Make Up Karne Ke Behtar Andaaz - Article No. 1865

Make Up Karne Ke Behtar Andaaz

بناؤ سنگھار (میک اپ)کرنے کے بہتر انداز - تحریر نمبر 1865

انسانی چہرہ انسانی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ۔ایک خوبصورت چہرہ ہر کسی کے لیے کشش کا باعث بنتا ہے اور آپ کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے

منگل 4 ستمبر 2018

انسانی چہرہ انسانی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ۔ایک خوبصورت چہرہ ہر کسی کے لیے کشش کا باعث بنتا ہے اور آپ کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور دیگر لوگوں کے ساتھ آپ کے تعلقات بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ دوسرے لوگوں کے سامنے اپنے چہرے کو کیسے پیش کرتی ہیں ۔

بناؤ سنگھار کرنا ایک مشکل کام ہر گز نہیں ہے ۔ہر کوئی اس کام سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے ۔لیکن جب بناؤ سنگھار پر کشش اور بہتر انداز میں کیا جاتا ہے تو یہ پھر پور تا ثر پیش کرتا ہے ۔بناؤ سنگھار کی ہر ایک مصنوعہ کو کسی اصول اور طریقہ کارکے تحت استعمال کرنا چاہیے تا کہ آپ کے چہرے کی خامیاں غیر نمایاں ہو جائیں اور اس کے پر کشش خدوخال نمایاں ہو جائیں اور آپ خوبصورتی کا پیکر دکھائی دینے کے علاوہ اپنی عمر سے کم اور تروتازہ اور ہشاش بشاش بھی دکھائی دینے لگیں ۔

(جاری ہے)

آپ رنگوں کے بہترین انتخاب کی بدولت اپنے حسن اور دلکشی کو چار چاندلگاسکتی ہیں ۔
فاؤنڈیشن لگانے کا عمل آپ کی جلد کسی نہ کسی خامی کا شکار ہوسکتی ہے مثلا چہرے کی چھائیاں ۔داغ ۔دھبے۔آنکھوں کے گردسیاہ حلقے وغیرہ ۔لہٰذا بہتر ہے کہ کسی معیاری کنسیلر کے ذریعے پہلے ان خامیوں کو چھپائیں ۔لازماََ آپ کی یہ خواہش ہو گی کہ آپ کا بناؤ سنگھار فطری دکھائی دے اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے آپ کو مناسب اور درست فاؤنڈیشن کے انتخاب کی ضرورت در پیش ہو گی بالخصوص اس کے رنگ کے انتخاب میں کمال دانشمندی اور ہو شیار کا مظاہرہ کریں اور اس رنگ کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہے ۔
اسے اپنے چہرے پر لگا کر اس امر کی یقین دہانی حاصل کریں کہ یہ آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہے یا نہیں اور اگر یہ آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہو تب اسے استعمال کریں ۔
لیکو ئڈفاؤنڈیشن لگانے کا عمل
لیکوئڈفاؤنڈیشن کا رنگ کیک فاؤنڈیشن کے رنگ کی نسبت کسی قدر ہلکا ہوتا ہے ۔یہ فاؤنڈیشن خشک جلد کے لیے گراں قدر اہمیت کا حاصل ہے۔ا گر آپ کو لیکو ئڈفاؤنڈیشن لگانے میں کسی قدر دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو اس دشواری کے ازالے کے لیے اسفنج پر بہت زیادہ لیکو ئڈفاؤنڈیشن لگانے سے گریز کریں ۔
اگر آپ اسفنج پر بہت زیادہ لیکو ئڈفاؤنڈیشن لگائیں گی تب آپ کے چہرے پر لائنیں پڑ جائیں گی اور یہ جوتا ثر پیش کرے گا وہ مصنوعی ہوگا اور اس کا ازالہ کرنا مشکل ہوگا ۔یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ لیکو ئڈ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد چہرے پر نیم شفاف پاؤڈر لگانا ہر گز نہ بھولیں ۔آپ کا یہ عمل آپ کے فاؤنڈیشن کو زیادہ دیر تک قائم رکھے گا ۔
لیکو ئڈفاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ
بالوں کو پیچھے کی جانب کس کر باندھ لیں ۔

