Sard Mausam Main Banao Singhar - Article No. 1553

Sard Mausam Main Banao Singhar

سرد موسم میں بناؤ سنگار - تحریر نمبر 1553

موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں کے خشک اثرات سے بچنا کسی طرح ممکن نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں ہمیں اپنی جلد کو نم اور ہموار رکھنے کے لیے حفاظتی تہ مہیا کرنے والی معیاری کریم یالوشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جسے لگانے سے جلد پر حفاظتی تہ چڑھ جاتی ہے ۔ یہ شادیوں ، پارٹیوں اور تقریبات کاموسم ہوتا ہے ۔ محفل میں دل کش اور خوب صورت نظرآنے اور مرکز نگاہ بننے کے لیے خواتین اپنے بناؤ سنگار پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔

بدھ 18 جنوری 2017

نسرین شاہین :
موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں کے خشک اثرات سے بچنا کسی طرح ممکن نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں ہمیں اپنی جلد کو نم اور ہموار رکھنے کے لیے حفاظتی تہ مہیا کرنے والی معیاری کریم یالوشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جسے لگانے سے جلد پر حفاظتی تہ چڑھ جاتی ہے ۔ یہ شادیوں ، پارٹیوں اور تقریبات کاموسم ہوتا ہے ۔ محفل میں دل کش اور خوب صورت نظرآنے اور مرکز نگاہ بننے کے لیے خواتین اپنے بناؤ سنگار پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔

خواتین کابناؤ سنگار موسم کے مطابق ہی اچھا لگتا ہے ۔ موسم کے مطابق اپنی جلد کی حفاظت کرنا اور میک اپ کے جدید اندازاپنانا، جتنا ضروری آج ہے، اس سے پہلے شاید کبھی نہ تھا۔ سرما بہت حسین موسم ہے اس موسم میں خواتین میک اپ کے زیادہ سے زیادہ تجربات کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے مختلف قسم کی مصنوعات دستیاب ہوتی ہیں، جن کا صحیح انتخاب کرنا ہوتاہے ۔

ان مصنوعات کوخواتین موسم ، اپنے لباس اور مزاج کے مطابق آزماسکتی ہیں ۔
ان دنوں موسم سرمااپنے جوبن پر ہے ۔ یہ وہ موسم ہے، جس میں ہماری جلد سال کے کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں ہماری جلد قدرتی طور پر زردی مائل ہوجاتی ہے۔ موسم سرما میں حرارت بھی سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں قدرے کم ہوتی ہے ، اسی لیے یہ وہ موزوں وقت ہوتا ہے، جب خواتین میک اپ کے مختلف رنگوں کو آزماسکتی ہیں۔

یہ درست ہے کہ سرد موسم میں اپنی جلد کو نرم وملائم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ جلد کی نرمی اور ملائمت سارا دن آپ کو خوش گوار احساس دلاتی ہے ۔ اس موسم میں تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے خواتین اپنے لباس کے انتخاب کے بعد میک اپ پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ گرمیوں میں ہلکا پھلکا میک اپ کیاجاتا ہتے، جب کہ سردیوں میں قدرے گہرامیک اپ چہرت کو خوب صورتی بخشتا اور موسم سے مطابقت رکھتا ہے ۔
ذیل میں موسم سرما کے مختلف میک اپ کے بارے میں بنیادی معلومات درج کی جارہی ہیں، جن سے خواتین یقینا استفادہ کریں گی ۔
سرد موسم میں خواتین سب سے پہلے تواس امرکو یقینی بنائیں کہ جوفاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں ، وہ سردیوں سے متاثرہ جلد سے مطابقت رکھتی ہو۔ فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد ہے ۔ بازار میں ایسی فاؤنڈیشن کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جن میں موئسچرائزر اور ” ایس پی ایف “ (SPF) کی خصوصیات شامل ہیں۔
آپ ایسی فاؤنڈیشن منتخب کریں، جو ہ صرف آپ کی جلد کی ساخت اور رنگت سے مطابقت رکھتی ہو، بلکہ آپ کے چہرے کی نرمی اور ملائمت کواُجاگربھی کرے۔ یہ فاؤنڈیشن آپ کا درست انتخاب ہے۔ جن کریموں اور لوشنوں میں موئسچرائز راور ” ایس پی ایف “ اجزا ہوتے ہیں ۔ وہ جلد کونم رکھتے اور سورج کی تمازت سے بچاتے ہیں ۔
سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں سرد موسم میں آپ کی جلد زیادہ زردی مائل ہوتی ہے اور کبھی کبھار سخت موسم کی وجہ سے جلد کارنگ گہرا ہوجانے کی نسبت زردی مائل ہونازیادہ بہتر ہوتا ہے۔
سرما کے سردترین دنوں میں ، چاہے وہ روشن دن ہویاگہری ہوتی ہوئی شام ، یہ دونوں اوقات بہت پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی جلد کے لیے فاؤنڈیشن کاوہ شیڈ منتخب کریں، جوان اوقات میں آپ کی جلد کو خوبصورتی اور جاذبیت بخشے۔
اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے فیس پاؤڈر بھی استعمال کریں۔ یہ آپ کے چہرے کو روشن کردے گا۔ اسے اپنے پورے چہرے پرلگائیں ، زائد پاؤڈر کوبرش کی مدد سے صاف کرلیں۔
زرد رنگ کے اثر کو زائل کرنے کے لیے ”بلشر“ (BLUSHER) کے رنگین شیڈز کاانتخاب کریں، جو آپ کے گالوں کے اُبھاروں کونمایاں کرے گا۔ آپ چاہیں تو جیلی (GEL) یاکریمی بلشر کاانتخاب کرسکتی ہیں، لیکن پاؤڈر بلشر آپ کے میٹ (MATT) میک اپ کے ساتھ زیادہ بہتر رہے گا۔
آنکھوں کے میک اپ کے لیے شوخ رنگوں کا انتخاب کریں۔ شیڈز کے لیے دو یاتین بنیادی رنگ منتخب کریں اور انھیں رنگین مسکارے کے ساتھ استعمال کریں۔
پلکوں کو لمبا، گھنا اور خم دار بنانے کے لیے مسکارے کو دو مرتبہ بہت احتیاط سے لگائیں ۔ اپنی آنکھوں کونمایاں کرنے کے لیے نیلے ، سبزیا براؤن رنگ والی پنسل سے آنکھوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں۔ آنکھوں میں کاجل پنسل سے کاجل لگائیں ۔
اب اپنے ہونٹوں کے لیے گلابی ، سرخ ، آتشی یا آڑو کے رنگ کی لپ اسٹک کاانتخاب کریں۔ میک اپ کے حقیقی تاثر کواُجاگر کرنے کے لیے ہونٹوں پر لپ اسٹک کے استعمال سے پہلے برونز لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنالیں۔
پھر لپ اسٹک لگائیں۔ سردموسم میں ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔ لپ گلوس سے ہونٹوں پر چمک اور خوبصورتی لائیں یاایسی لپ اسٹک استعمال کریں، جس میں چمک شامل ہو، تاکہ ہونٹ چمک دار اور پُرکشش لگیں۔ کسی تقریب میں شرکت کے لیے ایسا پسندیدہ میک اپ کریں، جو آپ کے لباس ، تقریب ، موسم اورمزاج سے مطابقت رکھتا ہو۔ ایسا میک اپ آپ کو بہت منفرد بناتا ہے ۔ اور تقریب میں باربار ہرنظر آپ کے حسین اور پُرکشش چہرے کی طرف اٹھتی ہے ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sard Mausam Main Banao Singhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.