Natural Makeup Aur Hair Style - Article No. 1544

Natural Makeup Aur Hair Style

نیچرل میک اپ اور ہیئرسٹائل - تحریر نمبر 1544

2016میں چھائے رہے

جمعہ 16 دسمبر 2016

بناؤ سنگھار عورت کی شخصیت کاحسن ہے ۔ ایک وقت وہ تھا جب ہیوی میک اپ پسندکیاجاتاتھا مگر اب ہیوی میک اپ ٹرینڈ آؤٹ ہوچکا ہے اب خواتین لائٹ اور سافٹ میک اپ پسندکرتی ہیں بلکہ اگر یہ کہاجائے تو کہ وہ میک اپ سے زیادہ سنلٹی گرومنگ کوترجیح دیتی ہیں تو غلط ہوگا۔
ایک وقت وہ تھا جب خواتین ایک دوسرے کودیکھ کر فیشن کرتی تھیں۔ مگراب وہ سوچتی ہیں کہ اُن پر کیاجچتا ہے کیا نہیں ،انہیں کیاپہننا چاہئے اور کیانہیں ؟ ویسے تو کچھ عرصہ سے لائٹ اور ڈراک میک اپ عام تھا مگراب ینگ لڑکیوں میں نیوڈمیک اپ خاصا مقبول ہورہا ہے جس میں بیس کم سے کم استعمال کرنے کا رحجان عام ہے ۔

2016ء میں نیچرل میک اپ لک بہت مقبول ہوئی بلکہ اس سال دلہنوں کے روایتی انداز میں بھی کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

(جاری ہے)

اس سال ریڈ اور گولڈکلرز میں برائیڈل ڈریسز کم پسند کئے گئے ۔ جس طرح عرب اور مغربی ممالک میں دلہنیں سرخ جوڑا نہیں پہنتیں بلکہ سفیدیادیگر ہلکے رنگ پہنتی ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں بھی یہی گلوبل ٹرینڈ عام رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ دلہنیں اب برائیڈل میک اپ بھی پارٹی میک اپ کرنے لگی ہیں۔

اب تو ایسا لگتا ہے کہ خواتین کافی حد تک ان کنفیوژب سے نکل آئی ہیں۔ 2016ء میں خواتین نے میک اپ کے ساتھ ساتھ نئے نئے ہیئر سٹائلز بنانے کی طرف توجہ دی ۔
سیلفی کلچرنے بھی خواتین جوہردم سجاسنواررہنے کی طرف مائل کیا۔ انہیں سیلفی لے کر بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ اچھی لگ رہی ہیں یانہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اب عام گھریلو خواتین بھی اپنی سج دھج کاخاص خیال رکھتی ہیں یہ تبدیلی خوش آئندہ رہی۔ اب دیکھیں نئے سال میں کیاتبدیلیاں آتی ہیں اور کونسے فیشن عام ہوتے ہیں ؟ سچ تو یہ ہے کہ سٹائل تخلیق نہیں کیاجاتا بلکہ ہماری شخصیت میں موجود ہوتا ہے ہمیں چاہئے کہ جوبھی فیشن کریں خود اعتمادی سے کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Natural Makeup Aur Hair Style" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.