Khushki Dorr Karne K Liye Cream - Article No. 1310
خشکی دور کرنے کے لئے کریم - تحریر نمبر 1310
چکنی مٹی کا ماسک جِلد کی تمام چکنائی جذب کر لیتا ہے، چہرے سے گردوغبار کو صاف کرتا ہے اور جِلد سے پانی کو ختم نہیں ہونے دیتا۔ جب ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھو لیں۔ جِلد چمکتی ہوئی محسوس ہو گی۔ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں
بدھ 16 ستمبر 2015
گیندے کے پھول ایک پاوٴ۔گلیسرین بیس کھانے کے چمچ۔عرقِ گلاب چالیس کھانے کے چمچ۔ لونگ دو عدد۔الفاہائیڈروکسی کریم ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے سکرب پیڈ پر تھوڑا سا عرقِ گلاب لگائیں اور چہرے کی صفائی کریں۔پھر گیندے کے پھول، گلیسرین، عرقِ گلاب، لونگ اور الفاہائیڈروکسی کریم کو اچھی طرح مکس کریں۔
تیار ہونے پر اپنے چہرے اور جسم پہ لگائیں۔آپ کا چہرہ بھی صاف ہو جائے گا اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔
پاوٴں کی خشکی:
موسم کی تبدیلی کی وجہ سے پاوٴں پر خشکی نمودار ہو جاتی ہے۔ اس ٹوٹکے پر عمل کرکے آپ اپنے پیروں (پاوٴں) کی خشکی کا خاتمہ کر کے انھیں نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
پین میں آدھا کپ سرسوں کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ بی ویکس شامل کرکے گرم کریں یہاں تک کہ ویکس پگھل جائے اور یہ مکسچر کریم کی شکل اختیار کر جائے۔
چکنی جلد کے لیے ماسک:
چکنی مٹی کا ماسک جِلد کی تمام چکنائی جذب کر لیتا ہے، چہرے سے گردوغبار کو صاف کرتا ہے اور جِلد سے پانی کو ختم نہیں ہونے دیتا۔ جب ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھو لیں۔ جِلد چمکتی ہوئی محسوس ہو گی۔
ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اس میں آدھا چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر لگائیں۔
ملتانی مٹی، ملک آف میگنیشا اور کیلامائن لوشن کو تھوڑے سے گلاب کے پانی میں مِلا کر ماسک بنالیں۔ اس کو چہرے پر لگائیں۔ سوکھنے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس ماسک سے چہرے کے دھبے دْور ہوتے ہیں اور چکنائی کم ہوتی ہے۔
رات بھر کے بھیگے ہوئے ایک چمچ جَؤ کے دلیئے میں دو چمچ چھاچھ اور ایک انڈے کی سفیدی پھینٹی ہوئی مِلا دیں۔ اس کو چہرے پر بیس سے تیس منٹ کیلئے لگائیں۔ سوکھ جائے تو نرم کپڑے سے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے مْنہ دھو لیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے:
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے خوبصورت چہرے کے نقش و نگار کو بھی بگاڑ دیتے ہیں۔ کیا آپ کی آنکھوں کے گرد حلقوں نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے؟ ان کو ختم کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں سے استفادہ کریں۔
1۔ ٹماٹر کا رس ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ
پسی ہلدی ایک چٹکی
بیسن ایک چٹکی
ان تمام اجزاء کو مکس کرکے آنکھوں کے گرد حلقوں پر دس منٹ کیلئے لگائیں اور پھر صاف کر لیں۔ اس پیسٹ کو روزانہ لگائیں جب تک حلقے ختم نہ ہو جائیں۔
2- روزانہ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر بادام کے تیل سے مساج کریں۔ دس دن کے مساج سے آپ کو ایک نمایاں فرق نظر آئے گا۔
Browse More New Trends of Beauty
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
حسن و دلکشی میں اضافے کے لئے غذائی اشیاء بطور کاسمیٹکس
Husn O Dilkashi Mein Izafe Ke Liye Ghizai Ashya Bataur Cosmetics
صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz
گردن توجہ چاہتی ہے
Gardan Tawaja Chahti Hai
کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے
Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye
خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں
Khubsurti Ka Taluq Sirf Chehre Se Nahi