MakeUP Kaise Karna Chahiye - Article No. 1340

MakeUP Kaise Karna Chahiye

میک اپ کیسے کرنا چاہیے؟ - تحریر نمبر 1340

میک اپ ہمیشہ واٹر پروف کرنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ٹشو پیپر سے چہرے کو صاف کرنے کے بعد برف کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ملیے۔ اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں

ہفتہ 31 اکتوبر 2015

میک اپ ہمیشہ واٹر پروف کرنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ٹشو پیپر سے چہرے کو صاف کرنے کے بعد برف کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک ملیے۔ اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں اور پھر تولیے سے خشک کر لیں۔ تولیہ رگڑ کر استعمال نہ کریں۔ پھر آپ کلینزنگ سے چہرہ صاف کریں اور اس کے بعد میک اپ کرنا شروع کریں۔ یہ واٹر پروف میک اپ کرنے کا طریقہ ہے۔

واٹر پروف میک اپ کرنے کے بعد میک اپ نہیں اترتا۔ یعنی 24 گھنٹے تک میک اپ خراب نہیں ہوتا۔ واٹر پروف میک اپ کے لیے چہرے کو پہلے کلینزنگ سے صاف کرنا چاہیئے۔ پھر فاونڈیشن لگائیں۔ چہرے پر فاونڈیشن لگاتے وقت فیس پاوڈر لگائیں اور پھر درج Rovge لگائیں۔ پھر شائنر لگائیں، یا بلش اون Blash Onلگائیں اور پھر آنکھوں کا میک اپ کرنا شروع کریں۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے آئی لش پر مسکارا لگائیں۔

پھر آئی شیڈو پپوٹوں پر لگائیں۔ آئی شیڈو ہمیشہ ڈریسز کے مطابق لگائیں۔
اب آئی لائنر لگائیں۔ آئی لائنر ، آئی لش کی اوپر کی جلد پر لگائیں اب آئی لش جو نیچے ہے اس کے پیچھے کی جلد پر آئی برو پنسل لگائیں پھر ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائیں۔ لپ اسٹک کپڑوں کے رنگ کے مطابق لگائیں۔ ڈرائی میک اپ ہمیشہ پاوڈر میں کیا جاتا ہے۔ یعنی شیڈو تمام پاوڈر میں ہو۔
بلش اون کریم میں نہ ہو۔ وہ بھی پاوڈر میں ہو یعنی تمام چیزیں پاوڈر میں ہوں اور دن کے وقت کیا جانے والا میک اپ ڈارک نہ ہو۔ ہمیشہ کریم میں ہونا چاہیے۔ اور رات کے وقت میک اپ ڈارک ہونا چاہیے۔
میک اچھا تبھی ہو سکتا ہے اگر آپ میک اپ کا سامان اچھی کوالٹی کا خریدیں۔ آج کل بازار میں میک اپ کی عام سی چیزیں بھی فروخت ہوتی ہیں جن کے استعمال کے بعد چہرے کی رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے جلد بھی خراب ہو جاتی ہے اور چہرے پر چھائیاں بھی پڑ جاتی ہیں۔
درجہ ذیل کمپنیاں میک اپ کا عمد ہ سامان تیار کرتی ہیں۔ مارڈایلزبتھ، آرڈن آرڈینا، بیلنا ابینسن اور میکس فیکٹر وغیرہ کا تیار کردہ سامان عمدہ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ اور پھر ان کے سامان میں ورائٹی بھی بہت ہوتی ہے۔ میک اپ کیلیے درجہ ذیل اشیا استعمال کی جاتی ہیں اور اچھے میک اپ کے لیے ان تمام اشیا کا پاس موجود ہونا بہت ضروری ہے۔
مسکارا۔ Mascara
فاونڈیشن۔ Foundation Cream
اسکن ٹونک۔ Skin Tonic
کلینزنگ ملک۔ Cleansing Milk
آئی لائنز۔ Eye Lines
کم پیک پاوڈر روج۔ Cimpake Powder Roge
بلش اون۔ Blash On
آئی شیڈو۔ Eye Shadow
ہیڈ کریم یا لوشن۔ Head Cream / Lotion
موسچرائزر۔ Moschariser
کولڈ کریم۔ Cold Cream
لپ گلوز۔ Lip Glavz
فیس پاوڈر۔ Face Powder
لپ اسٹک کے مختلف شیڈز۔ Lip Sticks

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "MakeUP Kaise Karna Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.