Makeup K Liay Zaroori Tips - Article No. 1509

Makeup K Liay Zaroori Tips

میک اپ کے لئے ضروری ٹپس - تحریر نمبر 1509

گورے رنگ کی خواتین پیچ یاپنک شیڈز استعمال کرسکتی ہیں جبکہ سانولے اور گہرے سانولے رنف کی خواتین کے لئے ارتھی ٹون زیادہ موزوں ہے۔خیال رہے چہرے پر صرف آنکھوں اور ہونٹوں کے علاوہ گلوسی تاثر نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔

جمعہ 19 اگست 2016

گورے رنگ کی خواتین پیچ یاپنک شیڈز استعمال کرسکتی ہیں جبکہ سانولے اور گہرے سانولے رنف کی خواتین کے لئے ارتھی ٹون زیادہ موزوں ہے۔خیال رہے چہرے پر صرف آنکھوں اور ہونٹوں کے علاوہ گلوسی تاثر نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔اگر آپ میک اپ اور سٹائلنگ کے حوالے سے ریڈیا میرون کلر کاانتخاب نہیں کرنا چاہتیں توشام کی تقاریب میں ارتھی ویجی ٹیبل کلرزاستعمال کریں جبکہ دن کی تقاریب کے لئے پیسٹل شیڈز زیادہ موزوں ہیں۔
آپ پنک کی بجائے برگنڈی شیڈز بھی لگاسکتی ہیں ویسے بھی آج کل کی دلہنیں اپنی لکس کے بارے میں بہت محتاط ہیں۔
آئی میک اپ کرتے ہوئے۔
اپنے بالوں کے قدرتی رنگ سے گہرے شیڈمیں بروپاوٴڈر یاجیل سے بھنووٴں کی فلنگ کریں لیکن اگر آپ کی بھنووٴں کے بال زیادہ گہرے ہیں تو لائٹ ،نیوٹرل شیڈ پنسل یاپاوٴڈر سے بھی فلنگ کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ گہری پنسل یاشیڈزاستعمال نہ کریں اس چہرے پرپختگی محسوس ہوتی ہے۔


آنکھوں کو کونٹورنگ کے لئے نیوٹرل شیڈز ہی استعمال کریں۔
آئی لائزبلیک نیوی یابروٴن شیڈ میں لگائیں۔
آئی لیشز لگانے سے پہلے کرلرکی مدد سے پہلے پلکیں کرل کرلیں اور پھر مسکارا کے دو کوٹ کریں۔واٹر پروف مسکارا لگانا بہترہے تاکہ رونے سے آئی میک اپ خراب نہ ہو۔
کلمپی لیشز استعمال نہ کریں کیونکہ ان سے آنکھیں مکمل طور پر کھولنے میں وقت ہوتی ہے اور آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے لہٰذا آپ کولیشز لگانے اور کیری کرنے کی پریکٹس ضرورکرنی چاہیے۔

ہونٹ اور رخساروں کے لئے۔
بلش آن پنک پیچ یاروز شیڈمیں استعمال کریں۔ ایپلز آف دی چیکس یعنی رخساروں کے ابھارے بلش آن لگانا شروع کریں پھر برش سے پھیلاتے ہوئے ہیئرلائن کی طرف آئیں۔
اگر آپ کی سکن آئلی ہے توپاوٴڈر بلش استعمال کرین لیکن اگر ڈرائی سکن ہے توکریم بلش زیادہ موزوں ہے۔
لپ کلر سے ملتے جلتے شیڈمیں لپ لائنر سے قدرتی لائننگ کریں اس سے لیپ کلرہونٹوں سے باہر نہیں پھیلتا۔
یہ بھی خیال رہے کہ لپ کلر اور لپ لائننگ الگ الگ محسوس نہ ہوبلکہ لپ لائننگ کولپ کلر سے چھپانا بھی ضروری ہے تاکہ چہرے کامجموعی تاثر ہلکا دکھائی دے۔ عام طور پر برائیڈل میک اپ میں ریڈ اور پنک لپ کلرزاستعمال کئے جاتے ہیں اس لئے لپ لائنرز بھی ایسے ہی برائٹ شیڈز میں لیں مثلاََ روز ریڈاور پنک وغیرہ۔
نیوٹرل یاہلکے رنگوں کی لپ سٹک نہ لگائیں ان سے آپ کے چہرے پر تھکن محسوس ہوگی۔
نیل کلرز( Nail Colors)۔
برائٹ نیل کلرز استعمال کریں۔آپ ریڈیامیرون کلراستعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پنک یا نیوڈ بھی موزوں انتخاب ہیں.

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup K Liay Zaroori Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.