چہرے اور گردن کو بخوبی صاف کرنے کے بعد موائسچر ائزنگ سر انجام دیں ۔
موائسچر ائزنگ سر انجام دینے کے بعد اسے جذب ہو نے کے لیے کم از کم پانچ سات منٹ تک انتظار کریں۔ قلیل مقدار کی حامل فاؤنڈیشن بوتل کے ڈھکن میں نکال کر اسفنج پر لگائیں اور چہرے کے بڑے حصوں پر اسے نرمی اور آہستگی کے ساتھ لگائیں اور اسے بخوبی جمائیں ۔
آنکھوں اور ناک کے اردگرد کے حصوں پر اگر کوئی غیر ہموار جگہ محسوس ہوتو اس جگہ پر اسفنج کی مدد سے آہستہ آہستہ تھپتھپا ئیں اور فاؤنڈیشن کی تہہ کو ہموار بنائیں اور واضح رہے کہ پورے چہرے پر دوبار اسفنج پھیرنے سے گریز کریں وگر نہ فاؤنڈیشن کی تہہ گہری ہوجائے گی اور غیر فطر تی دکھائی دے گی ۔

چہرے کے داغ دھنے ۔چھایاں وغیرہ کینسلرکی مدد سے چھپائیں اور داغ دھبوں کے اردگرد کی فاؤنڈیشن میں کنسیلر کو بخوبی جمائیں ۔
چہرے پر نیم شفاف پاؤڈر لگائیں اور پاؤڈر کی سطح کو ہموار بنائیں ۔
کیک فاؤنڈیشن لگانے کا عمل
یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد کو ہموار اور فطرتی تاثر نوازتی ہے ۔
آپ کے چہرے سے غیرفطرتی چکنائی اور چمک زائل کرتی ہے۔

اس کی کچھ اقسام کو خشک اسفنج سے بھی لگایاجاسکتا ہے ۔
آپ ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں پاؤڈر کے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں
کیک فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ
بالوں کو پیچھے کی جانب کس کر باندھ لیں ۔
چہرے اور گردن کو بخوبی صاف کرنے کے بعد موائسچر ائزنگ سر انجا م دیں ۔
موائسچر ائزنگ جذب ہونے کے لیے کم از کم پانچ سات منٹ تک انتظار کریں ۔

اسفنج کو فاؤنڈیشن پر حرکت دیں لیکن آپ کی حرکت کا انداز ہموار ہونا چا ہیے ۔
فاؤنڈیشن کی نوعیت کے پیش نظر گیلا یا خشک اسفنج استعمال کریں ۔
اگر گیلا اسفنج زیر استعمال ہوتو اسے دبا کر فاضل پانی نکال دیں ۔
زیادہ گیلے اسفنج کی وجہ سے فاؤنڈیشن کا اثر ہلکا آئے گا ۔
اسفنج جس قدر زیادہ خشک ہوگا فاؤنڈیشن کا اثر اسی قدر گہرا ہو گا ۔

چہرے کے بڑے حصوں پر نرمی اور آہستگی کے ساتھ اسفنج پھیریں ۔
فاؤنڈیشن کو بخوبی جمائیں تا کہ فطرتی انداز میں فاؤنڈیشن نمایاں ہو سکے بالخصوص چہرے اور گردن پر اسے فطرتی انداز میں نمایاں ہونا چاہیے ۔
فاؤنڈیشن لگانے کے بعد اپنے چہرے کا بغور مشاہدہ کریں تا کہ آپ کے علم میں یہ بات آسکے کہ تمام مقامات پر فاؤنڈیشن کی سطح ہموار ہے یا نہیں ۔
اگر فاؤنڈیشن لگانے کے بعد بھی چہرے کے کسی مقام پر داغ دھبے نمایاں ہوں تو کنسیلر کے استعمال کی بدولت انہیں چھپائیں ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Make Up Karne Ke Behtar Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.