Makeup Karny Ka Tarika - Article No. 1610

Makeup Karny Ka Tarika

میک اپ کرنے کا طریقہ - تحریر نمبر 1610

میک اپ کرتے وقت یہ بنیادی باتیں یاد رکھنی چاہیں: میک اپ سے پہلے چہرے کی صفائی کریں

ہفتہ 16 ستمبر 2017

میک اپ کرنے کا طریقہ۔
میک اپ کرتے وقت یہ بنیادی باتیں یاد رکھنی چاہیں:
میک اپ سے پہلے چہرے کی صفائی کریں۔چہرے پر کریم وغیرہ لگانے کے لیے ہاتھوں کی حرکت اوپر اور باہر کی طرف کریں،چہرے کی جلد کو کبھی کھیچنے کی کو شش نہ کریں۔خاص طور پر آنکھوں کے گرد کی نازک جلد پر آہستگی سے میک اپ کریں۔کلینزنگ کریم ٹوننگ لوشن،اسٹرنجنٹ لوشن یا سکن ٹانک کے استعمال میں فراخ دلی سے کام لیں۔

میک اپ اتارنے کا طریقہ: میک اپ کرنا یقینا ایک بہت بڑا فن ہے۔مگر اسے احتیاط کے ساتھ اتارنا جسے کلینزنگ کہتے ہیں،بھی بڑی مہارت کا کام ہے،اگر مہارت نہ ہو تو وہی میک اپ جو چہرے کو دوسروں کی توجہ کا مرکز بنائے ہوئے ہے، چہرے کی شگفتگی اور خوشنمائی کو ختم کردے گا۔

(جاری ہے)

چہرے پر جھریاں پڑ جائیں گی اور رنگت سیاہی مائل ہوجائے گی۔

چہرے کے چند حصے بڑے حساس مائل ہوتے ہیں مثلاً آنکھ،پیشانی،اور ہونٹوں کے کنارے۔ان جگہوں سے میک اپ بہت اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔چہرے کے ان حساس حصوں پر وٹامن کریم یا موسچرائزر بھی ضرور لگائیں۔کریم لگا کر مساج کرنا بھی ضروری ہیں۔جب چہرے پر مساج کریں تو انگلیوں کو مندرجہ ذیل ہدایات کے مطابق حرکت دینی چاہیے:
۱۔ سب سے پہلے آنکھوں کا میک اپ صاف کریں آنکھوں کا میک اپ اتارنے کے لیے روئی کے پھوہے پر کلینزنگ ملک یا کلینزنگ کریم لگائیں،آنکھوں کا میک اپ صاف کرنے لیے اپنی ہاتھوں کی انگلیوں کو آنکھ کے اندرونی گوشے سے باہر کی طرف حرکت دیں
بہتر یہ ہے کہ بائیں ہاتھ سے آنکھ کا ایک کو نہ پکڑ کر دائیں ہاتھ سے کلینزنگ کریں۔
اس سے آنکھ کی شکنیں سیدھی ہوجائیں گی اور کلینزنگ بہتر طرح سے ہوسکے گی۔
۲۔جب آنکھ کے پپوٹے کا میک اپ صاف کریں تو روئی کے پھوہے کو پلکوں کے اوپر پھیریں۔اس کے بعد پیشانی ،رخسار،ناک،گردن،اور کنپٹیوں کا میک اپ صاف کریں۔
۳۔ انگلیوں کی پوروں پر تھوڑی سی کلینزنگ کریم لگائیں۔اسے اپنے تمام چہرے پر پھیلائیں۔
پھر کانوں کے ارد گرد بھی کلینزنگ کریم لگائیں۔
۴۔ اب روئی کے پھوہے،ٹشو پیپر یا کسی نرم تولیے سے سارے چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں۔اب آپ کے چہرے کی جلد صاف ہوگئی ہے چہرے کی صفائی ہوجانے پر مساج کریں۔مگر مساج سے پہلے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں۔
اپنے ہاتھ اچھی طرح دھولیں۔مساج کرنے سے پہلے اپنے بالوں کو ہیئر پن،کلپ،ہیئر بینڈ یا سکارف سے اچھی طرح باندھ لیں،مساج کرنے سے پہلے مناسب کریم یا روغن کا انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے،جھریاں سب سے پہلے ماتھے پر پڑتی ہیں لہذا مساج ماتھے سے شروع کریں اور پھر چہرے کے باقی حصوں کا مساج کریں۔

