Rang Makeup Main Tazgi Layen - Article No. 1395

Rang Makeup Main Tazgi Layen

رنگ میک اپ میں تازگی لائیں - تحریر نمبر 1395

اس بار فیشن اتھارٹی کی جانب سے جورنگ کلرآف دی ائیریعنی سال کاپسندیدہ رنگ قرارپایاہے وہ ” مرسلا“ ہے۔ یہ سرخ رنگ کا ایسا شیڈ ہے جو براؤن رنگ کی آمیزش سے بنتا ہے اور انتہائی پرکشش دکھائی دیتاہے۔

بدھ 27 جنوری 2016

اس بار فیشن اتھارٹی کی جانب سے جورنگ کلرآف دی ائیریعنی سال کاپسندیدہ رنگ قرارپایاہے وہ ” مرسلا“ ہے۔ یہ سرخ رنگ کاایساشیڈہے جوبراؤن رنگ کی آمیزش سے بنتا ہے اور انتہائی پرکشش دکھائی دیتاہے۔ اس گہرے خوشمناشیڈمیں یہ خوبی ہے کہ یہ ہررنگ پربھلادکھائی دیتاہے۔ آپ اس رنگ کو اپنے لباس کاحصہ بنائیں یا اس رنگ کے ہینڈبیگزاور دیگر ایکسیسریزاستعمال کریں۔
یہ ہمیشہ آپ کی شان بڑھانے کاسبب بنتاہے۔ تاہم اگرمیک اپ کی بات کی جائے تومرسلاخواتین کے بناؤ سنگھارمیں سب سے زیادہ استعمال کیاجانے والا شیڈہے۔
یہ گہرارنگ ہر طرح کی رنگ اور چہرے پربھلالگتاہے لیکن ہمارے حصے سے تعلق رکھنے والی سانولی سلونی گندمی رنگت پرمیک اپ کیلئے یہ موزوں ترین شیڈسمجھا جاتاہے۔

(جاری ہے)

اب جبکہ یہ سال کا پسندیدہ رنگ بن چکا ہے توکیوں نے نئے سرے سے اس بات کاجائزہ لیاجائے کہ آپ اپنے میک اپ میں اس رنگ کے کون کون سے لوازمات شامل کرسکتی ہیں اور انہیں کس انداز میں استعمال کرسکتی ہیں تاکہ سب سے منفرد اور خوبصورت دکھائی دیں۔


مرسلا شیڈسے آپ اپنے رخساروں ہائی لائٹ کرنے ہونٹوں کوگلاب کاسارنگ دینے آنکھوں کوخوا بناک بنانے اور ناخنوں کورنگین بنانے کاکام بڑے خوبصورت انداز میں لے سکتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کے میک اپ اور سٹائل کورنگینی بخش سکتاہے۔
آئی شیڈو: آنکھوں کامیک اپ کرنے کے لئے ڈیپ مرسلا شیڈبہترین انتخاب ہے۔ اگرآپ نے پہلے یہ شیڈاستعمال نہیں کیاتواب اسے لگانے کاتجربہ کریں آپ دیکھیں گی کہ اس شیڈکی بدولت آپ کامیک اپ گلمیر سے سج گیاہے۔
خصوصاََرات کی کسی تقریب میں اسے لگاکرجائیں اور سب سے تعریف پائیں۔
لپ اسٹک ان دنوں لپ اسٹک کے گہرے شیڈزفیشن میں ان ہیں جن میں سے سرخ رنگ سرفہرست نظر آتاہے۔ تاہم اگرآپ برائٹ ریڈکلر کی لپ اسٹک لگاتے ہوئے جھجکتی ہیں توآپ کیلئے مرسلا شیڈ بہترین رہے گا کیونکہ یہ شوخ ہونے کی بجائے قدرے گہراہے۔ اسے برش کی مدد سے اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور محفل میں سب سے علیٰحدہ نظر آئیں۔

بلش آن: مرسلا شیڈکوآپ بلاجھجک بطور بلش آن استعمال سکتی ہیں کیونکہ اس کی اصل خوبی یہی ہے کہ یہ ہرسکن ٹون پرخوبصورت دکھائی دیتاہے۔ خصوصاََ سانولی اور گہری رنگت پراس رنگ کا بلش آن بیحدپر کشش نظر آتا ہے۔ سواپنے میک اپ باکس میں مرسلا شیڈپر مشتمل بلش آن کااضافہ ضرورکریں تاکہ کسی خاص موقع پراس شیڈ کی جھلک سے اپنے رخسار چمکاسکیں۔

نیل پالش: بطور نیل پالش آپ نے یہ شیڈنہ کبھی ضرور استعمال کیاہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ اس شیڈ کے مخصوص نام سے واقف نہ رہی ہون۔ لیکن نیل پالش کے طور پرمرسلا شیڈہمیشہ سے خواتین کاپسندیدہ کلر چلاآرہاہے جب اس رنگ کی نیل پالش لگائیں تواس کے ساتھ ڈارک بلوکلر کالباس یاکم ازکم اس رنگ کی شرٹ پہنیں توبہت اچھی لگے گی۔ اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ آپ اس سال اپنے لئے کن رنگوں کا انتخاب کریں گی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Rang Makeup Main Tazgi Layen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.