Mineral Makeup Seekhay Baghair Har Giz Na Karain - Article No. 1376

Mineral Makeup Seekhay Baghair Har Giz Na Karain

منرل میک اپ سیکھے بغیر ہرگزنہ کریں - تحریر نمبر 1376

یہ میک اپ ہرطرح کی جلد کیلئے موزوں ہے۔خاص طور پر حساس جلد کی حامل خواتین جنہیں کیل مہاسوں یاکھلے مساموں کی شکایت ہے،ان کیلئے یہ بہترین ہے۔

جمعرات 24 دسمبر 2015

میک اپ کاکچھ سامان ہرعورت کے پاس ہوتاہے۔کریم لوشن،پاؤڈر لپ اسٹک بلش آن کی یہ فہرست لمبی ہوسکتی ہے۔ اکثر خواتین اپنی رنگت اور جلد کے لحاظ سے مناسب کاسمیٹکس خریدنے کی صلاحیت رکھتی لیکن عموماََ وہ اس کے اجزاپرغور نہیں کرتیں، یہ بہت ضروری ہے کہ میک آپ کی چیزیں خریدنے سے پہلے یہ بھی دیکھ لیاجائے کہ اس میں کون سے اجزاء شامل ہیں اور وہ آپ کی جلد پرکیا اثرات چھوڑ سکتے ہیں۔
یوں تقریباََ ہر طرح کی کاسمیٹکس میں معدنیات شامل کی جاتی ہیں لیکن خالص معدنی میک اپ کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں۔
منرل میک اپ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔یہ میک اپ قدرتی اجزاء کوپیس کر بنایا جاتاہے اور دوسری کاسمیٹکس کے مقابلے میں ہلکا ہوتاہے۔کچھ خواتین کوفاؤنڈیشن لگانے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے چہرے پر ماسک لگایاہو۔

(جاری ہے)

ان کیلئے لیکوئیڈمنرل فاؤنڈیشن بہترین ہے۔
یہ میک اپ ہرطرح کی جلد کیلئے موزوں ہے۔خاص طور پر حساس جلد کی حامل خواتین جنہیں کیل مہاسوں یاکھلے مساموں کی شکایت ہے،ان کیلئے یہ بہترین ہے۔
چکنی جلد کی حامل خواتین کومیک اپ کرنے کے بعداپنا رنگ دب جانے کی شکایت رہتی ہے لیکن منرل فاؤنڈیشن استعمال کرنے سے یہ شکایت نہیں ہوتی ہے۔یہ ہلکے وزن کی کاسمیٹکس ہوتی ہیں اس لئے چہرے پربھاری پن محسوس ہوتا ہے۔
نہ جھریاں وغیرہ نمایاں ہوتی ہیں۔
منرل میک اپ میں شامل زنک آکسائیڈ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتاہے۔اس میں شامل دیگر معدنیات مثلاََ میگنیشیم اور المونیم وغیرہ جلدکوقدرتی طور پر جوان خوبصورت اور لچکدار رکھتی ہیں۔
آئرن آکسائیڈمنرل کاسمیٹکس ہوتی ہیں جو لیکوئیڈیاپاؤڈر دونوں اقسام میں دستیاب ہیں اب تک انہیں صرف چند بڑی کاسمیٹکس کمپنیاں بنارہی ہیں اور یہ بڑی دکانوں پرہی دستیاب ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ خالص معدنیات کے استعمال کی وجہ سے ان کی کوالٹی بھی بہترہوتی ہے اور اسی لحاظ سے قیمت بھی زیادہ ہی ہوتی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mineral Makeup Seekhay Baghair Har Giz Na Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.