ہونٹ: دنیا کی ہر عورت اپنے ہونٹوں کو ارغوانی بنانے کی آرزومند رہی ہے،زمانہ قدیم سے لے کر آج تک کبھی اس نے ہونٹوں پر پان کا لاکھا چڑھایا ہے کبھی اخروٹ کی چھال سے ہونٹ سرخ کیے ہیں،غرضیکہ ہونٹوں کو سرخ بنانے کا عورت نے کوئی نہ کوئی غیر قدرتی طریقہ ضرور تلاش کیا ہے۔اسی مقصد کے لیے اب رنگارنگ لپ سٹیکیں دستیاب ہیں،جو نہ صرف چہرے کے دلکش نقوش کو رنگت بخشتی ہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔
لپ سٹیکیں مختلف شیڈوں میں مارکیٹ میں موجود ہیں جن کی تفصیل ہم آگے چل کر بیان کریں گے،جہاں صرف لپ سٹک لگانے کے طریقے پر روشنی ڈالیں گے۔لپ سٹک ہمیشہ خشک ہونٹون پر لگائیں اور لپ سٹک لگانے کے لیے محض خفیف سا منہ کھولیں لپ برش کی مدد سے ہونٹوں پر بیرونی خط کھینچیں۔ لپ سٹک سے بیرونی خط کا اندرونی حصہ ’پر کریں‘دونوں ہو نٹوں کے درمیان ٹشو پیپر لے کر دبائیں،پھر لپ سٹک کا دوسرا کوٹ کریں اور ہونٹوں کے درمیان ٹشو پیپر لے کر دوبارہ دبائیں۔
اس طرح لپ سٹک ہونٹوں پر دیر تک تازہ رہیں گی۔لپ سٹک کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے لپ سٹک فاؤنڈیشن کااستعمال بھی کیا جاتا ہے۔جو دراصل ایک بے رنگ لپ سٹک ہوتی ہیں اس کے استعمال سے نہ صرف لپ سٹک کا رنگ دیر پا ہوتا ہے بلکہ ہونٹ لپ سٹک کے رنگ کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔لپ سٹک کے بعد گلوس آج کا جدید فیشن ہیں۔ لپ سٹک کا ایسا رنگ کبھی منتخب نہ کریں جو انکھوں کو چھبتا ہو۔
بہت گہرے اور زرد رنگ کی لپ سٹک کا رواج اب بالکل ختم ہوگیا ہے آج کل سرخ رنگ کے ہلکے شیڈ،گلابی رنگ کے بہت سے شیڈ اور نارنجی رنگ کے مدھم شیڈ زیادہ مقبول ہیں۔ان میں سے ایک کا نام درج ذیل ہیں:
گیلا آف لندن: اس میں دو قسم کی لپ سٹکیں ہوتی ہیں۔ایک قسم کا سرا نوکیلا ہوتا ہے جب کہ دوسری قسم کا گول ہوتا ہے اسے سافٹ سنٹر کہتے ہیں،گیلا آف لندن کی تیار کردہ بہترین شیڈ والی لپ سٹکیں مندرجہ ذیل ہیں۔
ایمتھاسٹ83 ،سافٹ سنٹر پیچ،سافٹ سنٹر کورل،یہ لپ سٹک آج کل بہت مقبول ہیں،سافٹ سنٹررسٹ،پلین چاکلیٹ،اپری کاٹ اور سی کورل انٹی لوپ پرل۔
ریمل۔ ہمارے ہاں ریمل کی لپ سٹکیں بے شمار شیڈوں میں دستیاب ہیں ،جبکہ بلیک ٹیولپ شیڈ بہت خوبصورت ہے۔گورے رنگ کی خواتین اگر شام کے وقت ریمل لپ سٹک لگائیں تو بہت بھلی معلوم ہوں گی۔
علاوہ ازیں ہنی ان گولڈ،پرشین روز،کلاریٹ،سوریٹ اور کرمزن سوریت بھی بڑے خوشنما شیڈ ہیں۔
میڈورا:اس کمپنی کی تیار کردہ لپ سٹک کا برائٹ ایمبر شیڈ بہت اچھا ہے۔
آوٹ ڈور گرل:اس کے دو شیڈ بہت اچھے ہیں ٹافی فراسٹ اور کافی فرینر۔
مارگریٹ آسٹر: آسٹر کی لپ سٹکیں ہماری خواتین میں بہت مقبول ہو رہی ہیں۔
ان کی پلکنگ مشہور زمانہ ریولان کی لپ سٹک سے ملتی ہیں۔ہمارے ہاں ریولان کی لپ سٹک نہیں ملتی، اس کے مقبول ترین شیڈ درج ذیل ہیں۔سافٹ کل31 ،کار59 ،ڈوریڈو3 ،سافٹ سوسن32 ،یہ شیڈ دن کے وقت استعمال کے لیے بہترین ہیں،بالی پرل68 ،نٹالی5 ،سافٹ سینڈی۔
الزبیتھ آرڈن کی لپ سٹک کے بہترین شیڈ درج ذیل ہیں:
ریفلیکشن نیچرل،آبرن فراسٹ،کلیئر کوئین،کیور برونز،سلور کورل،ونٹرلٹ کورل اور کورل کوٹا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Karny Ka Tarika" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.