#سردیوں میں عام طور پر بھی آنکھوں کی جلد خشک ہو کر اترنے لگتی ہے اس صورت میں آئی میک اپ کرتے ہوئے لیکوڈ کنسیلر استعمال کریں۔


#سردیوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ آپ کی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے۔اس کے علاوہ سردیوں میں خشک جلد سے نجات پانے کے لئے “روز واٹر سپرے” کا استعمال بھی بہتر ہے ،سپرے کرنے کے بعد چہرے کو خشک نہ کریں۔
یاد رکھیں۔۔۔آپ سردیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ عام طور پر سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے۔
اور پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پھیکی ،خشک اور روکھی ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں زیادہ پانی پینے سے آپکی جلد نرم اور تروتازہ دکھائی دے گی۔ فیشل کروانے کے ایک ہفتے تک چہرے پر کاسمیٹکس کا استعمال نہ کریں ،کیونکہ اس سے چہرے پر وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں ۔فیشل کروانے کے بعد آپ اپنی جلد کی نوعیت کے مطابق سن بلاک کا استعمال لازمی کریں۔
سردیوں میں سموکی میک اپ پسند کیا جاتا ہے۔
لپ اسٹک میں ریڈ اور میرون ان رہیں گے اور آئی میک اپ کے لئے پنک اور پرپل شیڈز فیشن کا حصہ ہونگے۔یاد رکھیں خواہ آپ کی آنکھوں کا رنگ ہلکا ہو یا گہرا۔ہمیشہ لائٹ آئی شیڈز ہی استعمال کریں۔
#خشک جلد کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے۔
گلیسرین ،عرقِ گلاب اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر کسی بوتل میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں ،پاوٴں اور چہرے کا مساج کریں۔

#ململ کے کپڑے میں برف کے ٹکڑے لپیٹ کر فریز کر لیں اور میک اپ کرنے سے کچھ دیر پہلے چہرے پر آہستہ آ ہستہ لگائیں کچھ دیر تک یہ عمل کریں جب جلد ٹھنڈی ہونے لگے تو میک اپ کر لیں۔
دو چمچ بالائی ،ایک چمچ شہداور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں۔پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں تو سکن سافٹ ہو جاتی ہے۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Khushk Jild Per MakeUP" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.