Mausam Garma Main Makeup Karna - Article No. 1575

Mausam Garma Main Makeup Karna

موسم گرما میں میک اپ کرنا - تحریر نمبر 1575

گرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔

جمعرات 20 اپریل 2017

گرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔
دوپہر کے وقت میک اپ :
گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنالیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کرسکیں گی۔

دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے ۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتیگرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔
ہے برونزرلگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برانزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے ۔
آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔
آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔ اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہیں کلرز میں سے لپ گلوس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

گرمیوں میں فنکشن :
اس سلسلے میں آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر، بی بی کریم اور برانزر کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائزمیک اپ بیس کا بہترین امتزاج میں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہہدیتی ہے جس کی وجہ سے اسکن جاندار محسوس ہونے لگتی ہے ۔

اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو بی بی کریم اور موئسچرائزر کو فیس پاؤڈر کے ساتھ استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے آئی میک اپ کا آغاز کرسکتی ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی بھاری آئی میک اپ کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ ہرگز نہیں چاہیں گی کہ گرمیوں میں آپ کا آئی میک اپ پگھل کر آپ کی آنکھوں اور چہرے پر آجائے ۔ اس لئے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنے آئی میک اپ کے لیے واٹر پروف مسکارا اور آئی لائنر کا استعمال کریں۔ میک اپ کے اختتامی مراحل میں لپ اسٹک میں شوخ رنگ کا استعمال کیا جاسکتاہے ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mausam Garma Main Makeup Karna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.