Nazar Ka Chashma - Article No. 1417

Nazar Ka Chashma

نظر کا چشمہ - تحریر نمبر 1417

میک اپ میں رکاوٹ نہیں

پیر 7 مارچ 2016

اگر آپ کاشمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو چشمے کے بغیر ایک منٹ کیلئے بھی نہیں رہ سکتیں اور آپ لینز بھی نہیں استعمال کرتیں اور آپ کسی تقریب میں جانے کیلئے میک اپ کرنے سے اس لئے گریزاں ہیں کہ آنکھوں پر چشمہ ہونے کی بدولے میک اپ کون سادکھائی دے گا تو آپ کایہ خیال بالکل ہے۔ اس مضمون میں ہم چشمہ لگانے والی اور میک اپ کی دلداہ خواتین کیلئے کچھ مفید معلومات دے رہے ہیں جو یقینا آپ کیلئے بھی فائدہ مندہوں گی۔
کیونکہ پھر چشمہ لگانے کے باوجود آپ پر اعتماد بھی ہوں گی اور آپ کا میک اپ بھی واضح دکھائی دے گا۔
اگر آپ نے اس قبل کبھی اپنے چہرے پر میک اپ اپلائی نہیں کیا تو آپ کو چاہئے کہ گھر میں رہتے ہوئے آپ کو جب بھی فارغ اوقات میسر ہوں تو اپنے چہرے پر مختلف انداز سے میک اپ کرتی رہا کریں کیونکہ کسی بھی کام میں بار بار مشق ہی آپ کو کسی کام میں پر فیکٹ بنانے میں معاون ہے۔

(جاری ہے)

اس سے آپ کو یہ بھی پتہ چلے گا کہ کون سا میک اپ آپ کے چہرے کیلئے موزوں ہے۔
چھوٹے اور لائٹ شیڈز چشمے کاا ستعمال آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر چشمہ لگانے والی لڑکیاں بہت کم میک اپ شیڈز استعمال کرتی ہیں تاکہ ان کا چہرہ ایک دم رنگین نظر نہ آئے۔
اگر آپ نے صرف سیاہ رنگ فریم کاچشمہ لگا رکھا ہے تو آپ کو چاہئے کہ خوبصورت رنگوں سے آراستہ لباس زیب تن کریں اور خوبصورت میک اپ کریں۔
اس سے آپ کے چہرے اور آنکھوں کا تاثر ایک دم سافٹ نظر آئے گا۔
اگر آپ ایسا چشمہ استعمال کریں جو آپ کی بڑی آنکھوں کو چھوٹ ہونے کا تاثر دے تو آپ کو ڈرامائی انداز کامیک اپ اپلائی کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو آنکھوں کے گرد آؤٹ لائن بنالینی چاہئے تاکہ عینک لگانے کے بعد آنکھیں نمایاں نظر آئیں۔ آئی میک اپ کرتے وقت آنکھوں کا میک اپ بہت اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ آپ کی لک نیچرل دکھائی دے۔

اگر آپ اس قسم کی عینک استعمال کرتی ہیں جس سے آپ کی چھوٹی آنکھیں بڑی اور نمایاں دکھائی دیں۔ تو پھر آپ کو نہایت احتیاط سے میک اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ مسکارا استعمال کریں لیکن اس کیلئے کرلراستعمال نہ کریں۔ آپ میک اپ کیلئے نیچرل رنگ لگائیں ۔ لیکن شمررنگ لگانے سے پرہیز کریں۔ سب سے اہم یہ کہ آپ کی مسکراہٹ آپ کو خوبصورت دکھائی دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Nazar Ka Chashma" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.