Mausam Sarma Main Honton Ko Lip Oil Se Sanwarain - Article No. 1538

Mausam Sarma Main Honton Ko Lip Oil Se Sanwarain

موسم سرمامیں ہونٹوں کو لپ آئل سے سنواریں - تحریر نمبر 1538

جو جوبا‘ ارجن ‘ ناریل ‘ ریتون ‘ پودینہ اور بادام کا تیل ہونٹوں پر استعمال کرکے انہیں نرم وملائم بنایا جاسکتا ہے‘ جادوئی شگفتگی سے بھرپور انداز سنگھار ہے

منگل 22 نومبر 2016

جو جوبا‘ ارجن ‘ ناریل ‘ ریتون ‘ پودینہ اور بادام کا تیل ہونٹوں پر استعمال کرکے انہیں نرم وملائم بنایا جاسکتا ہے‘ جادوئی شگفتگی سے بھرپور انداز سنگھار ہے
شنگرفی ‘ نرم وملائم ‘ دلکش ہونٹ سردیوں میں پھٹ کر نہ صرف آپ کے چہرے کو متاثر کرتے ہیں بلکہ تکلیف دہ بھی ہوجاتے ہیں۔ خواتین ہونٹوں پرلپ اسٹک کے بعد لپ بام لگانا یالپ اسٹک کے بغیر صرف چپ اسٹک استعمال کرنا بہت پسند کرتی ہیں لیکن بے حد پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لپ بام ‘ لپ گلویا چیپ اسٹک اثر نہیں دکھاتی ‘ ایسے میں صرف مختلف تیل ہی ہونٹوں پر جادوئی شگفتگی لاسکتے ہیں۔

2016 میں پوری دنیا میں فیشن اور بیوٹی کے حوالے سے لپ آئل کااستعمال زوروں پررہا ۔ یہ تیل لپ بام کی طرح نرم اور لپ گلوس کی طرح چمکدار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)


جسم کے مقابلے میں ہمارے ہونٹ آئل گلینڈز سے محروم ہوتے ہیں اور بہت جلد پھٹ جاتے ہیں ۔ ہونٹوں کے لیے لپ بام ایک اچھا انتخاب ہے لیکن اب لپ آئل بھی آپ کو نہایت اچھا نتیجہ فراہم کرتے ہیں اور لگانے میں بھی نہایت آسان ہیں اور انہیں لگانا اتنا مشکل بھی نہیں ہوتا جتنا سمجھا جارہا ہے ۔

لپ آئل کے طور پر جو جوبا‘ ارجن ‘ ناریل ‘ تخم بالنگا‘ زیتون ‘ پودینہ اور بادام کا تیل استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ وٹامن Eسے بھرپور یہ خوشبودار تیل آپ کے ہونٹوں کی تازگی لوٹادیں گے ۔
تیل لگانے سے قبل ہونٹوں کی جلد کو صاف کرلیں ۔ اس مقصد کے لیے لیموں کارس اور شکر استعمال کی جاسکتی ہے پھر ٹشوزیا تولیے سے ہونٹ رگڑ لیں ۔ ہونٹوں پر لپ آئل لگالیں ۔ آپ لپ اسٹک کے اُوپر بھی لپ آئل استعمال کرسکتی ہیں ۔ لپ لائن بناکر اس میں لپ آئل لگانا بھی چہرے کا نکھار بڑھا دے گا تاہم کیل مہاسے سے متاثرہ چہرہ یاروغنی جلد پر لپ آئل کے استعمال سے احتراز کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mausam Sarma Main Honton Ko Lip Oil Se Sanwarain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.