Sardiyooo K Liye Makup Tips - Article No. 1643

Sardiyooo K Liye Makup Tips

سردیوں کے لیے میک اپ ٹپ - تحریر نمبر 1643

سردیوں کے دوران فاؤنڈیشن لگانے سے قبل موئسچرائزر لگایئے۔ دن میں باہر نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر سن بلاک لگا کر پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں

بدھ 25 اکتوبر 2017

سردیوں کے لیے میک اپ ٹپ:
سردی کے آغاز سے قبل ہی ہماری حساس جلد مختلف مسائل سے دوچار ہوجاتی ہے اور اگر آپ میک اپ کرنے کی شائق ہیں تو میک اپ چہرے پرجمائے رکھنا سرد موسم میں بہت مشکل ہوجاتاہے تاہم بھارت کی میک اپ ایکسپرٹ شہناز حسین موسم سرما میں میک اپ کی بعض تکنیکس سے آپ کو روشناس کرارہی ہیں۔ آیئے ملاخطہ کرتے ہیں۔
سردیوں کے دوران فاؤنڈیشن لگانے سے قبل موئسچرائزر لگایئے۔ دن میں باہر نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر سن بلاک لگا کر پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں ۔سردیوں میں چہرے کیلئے کریمی فاؤنڈیشن مناسب رہتی ہے۔ گیلے اسنفنج سے فاؤنڈیشن پیشانی اور ناک کے دونوں جانب لگانے کے لیے ہلکا نمدار اسفنج استعمال کریں۔ اور اچھی طرح فاؤنڈیشن باہر کی جانب پھیلالیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فاؤنڈیشن کو ٹھوڑی اور جبڑے کی ہڈیوں تک پھیلاکر اُوپر کی جانب یعنی رخساروں کی جانب اسٹروک لگائیں پھر گردن کی جانب اسٹروک لگائیں۔ اچھی طرح بلینڈنگ کے بعد غور سے دیکھیں کہ فاؤنڈیشن کے اسٹروک نظر تو نہیں آرہے۔ فاؤنڈیشن کو جمانے کے لئے چہرے پر پاؤڈر لگانے کے بعد روئی یاصاف برش سے زائد پاؤڈر صاف کرلیں ۔ آئی شیڈو کریمی لیں۔
پاؤڈر آئی شیڈو سردیوں میں جلد کو سیکٹر دیتا ہے۔ کریمی آئی شیڈو لگانا تھوڑا سا دشوار ہے لیکن خشکی پیدا نہیں کرتا اور سردیوں میں اچھا لگتا ہے۔ سردیوں میں گلوسی لپ اسٹک کا انتخاب مناسب ہے۔ میٹ لپ اسٹک میں مزید جلد خشک ہوتی ہے۔ ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنانے کے لیے لپ پنسل لگائیں پھر اسے رنگ سے بھرلیں۔ اس مقصد کے لیے لپ برش استعمال کریں۔
لپ اسٹک لگانے کے بعد بے رنگ گلوس لگانا مت بھولیں۔ یہ Look سردیوں میں اچھی لگے گی۔اگر آپ کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہے تو ہونٹوں کی رنگت ہلکی کرنے کے لیے رات بھر بادام کی کریم ہو نٹوں پر لگائیں۔ لپ اسٹک لگاتے ہوئے ہونٹ کے ہلکے رنگ دونوں ہونٹوں پر اپنا براؤن رنگ لگائیں پھر دونوں ہونٹوں کا رنگ یکساں لگے گا۔ سردیوں کے دوران لپ بام لگانا مت بھولیے گا۔ یہ ہونٹوں کو نمی فراہم کرتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sardiyooo K Liye Makup Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.